فائل اٹیچمنٹس کی سہولت دستیاب

نبیل

تکنیکی معاون
معزز حاضرین محفل، السلام علیکم
آپ لوگوں کی ایک اور دیرینہ خواہش یعنی فائل اٹیچمنٹس کی سہولت بھی پوری کر دی گئی ہے۔ اب آپ فورم پر اپنے پیغامات اور اپنے ذاتی پیغامات میں فائلیں اٹیچ کر سکتے ہیں۔ اس سلسلے میں مزید معلومات آپ کو مہیا کی جاتی رہیں گی۔
والسلام
 

سیفی

محفلین
قدیر احمد نے کہا:
لیکن جناب اس طرح اگر کوئی وائرس وغیرہ اپ لوڈ ہو گیا تو پھر کیا کریں گے :(

قدیر بھیا !!
اگر یہی سوچتے رہے تو پھر تو کسی سمت میں پیش رفت نہ ہو پاوے گی۔

ع-- کود پڑ دریا میں کیا پانی کی فکر، دریا کا غم

ویسے یاہو اور ایم ایس این کی طرح فائلز اپ لوڈ ہونے سے پہلے سکین نہیں کی جا سکتیں؟؟؟
 

منہاجین

محفلین
وائرس کی روک تھام

قدیر کا خدشہ بجا ہے۔ اب نبیل کو وائرس کے روک تھام کے لئے فائل سکیننگ کا اہتمام بھی کرنا پڑے گا۔ :)
 

صابرحسین

محفلین
اٹیچمنٹ کی سہولت

آپ تمام احباب کا شکریہ، ہمیں تو مفتے میں سہولیات مل رہی ہیں جن میں تازہ ترین اٹیچمنٹ ہے۔

اچھی کوشش ہے اگر سکیننگ فائل کا بندوبست ہوجائے۔
 

اجنبی

محفلین
نارٹان والوں نے ابھی تک درخواست نہیں بھیجی جس میں انہوں نے ہمیں مفت وائرس سکیننگ کی سہولت دینی ہے :D
 
Top