فراڈ کا نیا طریقہ، اس پوسٹ کو ضرور پڑھیں

ابھی مجھے ایک دوست کی ای میل ملی ہے اس کے دو اکاؤنٹ ہیں مگر حیرت ہے دونوں سے میل ملی ہے
آپ براہ کرم اس کو ضرور پڑھیں
Hello,
How are you doing today? I am sorry i didn't inform you about my traveling to Europe for a program called "Empowering Youth to Fight Racism, HIV/AIDS, Poverty and Lack of Education, the program is taking place in three major countries in Europe which is Italy,Holland and London . It has been a very sad and bad moment for me, the present condition that i found myself is very hard for me to explain.
I am really stranded in London because I forgot my little bag in the Taxi where my money,passport, documents and other valuable things were kept on my way to the Hotel am staying, I am facing a hard time here because i have no money on me but unfortunately my ID Card was in my pocket. I am now owning a hotel bill of £1500 Pounds and they wanted me to pay the bill soon or else they will have to seize my bag and hand me over to the Hotel Management., I need this help from you urgently to help me back home, I need you to help me with the hotel bill and i will also need £800 Pounds to feed and help myself back home so please can you help me with a sum of £2,300 Pounds to sort out my problems here? I need this help so much and on time because i am in a terrible and tight situation here, I don't even have money to feed myself for a day which means i had been starving, so please understand how urgent i needed your help.
I am sending you this e-mail from the city Library, I will appreciate what so ever you can afford to send me for now and I promise to pay back your money as soon as i return home.
Hope to hear from you soon. Although, the embassy here have promised to give me a covering travelling papers that i will need to have my way back home, all i need right now is the money to settle up the bills and leave.
Love - best wishes​
یہ میرا دوست گھر بیٹھا ہوا ہے اور اس کو پتہ بھی نہیں کیا ہورہا ہے۔ اگر آپ کو یہ میل ملی ہو یا اس طرح کی کہیں اور سے ملی ہو تو اس کو نظر انداز کریں۔
اور ساتھ ہی میرا ایک مشورہ ہے یہاں ایک دھاگہ شروع کیا جائے جس کا عنوان ہو نیٹ اور فون پر فراڈ کے طریقے اور ان کا سدباب۔
 

تعبیر

محفلین
پر اس میں تو جگہ یا اکاؤنٹ mention ہی نہیں کیا گیا :confused:


مجھے بھی ایک موبائل والے فراڈ کا پتہ ہے جو کہ میل ہی ائی تھی کہ ایک ہسبنڈ کا اسکی مسز کو ایس ایم ایس آتا ہے کہ میں اپنے اکاؤنٹ کا پن نمبر بھول گیا ہو‌ں سو اسے ایس ایم ایس کر دو

کچھ ایسی ہی تھی
 
ضروری نہیں کہ اکاؤنٹ ہیک ہی ہو میں کئی ایسے پروگرام دیکھ چکا ہوں جن سے آپ کوئی بھی ای میل اکاؤنٹ ظاہر کرکے ای میل بھی سکتے ہیں ۔ جیسے کہ بل گیٹس کی طرف سے خود کو دعوت نامہ کہ جی آؤ مائکرو سافٹ کے دفتر کا چکر شکر لگا جاؤ ۔ عام لوگوں کو اس چیز کا جلدی پتہ نہیں لگتا جبکہ تھوڑا بہت کمپیوٹر جاننے والا ایسی ای میلز کی کنفرمیشن کر سکتا ہے ۔ دوسری بات ایک ای میل اپنے اندر اپنی جائے اصلیت کے متعلق کافی مواد رکھتی ہے لہذا کسی بھی ای میل پر یقین کرنے سے پہلے اسے ٹریس کرنا ضروری ہے کہ یہ کہاں سے آئی ہے ۔ کیونکہ عموما ایک ای میل کے ہیڈرز میں ہی اسکے متعلق کافی معلومات ہوتی ہیں ۔ اگر آپ مجھے یہ ای میل فارورڈ کرسکیں تو میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ یہ کہاں سے آئی ہے مگر شرط یہ ہے کہ فارورڈڈ پیغام میں آپ اپنی طرف سے ایک حرف کا بھی اضافہ یا کمی نہ کریں ۔ کیونکہ ایسا کرنے سے ڈھونڈنے میں مشاکل ہو سکتی ہیں ۔ کمپیوٹر سمجھنے والے حضرات نجوبی (میرا مطلب ہے بخوبی) جانتے ہیں کہ میں کس بارے میں بات کر رہا ہوں باقیوں کے لئے وضاحت کردی ہے
 
