فانٹس بنانا سیکھئے

السلام علیکم میرے محترم دوستوں یہ میرا پہلا پوسٹ ہے فانٹ بنانے کے سلسلے میں مجھے امید ہے کہ میرے اردو املا کی غلطیاں آپ سب معاف کریں گے اسکے ساتھ چونکہ میری انگلش بھی کمزور ہے اسلئے اگر ترجمہ کرنے میں کہیں غلطی ہوگئی ہو تو امید ہے کہ وہ بھی معاف کردیں گے۔ دوستوں فانٹ بنانے کا فن بہت بڑا فن ہے اور میرا یہ اعتراف ہے کہ اس فن سے میں مکمل واقف بھی نہیں ہوں لیکن اپنی کشتی کو سمندر کنارے تک لیجاسکتا ہوں اگر میں یہ کہوں‌کہ میرے اس ٹوٹوریل کے ختم ہونے پر آپ فانٹ بنانا مکمل سیکھ جائیں گے تو یہ غلط بیانی ہوگی البتہ مجھے یقین ہے کہ آپ سب دوست فانٹ بنانے کے بارے میں اتنا کچھ جان جائیں گے کہ ایک نسخ بیسڈ کا فانٹ آسانی سے بناسکیں گے مصروفیات اور وقت کی کمی کی وجہ سے میں کوشش کرتا رہونگا کہ ہر دوسرے تیسرے دن اس بارے میں کچھ نہ کچھ پوسٹ کر سکوں دوسرا میرا تمام دوستوں سے گذارش ہے کہ اس دھاگہ میں غیر ضروری پوسٹ سے گریز کریں اگر آپ دوستوں کو کوئی مسئلہ ہو تو آپ اسکیلئے یہ دھاگہ استعمال کرسکتے ہیں http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?p=296835#post296835 امید ہے کہ آپ دوست صاحبان برا نہیں منائیں گے ایک بار پھر امید ہے کہ آپ سب دوست میرے املا کی غلطیاں‌معاف کریں گے ۔ ویسے آپ شکریہ بڑی فراخدلی کے ساتھ ادا کرسکتے ہیں شکریہ کا بٹن دباکر :grin:
والسلام
 
دور جدید کے اس موڑ میں دنیا نے ٹیکنالوجی کے میدان میں کافی ترقی کی ہیں یہ ترقیاں مختلف شعبوں میں ہوئی ہیں کمپیوٹر کے میدان میں جو ترقیاں ہوئی ہے وہ بھی کسی سے چھپی نہیں ہے ہر میدان میں ہرشعبے میں جدید سے جدیدتر ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے ۔ وہاں مشرقی دنیا میں زبان اور لغت میں بھی کافی ترقی دیکھنے کو ملی ہے جیسا کہ عرب ممالک میں عربی پروگرامز عربک لینکس آپریٹنگ سسٹم عربی خطاطی کے پراگرامز ، اسی طرح ایشیائی ملکوں میں بھی عربی ، اردو ، فارسی، پشتو، سرائیکی، سندھی، پنجابی، براھوی، زبانوں کے سافٹویرز اور فانٹ دیکھنے کو ملتے ہیں۔ پاکستان میں بھی بعض زبانوں کے فانٹس بنانے پر کام ہورہا ہے ۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ فانٹس بنانے کیلئے کونسے سافٹوئیرز استعمال ہورہے ہیں انہیں کیسے استعمال کیا جاتا ہے اور فانٹس بنانے کیلئے کن چیزوں کو سمجھنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔سب سے پہلے فانٹ کے اقسام کے بارے میں اور یونیکوڈ یعنی فانٹ کے ہر ایک لفظ کے کوڈ کے بارے میں جانتے ہیں۔
 
