فرانس؛ جولائی سے افغانستان سے انخلا شروع

ساجد

محفلین
فرانس کے صدر فرانکویس ہالینڈ نے کہا ہے کہ فرانس جولائی کے مہینے سے افغانستان سے اپنے لڑاکا فوجیوں کا انخلاء شروع کر دے گا۔ یہ بات انہوں نے ہفتے کے روز پیش آنے والے اس خود کش حملے کے بعد کہی جس میں 4 فرانسیسی فوجی ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے تھے۔طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ای میل کے ذریعے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔فرانسیسی صدر نے اس سال کے اخر تک افغانستان سے اپنے تمام فوجی بلانے کے بیان کا اعادہ کیا۔یہ نظام الاوقات ان کے پیش رو نکولس سرکوزی کے پیش کردہ منصوبے سے ایک سال قبل ہی فوجیوں کی واپسی عمل میں لے آئے گا۔
افغانستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان صادق صدیقی کے مطابق فرانس کے فوجی افغانستان کے نجراب ضلع کے ایک بازار میں تھے جب بُرقعہ میں ملبوس ایک شخص نے ان کے قریب آ کر خود کو بم سے اڑا دیا۔
اندازہ ہے افغانستان میں فرانس کے 3400 فوجی موجود ہیں۔ ہفتے کے روز کے واقعے کے بعد ، 2001 سے امریکی مداخلت کے بعد سے ،اب تک مرنے والے فرانسیسی فوجیوں کی تعداد 83 ہو چکی ہے۔ یہ کسی ایک ملک کے مارے جانے والے فوجیوں کی چوتھی بڑی تعداد ہے۔ پہلے تین ممالک بالترتیب امریکہ ، برطانیہ اور کینیڈا ہیں۔
 
Top