فانٹ ڈسپلے کا ایک مسئلہ

السلام علیکم
میں نے اپنے ایک سسٹم میں نئی ونڈو انسٹال کی ہے تو اس میں اردو فانٹ کے حوالے سے ایک مسئلہ آ رہا ہے۔ کسی بھی اردو سائٹ پر ، چاہے وہ یہ فورم ہو یا بی بی سی اردو کی سائٹ، بلا تخصیص فانٹ، مجھے کوٹیشن مارکس ( " " ) ( ' ' )الٹے نظر آ رہے ہیں۔ براہِ مہربانی اس کا حل بتائیے۔

دوسرا سوال نستعلیق فانٹ سے متعلقہ ہے۔ میں جمیل نوری نستعلیق فانٹ میں ایک تحریر ٹائپ کر رہا ہوں۔ ایک حرف پر مجھے "جزم" کی علامت ڈالنی ہے۔ میں کی بورڈ کے سارے بٹن دبا کر چیک کر چکا ہوں مگر جزم کی علامت نظر نہیں آئی۔ سوال یہ ہے کہ کیا نستعلیق فانٹ یا کسی اور فانٹ میں جزم کی علامت بنائی ہی نہیں گئی؟ اگر بنائی گئی ہے تو اس کو کیسے لکھا جائے؟
 

جیہ

لائبریرین
پہلے مسئلے کا حل تو میرے پاس نہیں۔ کہ کبھی کبھی ۔۔۔۔۔اکثر نہیں۔۔۔ میرے ساتھ بھی یہ مسئلہ پیش آتا ہے۔

جمیل نوری نستعلیق میں جزم بالکل کام کرتا ہے۔ لگتا ہے آپ کے کی بورڈ لے آؤٹ میں جزم کے لیے کنجی نہیں رکھی گئی۔ میرے پاس Alt+p پر جزم کی علامت ہے۔ آپ کونسا اردو کی بورڈ استعمال کر رہے ہیں؟
 
شکریہ جیہ میں نے یہ والا کی بورڈ انسٹال کر کے بھی دیکھ لیا ہے مگر اس میں اور پہلے والے میں سوائے ایک دو کنجیوں کے کچھ خاص فرق نہیں۔ اور alt + p پر یہ کچھ ٹائپ ہی نہیں کرتا۔ میرا مسئلہ وہیں کا وہیں ہے
 

جیہ

لائبریرین
پھر تو میں اپنا کی بورڈ‌ آپ کو بھیج سکتی ہوں، جسے خود میں اپنے لیئے تیار کیا ہے۔ بنیادی طور پر انپیج کے صوتی کی بورڈ کا چربہ ہے
 
بیحد شکریہ محترمہ جیہ صاحبہ اور محترم محمد صابر صاحب، جزم والا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔

الٹی کوٹیشن مارکس والے مسئلہ پر کوئی صاحب روشنی ڈال سکیں تو مہربانی ہوگی۔
 

arifkarim

معطل
بیحد شکریہ محترمہ جیہ صاحبہ اور محترم محمد صابر صاحب، جزم والا مسئلہ حل ہو گیا ہے۔

الٹی کوٹیشن مارکس والے مسئلہ پر کوئی صاحب روشنی ڈال سکیں تو مہربانی ہوگی۔

الٹی کوٹیشن یقیناً جمیل نوری نستعلیق کے پرانے ورژن کی وجہ سے ہوں گی، نیا یہاں سے اتاریں:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=20002
 

الف عین

لائبریرین
جوجو آلٹ پر تو کوئی کنجی سیٹ ہی نہیں، ہاں دائیں آلٹ پر ہے جسے آلٹ جی آر بھی کہا جاتا ہے۔ میرے اردو دوست کا تو صابر نے لکھ ہی دیا ہے۔
شکر ہے کہ جزم والا مسئلہ ٹھیک ہو گیا۔
 
الٹی کوٹیشن یقیناً جمیل نوری نستعلیق کے پرانے ورژن کی وجہ سے ہوں گی، نیا یہاں سے اتاریں:
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=20002

یہ مسئلہ ورژن کی وجہ سے نہیں ہے۔ میرے پاس جمیل نوری نستعلیق کا تازہ ترین ورژن ہی ہے۔
میں نے عرض کیا تھا کہ ہر اردو سائٹ پر، چاہے اس میں نستعلیق فانٹ ہو یا نسخ، کوٹیشن الٹی ہی نظر آ رہی ہیں۔
 
اب اس کی ضرورت نہیں رہی۔ یہ مسئلہ بھی حل ہو گیا ہے آج۔ ونڈوز نئی انسٹال کی تھی لہذا عجیب عجیب حرکتیں کر رہی تھی، آج اس کی اپڈیٹ مکمل ہو گئی اور میرا الٹی کوٹیشن والا مسئلہ بھی حل ہو گیا ہے۔ سب سیٹ ہے اب۔
 
Top