یوں تو مختلف اقسام (فارمیٹس) کی فونٹس ہے لیکن جو یہ مندرجہ ذیل 2 قسمیں ہے یہ سب سے زیادہ استعمال ہوتی ہے اور سب سے اچھی قسم بھی یہی دونوں ہے دونوں کی سپورٹ ایک سے ایک بڑھ کر ہے
TrueType
TrueType فانٹ ایک ابھرتا ہوا فانٹ ٹیکنالوجی ہے جو کہ ایپل کمپیوٹر ز نے بنایا ہواتھا اور اب مایکروسافٹ اور ایپل کمپیوٹرز دونوں اپنے اپنے آپریٹنگ سسٹمز میں استعمال کررہے ہیں۔ TrueType فانٹ آپ کو بہترین کوالٹی میں کمپیوٹر سکرین پر فانٹ کی Visual دیکھاتا ہے جبکہ پرنٹ کرنے کیلئے بھی بہترین کوالٹی فراہم کرتی ہے ساتھ میں آپ کو اچھے ترتیب کے ساتھ اضافی فیچرز بھی فراہم کرتا ہے ۔ آپ TrueType فانٹ کے بارے میں معلومات اس ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں
http://www.microsoft.com/typography/otspec/default.htm
OpenType
OpenType فانٹ فارمیٹ بھی TrueType فانٹ ہی کا ایک ایکسٹینشن ہے جو کہ آپ کو پوسٹ سکرپٹ فانٹ کی سپورٹ بھی فراہم کرتا ہے ۔ TrueType فانٹ کو ترقی دینے کا سہرا مایکروسافٹ اور اڈوبی کو جاتا ہے OpenType فانٹ اپنے اضافی خوبیوں کے ساتھ مایکروسافٹ اور میکونتوش دونوں کے آپریٹنگ سسٹمزمیں کام کرسکتے ہیں اس فانٹ میں TrueType فانٹ کے شکل کے ٹیبل بھی موجود ہوسکتے ہے جو کہ فانٹ بنانے والوں کو اس کیسہولت بھی دیتا ہے کہ اچھے ڈیزائن اور انٹرنیشنل لیول کے ساتھ بہترین پرنٹ آؤٹ کی رزلٹ دے سکے ۔ آپ VOLT نام کے ایک سافٹ ویر کو اپنے TTF بیسڈ فانٹ کو OTF بیسڈ پر اپگریڈ کرنے کیلئے استعمال کرسکتے ہیں VOLT نامی یہ سافٹ ویر OpenTypeفانٹ کے فیچرز کو آپ کے TrueTypeفانٹ میں ایڈ کرتا ہے۔ اضافی معلومات کیلئے یہ ویب سائٹ دیکھئے۔
http://www.microsoft.com/typography/developers/volt/default.htm
 
Unicode Standrad
یونیکوڈ سٹینڈرڈ ایک بین الاقوامی معیار کا علامتی کوڈ ہوتا ہے جو کہ کمپیوٹر میں موجود فانٹ میں حروف کو پہچانے کیلئے استعمال ہورہاہے ۔یونیکوڈ حرف کو پہچان نے کا ایک منفرد کوڈ یا نام ہوتا ہے یونیکوڈ علامات تین مختلفBit میں ہے۔ ایک 32-Bit کی حالت میں ہے جسے UTF-32 کہا جاتا ہے دوسرا 16-Bit حالت میں جوکہ UTF-16 ہے جب کہ تیسرا 8-Bit ، جو کہUTF-8 ہے ان میں سے 8-Bit,یعنیUTF-8 ، byte-oriented ہے جوکہ ڈیزائن کیا گیا ہے ASCII بیسڈ سسٹمز کے ساتھ آسان استعمال کیلئے اور عام طور پر UTF-8 ہی استعمال ہورہاہے ۔یونیکوڈ سٹینڈرڈ کومکمل طور پر جاننے کیلئے اسکی ایک کتاب بھی ہے جس کے بعض حصے اس سائٹ پر دستیاب ہیں http://www.unicode.org/charts جبکہ آپ اسکے بارے میں آپ اضافی معلومات اسی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔
 
Font Creator
یوں تو سی ڈیز اور انٹرنیٹ پر فانٹس بنانے کیلئے کئی سافٹ ویرز موجود ہے جیسے Font Lab, Font Creator, Asian Font Studio اور انہی جیسے کئی اور چھوٹے بڑے سافٹوئیرز لیکن میں جس پروگرام کے بارے میں آپ کے ساتھ معلومات شیئر کررہاہوں اسکا نام ہے Font Creator فانٹ کریٹر کے مدد سے ہم بڑی آسانی کے ساتھ OTFاور TTFفانٹ بناسکتے ہیں اور اس کے ذریعے ہم کسی بھی فانٹ میں تبدیلیاں کرسکتے ہیں مثلا کسی فانٹ میں بعض الفاظ مس ہیں وہ ہم اس میں بناسکتے ہیں ، اپنے ہینڈ رائٹنگ ،بعض تصویروں، دستخط ، لوگوز وغیرہ کو فانٹ میں ڈال سکتے ہیں ، نیز اسکے مدد سے ہم کسی بھی فانٹ کو رینیم کرسکتے ہے نئے الفاظ بناسکتے ہیں فانٹس کو بولڈ اور اٹیلک کرسکتے ہیں فانٹ کو فائنل کرنے سے پہلے ٹیسٹ کرسکتے ہے اورنئے فانٹ کو وینڈوز میں انسٹال کرسکتے ہیں۔فانٹ کریٹر میں ہم دو طریقوں سے نئے فانٹس بناسکتے ہیں اول یہ کہ ہم کسی اچھے خطاط سے فانٹ کے Glyps لکھ کر اسکین کرلیں اور اسے فانٹ کریٹر میں انسرٹ کرلیں دوم کسی ایسے سافٹ ویر میں فانٹ کے Glpys بنائے جو کہ لائن ورک کو مکمل سپورٹ کرتا ہو جیسے کہ کورل ڈار ،اڈوبی الیسٹریٹروغیرہ ان سافٹ ویر میں فانٹ کے Glyp بنانے کے بعد اس الفاظ کو آپ ڈائریکٹ کاپی پیسٹ کے ذریعے سے اور کسی تصویری فارمیٹ میں ایکسپورٹ کرکے فانٹ کریٹر میں لاسکتے ہیں۔لیجئے تو اب فانٹ کریٹر میں کام شروع کرلے تھے ہیں سب سے پہلے تو آپ فانٹ کریٹر کو اس ویب سائٹ سے ڈاؤنلوڈ کرلیںhttp://www.high-logic.com/fontcreator یہ 30دن کا ٹرائل ورژن ہوگا جو مکمل فنکشن کے ساتھ 30 دن تک کام کریگا 30 دن کے بعد یہ ایکسپائر ہوجائے تب یہ آپ کی مرضی کہ آپ اس کو خرید لیتے ہیں یا آپ کا کام مکمل ہوچکا ہے ڈاؤنلوڈ کرنے کے بعد اسے انسٹال کرلیں اسکی انسٹالیشن بہت سمپل ہے انسٹال کرنے کے بعد فانٹ کریٹر کو سٹارٹ کرلیں سٹارٹ ہونے کے بعد یہ آپ سے کہے گا کہ یہ ایک ٹرائل ورژن ہے آپ فی الحال ٹرائل ورژن استعمال کرلیں اور ایک بات یاد رکھئیے گا کہ میں جس ورژن سے آپ کو اسکا استعمال کا طریقہ بتا رہاہوں یہ ورژن 5.6 ہے اور فی الحال یہی ورژن ڈاؤنلوڈ کیلئے دستیاب ہے
 