ضروری نہیں کہ اکاؤنٹ ہیک ہی ہو میں کئی ایسے پروگرام دیکھ چکا ہوں جن سے آپ کوئی بھی ای میل اکاؤنٹ ظاہر کرکے ای میل بھی سکتے ہیں ۔ جیسے کہ بل گیٹس کی طرف سے خود کو دعوت نامہ کہ جی آؤ مائکرو سافٹ کے دفتر کا چکر شکر لگا جاؤ ۔ عام لوگوں کو اس چیز کا جلدی پتہ نہیں لگتا جبکہ تھوڑا بہت کمپیوٹر جاننے والا ایسی ای میلز کی کنفرمیشن کر سکتا ہے ۔ دوسری بات ایک ای میل اپنے اندر اپنی جائے اصلیت کے متعلق کافی مواد رکھتی ہے لہذا کسی بھی ای میل پر یقین کرنے سے پہلے اسے ٹریس کرنا ضروری ہے کہ یہ کہاں سے آئی ہے ۔ کیونکہ عموما ایک ای میل کے ہیڈرز میں ہی اسکے متعلق کافی معلومات ہوتی ہیں ۔ اگر آپ مجھے یہ ای میل فارورڈ کرسکیں تو میں آپ کو بتا سکتا ہوں کہ یہ کہاں سے آئی ہے مگر شرط یہ ہے کہ فارورڈڈ پیغام میں آپ اپنی طرف سے ایک حرف کا بھی اضافہ یا کمی نہ کریں ۔ کیونکہ ایسا کرنے سے ڈھونڈنے میں مشاکل ہو سکتی ہیں ۔ کمپیوٹر سمجھنے والے حضرات نجوبی (میرا مطلب ہے بخوبی) جانتے ہیں کہ میں کس بارے میں بات کر رہا ہوں باقیوں کے لئے وضاحت کردی ہے
پی ایچ پی کا میل فنکشن بھی یہی کام کرتا ہے۔
 

دوست

محفلین
مجھے جی میل ٹیم کی جانب سے دو بار ای میل آچکی ہے کہ اپنا یوزر نیم پاسورڈ بھیجو ورنہ کھاتہ بند کردیں‌ گے۔ اور ہر بار جی میل پر کوئی لوکل ایڈریس ہوتا ہے۔
 

arifkarim

معطل
آجکل اسپینمنگ ایک معمول بن چکا ہے۔ پہلے نائجریا فراڈ تھا، اب مجھے اکثر لاٹری جیتنے کی کی اسپیم میلز آتی رہتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔
 

فاروقی

معطل
مجھے خود رات کو میل ملی ہے کہ آپ اپنا فون نمبر اور ایڈریس کا مکمل پتا بھیجیں ....کیونکہ آپ نے 3000000 پاونڈ جیت لیئے ہیں.....
...............................................................................................................
واہ واہ 3000000 پاونڈ گھر بیٹھے بغیر کسی مقابلے کے مل رہے ہیں ..........:eek:جس جس نے لینے ہوں مجھے اپنا اپنا ایڈریس دے دے ........جب ملیں گے تو آپس میں بانٹ لیں گے.........:music: سیانے کہتے ہیں مل بانٹ کر کھائیں تو بر کت ہوتی ہے.......:grin:
 

جہانزیب

محفلین
مجھے اس گفتگو میں‌ حیرت اس بات پر ہو رہی ہے کہ کیا لوگ سپیم میل پڑھتے بھی ہیں؟‌ میں‌ تو سوا اپنے واقف حالوں‌ کے کسی کی میل نہیں‌ پڑھتا ۔
 
مجھے اس گفتگو میں‌ حیرت اس بات پر ہو رہی ہے کہ کیا لوگ سپیم میل پڑھتے بھی ہیں؟‌ میں‌ تو سوا اپنے واقف حالوں‌ کے کسی کی میل نہیں‌ پڑھتا ۔
یہ میل مجھے اپنے قریبی دوست کے اکاؤنٹ سے آئی ہے اس لئے اس کو اسپام نہیں کہا جاسکتا اب پتا لگا ہے کہ اس کا اکاؤنٹ ہیک ہوچکا ہے۔
 

شکیل احمد

محفلین
بینک کی طرف سے ہدایات موصول ہوئی ہیں کہ ے یوزر نیم اور پاس ورڈ طلب کرنے والی ای میلز کو نظر انداز کر دیں۔
 

