فائر فوکس میں ڈسپلے سیٹنگز

ماہرین کی خدمت میں سلامِ مسنون!
میرا سوال یہ ہے کہ فائرفوکس ویب براؤزر میں ریزولیشن کا مسئلہ کیوں آتا ہے؟ مثال کے طور پر اگر میں اردو محفل ہی کی بات کروں تو اگر کوئی صفحہ زیادہ بڑا ہو یا اس پر کوئی ربط یا ایسی تصویر لگی ہو جو چوڑائی میں زیادہ ہو تو وہ صفحہ صحیح نظر نہیں آتا اور نہ ہی انٹرنیٹ ایکسپلورر کی طرح دائیں سے بائیں اسکرول کرنے کے لئے کوئی طریقہ ہوتا ہے۔ یہ مسئلہ بہت تنگ کرتا ہے۔ کیا اس کا کوئی حل ہے؟
 

علمدار

محفلین
اکثر میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہوتا- پیج زیادہ چوڑا ہو تو اسکرول بار نہیں آتا- فی الحال تو اس کا کوئی حل نظر سے نہیں گزرا :(
 

دوست

محفلین
یہ فائرفاکس کا بڑا پرانا مسئلہ ہے اور آتا بھی اردو ویب صفحات پر ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
اسی وجہ سے میں اوپیرا زیادہ پسند کرتا ہوں اور اردو ویب اسی پر دیکھتا ہوں۔ جہاں یہ مسئلہ ہو وہاں
Fit to width منتخب کرو اور کام ہو گیا۔۔اور پھر اردو میں اپنی طرح لکھ پاتا ہوں، اردو دوست کلیدی تختے سے۔ ورنہ میں ’ئے‘ بلکہ یہ واوین بھی استعمال نہیں کر پاتا ویب پیڈ کے کی بورڈ میں۔
 

رند

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
اسی وجہ سے میں اوپیرا زیادہ پسند کرتا ہوں اور اردو ویب اسی پر دیکھتا ہوں۔ جہاں یہ مسئلہ ہو وہاں
Fit to width منتخب کرو اور کام ہو گیا۔۔اور پھر اردو میں اپنی طرح لکھ پاتا ہوں، اردو دوست کلیدی تختے سے۔ ورنہ میں ’ئے‘ بلکہ یہ واوین بھی استعمال نہیں کر پاتا ویب پیڈ کے کی بورڈ میں۔
محترم اعجاز اختر صاحب میرے ساتھ بھی یہ مسلہ مجھے فائر فاکس زیادہ اچھا لگتا ہے اس لیے میں زیادہ اس کا ہی استعمال کرتا ہوں یہ باقی کسی سائیٹ پہ ریزولیشن کا مسلہ نہیں دیتا صرف اردو محفل پہ ہی کیوں ایسا کرتا آپ نے جو فٹ ٹو دڈتھ والا آپشن بتایا ہے میں نے اس کےviewمینو میں جا کر سارا تلاش کر لیا ہے مجھے ایسا آپشن کہیں نہیں‌ملا آپ خدارہ برائے مہربانی ذرا تفصیلا بتا دیں تاکہ اس مسلے سے جان چھوٹے آپ کی بہت مہربانی ہوگی کیونکہ اس ہی مسلے کی وجہ سے اردو محفل میں پڑھنے کی بہت دشواری ہورہی ہے برائے مہربانی اس کا جلد کوئی علاکیجیے وسلام
 

دوست

محفلین
یہ آپشن جو آپ ڈھونڈتے رہے Opera میں پایا جاتا ہے۔ فائر فاکس میں نہیں۔ اس کا یہ بگ بہت پرانا ہے اور اس کے ساتھ کمپرومائز ہی کرنا پڑتا ہے۔ :roll:
 

زیک

مسافر
zap presentational html کا بک‌مارک‌لٹ اپنے فائرفاکس میں نصب کر لیں اور جس صفحے پر یہ مسئلہ ہو وہاں اس بک‌مارک‌لٹ کو کلک کر دیں۔ یہ ہے اس مسئلے کا عارضی علاج۔
 

ساجداقبال

محفلین
شکریہ زکریا بھائی! عارضی طور پر یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ کیا کسی دوست نے ابنٹو پر اوپرا استعمال کیا ہے؟ میں کرتا ہوں لیکن بہت رک رک کر چلتا ہے۔ یہ وجہ تو نہیں کہ میں نے اسے آٹومیٹکس کے زریعے انسٹال کیا ہے؟
 

حنا فیصل

محفلین
اسلام و علیکم
تمام بڑے لوگوں کو سلام پیش کرتی ہوں
یقینا میری یہ کاوش آپ سب کے مقابلے میں بہت کم ہو گی
مگر شرم کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عرض‌ہے کہ

میرے ساتھ یہ پرابلم تھا مگر میں‌نے اس کا حل یہ نکالا کہ
میں‌نے پراپرٹیز میں‌جا کر سکرین ریزولیشن
1024 کر دی
تمام پیجز بالکل درست دکھنے لگے ماسوائے چند کے
اور ایسا کوئی مسئلہ ہو تو ایڈریس بار میں سے اسی
ایڈریس کو کاپی کر کے انٹرنیٹ ایکپلور میں‌پیسٹ کر دیتی ہوں
زکریہ جی نے جس سوفٹ ویئر کا زکر کیا ہے اور
اور جو ربط فراہم کیا ہے اس میں‌کس کو ڈائون لوڈ کرنا ہے
 

قیصرانی

لائبریرین
اوبنتو پر گیلیون اور موذیلا موجود ہیں۔ دونوں بہت اچھے ہیں اور دونوں پر یہی مسئلہ پیش آتا ہے :(
 

ساجداقبال

محفلین
حنا وہاں زکریا کی بتائی ہوئی سکرپٹ بک مارک کرنی ہے۔ اور جہاں یہ مسئلہ درپیش ہو تو بک مارک لٹ کلک کرکے سکرپٹ رن کرنی ہے اور بس۔۔ڈاؤن کچھ نہیں کرنا۔
قیصرانی بھیا! فی الحال تو اسی بک مارک لٹ پر گزارہ کریں۔
 

رند

محفلین
آپ سب معزز دوستوں کا میں بے حد مشکور ہوں اور جیسا کہ محترم دوست بھائی نے بتایا کہ یہ موزیلا فائر فاکس کا بہت پرانا مسلہ ہے اور اس کا کوئی مستقل حل ہنوز ناپید ہے اس لیے ہم بھی موزیلا فائر فاکس میں اردو محفل سے مستفید ہونے کے خیال کو دل پہ جبر کر کے بھلا دیں گے اور پھر وہی عالم ویرانی یعنی انٹرنیٹ ایکسپلورر کا استعمال شروع کردیں گے :cry:
 

دوست

محفلین
ایسی بھی کیا نراشا جناب۔
میں تو حنا فیصل والا طریقہ اختیار کرتا ہوں۔ جو ایک آدھ پیج مسئلہ کرے اسے کنکرر میں کھول لیتا ہوں ورنہ فائر فاکس دوڑتا ہے۔
وسلام
 
Top