عربی (اردو، فارسی ، پشتو، پنجابی ، سندھی ، سرائیکی ، وغیرہ) فانٹ بنانے کے تین مراحل ہوتے ہیں
(1) فانٹ کے کریکٹرز ڈیزائن کرنا (یعنی فانٹ کی خطاطی کرنا)
(2) فانٹ کو گلپس کے شکل میں تبدیل کرنا ، یونیکوڈ ویلوز دینا ، فانٹ گلپس کی نیمنگ کرنا ، فانٹ کے اوپر نیچھے سپیس کا تعین کرنا ، فانٹ کو بولڈ یا اٹیلک شکل دینا ، مطلب کہ فانٹ کریٹر کا کام ہے دوسرے مرحلے میں
(3) آخری مرحلے میں آپکو فانٹ کی پروگرامنگ کرنی ہوتی ہے مایکروسافٹ وولٹ میں اس میں ٹیبل بنانے ہوتے ہیں جس کیلئے رجسٹرڈ قدریں (ویلوز) ہوتے ہیں اسکے علاوہ اسی پروگرامنگ ہی کے ذریعے آپ نستعلیق فانٹ بھی بناسکتے ہیں لیکن وہ اڈوانس فانٹ پروگرامنگ ہے جس کے بارے میں بھی انشاءاللہ آپکو بتادیا جائے گا
پہلے میں آپکو فانٹ کریٹر کے استعمال کے بارے میں بتادیتا ہوں کہ ایک عربی (اردو، فارسی ، پشتو، پنجابی ، سندھی ، سرائیکی ، وغیرہ) فانٹ بنانے کیلئے فانٹ کریکٹر کو کیسے استعمال کیا جاسکتا ہے
 

یاسر حسنین

محفلین
حسرت ان غنچوں پہ ہے جو بن کھلے مرجھا گئے
ایک ایک کر کے بہت سے دھاگے دیکھ لیے... کیونکہ ہمیں بھی فونٹ سازی کا شوق چرایا ہے.... یہاں امید کی کرن نظر آئی کہ کچھ الف ب سیدھی ہو جائے گی...
لیکن ابھی تک فانٹ کریئٹر سے سوائے انگریزی حرف تہجی کے ایک نمونے کو فونٹ کی شکل دینے کے ابھی تک کچھ نہیں کر پایا... (وہ بھی کچھ خاص نہیں کیونکہ کچھ حروف کی ہائیٹ کو ابھی درست کرنا، ان کو بہتر کرنا رہتا ہے)
مسئلہ یہ ہے کہ مجھے عربی، فارسی بالکل بھی نہیں آتی ورنہ عربی میں کچھ ٹٹوریل موجود تھے جو شاکر القادری صاحب نے پوسٹ کیے تھے۔
اردو نہ سہی انگریزی میں ہی کچھ مواد مل سکے کہیں سے کہ جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اردو کا فونٹ بنایا کا سکے....
 

الف عین

لائبریرین
آسان ترکیب یہ ہے کہ کسی اردو فانٹ کو فانت کرئیٹر پروگرام میں کھولیں اور خود ہی تجربات کریں۔
 
Top