فاتح صاحب از استاد جی ۔ بے آواز فلاں فلاں

ناعمہ عزیز

لائبریرین
واہ زبردست ، بہت اچھا لکھا آپ نے لالہ :)
اور مزے کی بات یہ کہ اب مجھ سے کچھ بھی لکھا نہیں جاتا یہاں تک کہ کوئی کمنٹ بھی لکھتے ہوئے سوچتی ہوں کہ ایک لائن کافی ہوگی کہ آگے بھی لکھوں :)
لیکن آپ نے تو کمال کر دیا ہے بہت سی داد وصول کریں ۔ آئندہ جب میری ضرورت پڑے میں حاضر ہوں،
 
فاتح

لائبریرین
پسندیدگی کا بہت شکریہ فاتح بھائی۔
آپ نے جو فیض صاحب والی پوسٹ کی تھی یہ سارا اسی کا اثر ہے ورنہ ہمارے تو ذہن کے کسی گوشے میں بھی کسی تحریر کا اراداہ نہ تھا۔:) (اسے کہتے ہیں آ بیل مجھے مار;) )
لکھتے ہوئے اس بات کا بہت احساس ہورہا تھا کہ کہیں کوئی بات آپ کی طبع نازک پہ گراں نہ گزرے۔ اب تو خیر جو لکھنا تھا وہ لکھا جاچکا سب کی نظروں میں آگیا اب تو ہم پچھتا بھی نہیں سکتے۔:)
ارے ہمیں آپ کی کوئی بات ناگوار نہیں گزرتی بلکہ آپ کی ہر تحریر ہر جملہ فی الحقیقت ایک خوشگوار تاثر چھوڑ جاتا ہے۔
دیگر لوگوں پر کیا تاثر چھوڑتا ہے یہ وہ جانیں۔۔۔ :laughing:
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
ارے ہمیں آپ کی کوئی بات ناگوار نہیں گزرتی بلکہ آپ کی ہر تحریر ہر جملہ فی الحقیقت ایک خوشگوار تاثر چھوڑ جاتا ہے۔
دیگر لوگوں پر کیا تاثر چھوڑتا ہے یہ وہ جانیں۔۔۔ :laughing:
اگلا پہلا خاکہ میری طرف سے فاتح لالہ کے لئے ہو گا ۔ :rolleyes:
 
فاتح

لائبریرین
اگلا پہلا خاکہ میری طرف سے فاتح لالہ کے لئے ہو گا ۔ :rolleyes:
مجھے تو ابھی سے ڈر لگ رہا ہے کہ نجانے کیا کیا انکشافات ہوں اگلے خاکے میں۔۔۔ پہلے مقدس نے مسکین بھیگا بلا بنا کر روح فرسا انکشافات کیے اور بعد ازاں رانا بھائی نے ہمارے ادبی کیریئر کی تباہی کا ذمہ لے لیا۔۔۔ اب بچا کھچا نام ہے وہ تم خاکہ کھینچ کر مٹا دو گی۔ ہاہاہاہا
 
عسکری

معطل
ان کی شاعری کے لیے میں نے ایک بندہ رکھنا ہے جو مجھے سادہ انسانی اردو میں سمجھائے گا کہ ان کا مدعا بیاں کیا ہے :laugh:
 
فاتح

لائبریرین
آہم
لاجواب
مزہ آ گیا
کیا بات ہے آپ کی فاتح بھائی اور
رانا بھائی زبردست کام کیا ہے آپ نے تو
بلال، اس پورے دھاگے میں میرا تو کوئی کمال ہی نہیں تھا۔۔۔ یہ تو رانا بھائی کی قلمی مہارت اور محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس لیے صرف انھی کی تعریف۔۔۔ :)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
بلال، اس پورے دھاگے میں میرا تو کوئی کمال ہی نہیں تھا۔۔۔ یہ تو رانا بھائی کی قلمی مہارت اور محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس لیے صرف انھی کی تعریف۔۔۔ :)

ارے جناب اگر یہ سارے کارنامے آپ کا ہاتھوں منصہِ شہود پہ وقوع پذیر نہ ہوتے تو رانا بھائی بھلا کیسے لکھتے؟
اس لئے آپ دونوں ہی تعریف کے مستحق و حقدار ہیں۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
مجھے تو ابھی سے ڈر لگ رہا ہے کہ نجانے کیا کیا انکشافات ہوں اگلے خاکے میں۔۔۔ پہلے مقدس نے مسکین بھیگا بلا بنا کر روح فرسا انکشافات کیے اور بعد ازاں رانا بھائی نے ہمارے ادبی کیریئر کی تباہی کا ذمہ لے لیا۔۔۔ اب بچا کھچا نام ہے وہ تم خاکہ کھینچ کر مٹا دو گی۔ ہاہاہاہا
ہاں اب بچا کھچا میرے حصے ہی آنا ہے :p
 
رانا

محفلین
واہ زبردست ، بہت اچھا لکھا آپ نے لالہ :)
اور مزے کی بات یہ کہ اب مجھ سے کچھ بھی لکھا نہیں جاتا یہاں تک کہ کوئی کمنٹ بھی لکھتے ہوئے سوچتی ہوں کہ ایک لائن کافی ہوگی کہ آگے بھی لکھوں :)
لیکن آپ نے تو کمال کر دیا ہے بہت سی داد وصول کریں ۔ آئندہ جب میری ضرورت پڑے میں حاضر ہوں،
بہت شکریہ مُنی بہنا۔:)
مزے کی بات کہ لکھا مجھ سے بھی نہیں جاتا۔;)
بس کبھی اچانک ہی موڈ بن جاتا ہے اور خیال و عنوان بھی زہن میں خود ہی آجاتے ہیں تو بس اوٹ پٹانگ الفاظ میں کہیں بکھیر دیتا ہوں۔:)
اب یہی دیکھ لیں۔ نہ فاتح بھائی فیض صاحب کی پردہ دری کرتے نہ ہمارا دھیان ان کی طرف جاتا۔:)

اگلا پہلا خاکہ میری طرف سے فاتح لالہ کے لئے ہو گا ۔ :rolleyes:
یہ تو زبردست ہوجائے گا۔:zabardast1:
میں اور مقدس پہلے ہی اس کارخیر میں اپنا حصہ ڈال چکے ہیں رہی سہی کسر آپ پوری کردیں تو برمودا ٹرائی اینگل مکمل ہوجائے گی اور ڈسکوری پر ڈاکیومنٹری چلے گی کہ ایک ابھرتاہوا شاعر برمودا ٹرائی اینگل میں ٹائیں ٹائیں فش۔:)

ویسے میں نے یہ پرانی کسر نکالی ہے۔:) کہ یہ میرے ہاتھوں محفل کا نشہ والے دھاگے میں صرف ایک ڈیڑھ سطر کھا کر ہی بچ نکلے تھے۔ بس موقع ملتے ہی میں نے دبوچ لیا۔:)
 
رانا

محفلین
ان کی شاعری کے لیے میں نے ایک بندہ رکھنا ہے جو مجھے سادہ انسانی اردو میں سمجھائے گا کہ ان کا مدعا بیاں کیا ہے :laugh:
عسکری بھائی میرے کسی جملے سے آپ کے جذبات تو مجروح نہیں ہوئے نا؟؟؟
جیسے آخری پیراگراف کا یہ جملہ
"
جہاں بھانت بھانت کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔"​
:laugh:
 
Top