السلام علیکم میرے محترم دوستوں یہ میرا پہلا پوسٹ ہے فانٹ بنانے کے سلسلے میں مجھے امید ہے کہ میرے اردو املا کی غلطیاں آپ سب معاف کریں گے اسکے ساتھ چونکہ میری انگلش بھی کمزور ہے اسلئے اگر ترجمہ کرنے میں کہیں غلطی ہوگئی ہو تو امید ہے کہ وہ بھی معاف کردیں گے۔ دوستوں فانٹ بنانے کا فن بہت بڑا فن ہے اور میرا یہ اعتراف ہے کہ اس فن سے میں مکمل واقف بھی نہیں ہوں لیکن اپنی کشتی کو سمندر کنارے تک لیجاسکتا ہوں اگر میں یہ کہوںکہ میرے اس ٹوٹوریل کے ختم ہونے پر آپ فانٹ بنانا مکمل سیکھ جائیں گے تو یہ غلط بیانی ہوگی البتہ مجھے یقین ہے کہ آپ سب دوست فانٹ بنانے کے بارے میں اتنا کچھ جان جائیں گے کہ ایک نسخ بیسڈ کا فانٹ آسانی سے بناسکیں گے مصروفیات اور وقت کی کمی کی وجہ سے میں کوشش کرتا رہونگا کہ ہر دوسرے تیسرے دن اس بارے میں کچھ نہ کچھ پوسٹ کر سکوں دوسرا میرا تمام دوستوں سے گذارش ہے کہ اس دھاگہ میں غیر ضروری پوسٹ سے گریز کریں اگر آپ دوستوں کو کوئی مسئلہ ہو تو آپ اسکیلئے یہ دھاگہ استعمال کرسکتے ہیں http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?p=296835#post296835 امید ہے کہ آپ دوست صاحبان برا نہیں منائیں گے ایک بار پھر امید ہے کہ آپ سب دوست میرے املا کی غلطیاںمعاف کریں گے ۔ ویسے آپ شکریہ بڑی فراخدلی کے ساتھ ادا کرسکتے ہیں شکریہ کا بٹن دباکر
والسلام

والسلام