علوی امجد

محفلین
اس قسم کا ایک فراڈ کا ایک تجربہ مجھے بھی ہوا۔ مجھے آج سے ڈھائی سال قبل ایک ای میل آئی جو کہ کینیڈا کے کسی ہوٹل کے طرف سے تھی کہ ان کے پاس ہوٹل میں کچھ پوسٹیں آئی ہیں اور آپ اپنا سی وی بھجوا دیں۔ میں نے بھی بغیر دیکھے اپنا سی وی بھجوا دیا۔
کچھ عرصے بعد کسی میجر (ریٹائرڈ )مشتاق نامی شخص کا فون آیا کہ آپ کا سی وی دیکھ کر آپ کو ملازمت کے لئے منتخب کرلیا گیا ہے ور کوئی میڈم جلد ہی پاکستان آرہی ہیں وہ آپ کا انٹرویو لیں گی اور پھر آپ کو شائد دوبئی میں کسی جگہ پوسٹنگ کی جائے گی۔ میں بہت خوش ہوا کہ شائد قسمت کھل گئی ہے۔
چند دن بعد میجر مشتاق کا فون آیا کہ میڈم آگئی ہیں۔ آپ کل صبح (جگہ مجھے اب صحیح یاد نہیں ہےشائد کامونکی تھا یا کوئی اور جگہ) کے پاس موٹروے انٹر چینج پر آجائیں وہاں سے ہماری گاڑی آپ کو پک کرلے گی۔ نمعلوم کیوں مجھے اس وقت کچھ تھوڑا سا شک گذرا ، میں نے پوچھا کہ آپ کے ادارے کا نام کیا ہے۔ اس نے بتایا کہ الخیر فوم انڈسٹریز جوکہ ایک انتہائی مشہور و معروف نام ہے۔
اس دن شائد جمعہ تھا۔ آفس سے چھٹی کے بعد میں گھر آیا اور الخیر فوم انڈسٹریز کی ویب سائٹ پر گیا تو مجھے یہ دیکھ کر بڑی حیرت ہوئی کہ ان کے آفسز میں سے کوئی ادارہ اس جگہ کے آس پاس نہیں تھا۔ میں نے ان کی ویب سائٹ پر رابطے والےصفحے پر جاکر ان کو اس بارے میں ایک ای میل کردی۔
تقریبا ایک گھنٹے کے بعد الخیر فوم کے مارکیٹنگ منیجر کا فون آیا اور اس نے مجھے بتایا کہ اس شخص یا اس کی آنے والی میڈم سے ہمارا کوئی تعلق نہیں اور یہ کوئی فراڈ ہوسکتا ہےاور مجھے ہرگز وہاں نہیں جانا چاہیئے۔انہوں نے مجھ سے اس بندے کا فون نمبر لیا اور کہا کہ ہم اس کو ٹریس آؤٹ کرتے ہیں۔
تھوڑی دیر بعد الخیر فوم کے مالک کا فون بھی آیا اور انہوں نے بھی مجھے وہاں ہرگز نہ جانے کا کہا اور بتایا کہ ہم اس شخص کو ڈھونڈنے کی کوشش کررہے ہیں۔ جو ان کےادارے کو یوں بدنام کررہا ہے۔
پھر بعد میں اس میجر مشتاق کا مجھے کبھی فون نہیں آیا اور نہ ہی وہ نمبر دوبارہ ملا۔ یوں میں اس فراڈ سے بال بال بچا۔
آج سے چند دن قبل ہمارے آفس کے ڈائریکٹر اکاؤنٹس نے یہی کہانی دوبارہ اپنے بیٹے کے حوالے سے سنائی تو مجھے اندازہ ہوا کہ فراڈ ابھی ختم نہیں ہوا اور اب تک اس کا سلسلہ چل رہا ہے۔ اس بارے میں مزید معلومات یہ حاصل ہوئی ہیں کہ یہ شخص اس قسم کی ویران جگہ پر سادہ لوح نوجوانوں کو بلا کر انہیں‌اغوا کرلیتا ہے اور پھر بھاری تاوان لے کر چھوڑتا ہے۔
میں اس فورم کی توسط سے تمام دوستوں سے گذارش کروں گا کہ اس بات کو جہاں تک ہوسکے پھیلائیں تاکہ ہمارے نوجوان اچھی ملازمت کے لالچ میں اس ہونے والے فراڈ سے بچ سکیں۔
 
Top