مبارکباد فاتح ماہر کے عہدہ پر

شمشاد

لائبریرین
واہ بھئی واہ۔ یعنی آپ نے شمشاد بھائی کی ذیل کی ترکیب مجھ پر ہی آزمانے کا ارادہ کر لیا ہے۔

یہ تو بھلا ہوا کہ آپ بتا گئیں کہ بھائی، بھابھی اور ڈھیروں ڈھیر بھتیجے بھتیجیاں۔۔۔ اتنے میں تو لاثانی خریدا جا سکتا ہے;):grin::grin:

لگتا ہے بروقت آپ نے نے بچا لیا اپنے آپ کو، نہیں تو کریڈیٹ کارڈ کا کام ہو جانا تھا۔:grin:
 
زینب

محفلین
واہ بھئی واہ۔ یعنی آپ نے شمشاد بھائی کی ذیل کی ترکیب مجھ پر ہی آزمانے کا ارادہ کر لیا ہے۔

یہ تو بھلا ہوا کہ آپ بتا گئیں کہ بھائی، بھابھی اور ڈھیروں ڈھیر بھتیجے بھتیجیاں۔۔۔ اتنے میں تو لاثانی خریدا جا سکتا ہے;):grin::grin:

ہاہاہاہا،،،،،،،،،،،بھائ وہ تو اس لیے کہا تھا کہ لاثانی میرے گھر سے 10 منٹ کی واک پے ہے۔۔۔۔بل میں دے دوں گی آپ فکر کیوں کرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
میرا تو وہاں آنا ذرا مشکل ہے، ایسا کریں مجھے اپنے کریڈٹ کارڈ کا نمبر دے دیں، میں اسی سے کام چلا لوں گا۔ ویسے بھی ہم تین افراد ہی تو ہیں۔ زیادہ بِل نہیں بنے گا۔
 
زینب

محفلین
میرے پاس کریڈٹ کارڈ تو نہیں ہے میں تو کیش رکھتی ہوں۔۔۔۔۔زیادہ بھی بل آئے تو ما فی مشکل۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ کا کرم ہے میرا پرس کبھی خالی نہیں رہا۔۔۔۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
وہ تو مجھے بھی پتہ ہے کہ خواتین کا پرس کبھی خالی نہیں ہوتا۔ اس میں‌ میک اپ کے سامان کے علاوہ بھی بہت کچھ بھرا ہوتا ہے۔ ویسے یہ کون سا دور ہے کیش رکھنے کا اور پھر کوئی کتنا کیش رکھ سکتا ہے پرس میں؟
 
زینب

محفلین
میں کون سا لاکھوں رکھ کے گھومتی ہوں۔۔۔۔۔اتنے جو ضرورت ہوں۔یہاں آس پاس ہی جانا ہوتا ہے اور بندے کو گھر سے جاتے ہوئے پتا تو ہوتا ہو نا کہاں اور کیوں جا رہا ہے تو بندوبست کر کے ہو نکلتا ہے گھر سے۔۔۔۔۔۔ویسے خواتین کے پرس میں اکثر میک اپ ہی نہیں ملتا۔۔۔۔۔
 
فاتح

زینب! "اتنے جو ضرورت ہوں" والا موضوع کافی فلسفیانہ ہے کہ ضرورتیں تو کبھی ختم ہی نہیں‌ہوتیں۔ ;)
حرص قانع نیست بیدل ورنہ اسبابِ جہاں
آن چہ ما درکار داریم، دراصل درکار نیست​
 
فاتح

لائبریرین
بھائی اس فارسی شعر کا ترجمہ بھی لکھ دینا تھا۔

شمشاد بھائی! اگر ترجمہ آتا ہوتا تو کیا بات تھی۔ یہ تو ایک دو فارسی اشعار رعب جھاڑنے کے لیے یاد کیے ہوئے ہیں;)
ویسے کوشش کرتا ہوں شاید کچھ بات بن جائے۔
عبدالقادر بيدل دہلوی نام کا ایک فارسی شاعر گزرا ہے جس کا یہ شعر تھا:

حرص قانع نیست بیدل ورنہ اسبابِ جہاں
(حرص قناعت نہیں کرتی بیدل ورنہ دنیا کا سامان)
آن چہ ما درکار داریم، دراصل درکار نیست
(جو میں نے اپنی ضرورت جانا دراصل ضروری تھا ہی نہیں)

یوں ہے کہ محفل پر کچھ فارسی دان بھی ہیں جن کے ڈر سے مجھے ترجمہ کرنے میں عار محسوس ہو رہی تھی:grin:
 
شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ جناب

اس بات کو اگر ہر کوئی جان لے تو بہت سی مشکلیں ہی ختم ہو جائیں۔
 
ساجد

محفلین
شمشاد بھائی! اگر ترجمہ آتا ہوتا تو کیا بات تھی۔ یہ تو ایک دو فارسی اشعار رعب جھاڑنے کے لیے یاد کیے ہوئے ہیں;)
ویسے کوشش کرتا ہوں شاید کچھ بات بن جائے۔
عبدالقادر بيدل دہلوی نام کا ایک فارسی شاعر گزرا ہے جس کا یہ شعر تھا:

حرص قانع نیست بیدل ورنہ اسبابِ جہاں
(حرص قناعت نہیں کرتی بیدل ورنہ دنیا کا سامان)
آن چہ ما درکار داریم، دراصل درکار نیست
(جو میں نے اپنی ضرورت جانا دراصل ضروری تھا ہی نہیں)

یوں ہے کہ محفل پر کچھ فارسی دان بھی ہیں جن کے ڈر سے مجھے ترجمہ کرنے میں عار محسوس ہو رہی تھی:grin:
فاتح بھائی ،
فارسی دانوں سے مت ڈرئیے سب کے سب تیل بیچنے گئے ہوئے ہیں:grin:
 
فاتح

لائبریرین
فاتح بھائی ،
فارسی دانوں سے مت ڈرئیے سب کے سب تیل بیچنے گئے ہوئے ہیں:grin:

زہے نصیب!
وہ آئیں گھر میں ہمارے خدا کی قدرت ہے
کبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں​
جناب! ابھی کچھ دیر قبل ہم آپ کو ہی پکار رہے تھے:)
 
ساجد

محفلین
زہے نصیب!
وہ آئیں گھر میں ہمارے خدا کی قدرت ہے
کبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں​
جناب! ابھی کچھ دیر قبل ہم آپ کو ہی پکار رہے تھے:)
یہ کیسے ہو سکتا ہے
کہ رعایا کی پکار پر ما بدولت سر کے بل ان کے پاس نہ پہنچیں:)
 
Top