فائر فاکس

حیدر شاہ

محفلین
میرا فائر فاکس چلتے چلتے تھوڑی دیر کے لئے رک جاتا ھے اور بھر چل بھی پڑتا ھے اگر کوئی دوست مدد کر سکے مین ونڈو 7 استعمال کرتا ھوں
 
کھوکھر

محفلین
میں جب گوگل کروم پر اردومحفل میں آتا ہوں تو یہاں اردو لکھی نہیں جاتی جبکہ دوسرے فورم پر لکھی جاتی ہے آج فائر فاکس استعمال کیا ہے تو یہاں تک آیا ہوں اسکی کیا وجہ ہو سکتی ہے معذرت کے ساتھ لڑی کسی اور کام کیلئے بنی میں نے اپنا مسلئہ بتادیا
 
خواجہ طلحہ

محفلین
ونڈوز سیون کا مسئلہ ہے، اچھی ہارڈ ڈسک اور میموری چاہیے ہوتی ہے ،ونڈوز 7 میں۔ ورنہ براوزر کیا پورا سسٹم یوں ہی اٹک اٹک کر چلتا ہے
 
dxbgraphics

محفلین
میں جب گوگل کروم پر اردومحفل میں آتا ہوں تو یہاں اردو لکھی نہیں جاتی جبکہ دوسرے فورم پر لکھی جاتی ہے آج فائر فاکس استعمال کیا ہے تو یہاں تک آیا ہوں اسکی کیا وجہ ہو سکتی ہے معذرت کے ساتھ لڑی کسی اور کام کیلئے بنی میں نے اپنا مسلئہ بتادیا

نبیل بھائی محفل کا اردو پیڈ اپ ڈیٹ کر دیجئے۔ کیوں کہ گوگل کروم کا استعمال اب زیادہ ہوچکا ہے۔ اور میں خود بھی کروم استعمال کرتا ہوں۔
 
اظفر

محفلین
کروم میں اکثر اردو ویب پیڈ نہیں چلتے
۔ جو مسیلہ ونڈوز سیون والا ہے اس کا بہترین حل یہ ہے ونڈوز کی اپ ڈیٹ کو مستقل آن رکھیں، ایسے مسائل وینڈوز سیون میں آتے ہیں ، اپ ڈیٹ کے بعد ٹھیک ہو جاتے ہیں
 
میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے لیکن میرے پاس اس کی وجہ Internet Download Manager ہے۔ کبی کبھار جب کسی سرور سے فائل پکڑنے کی کوشش کرتا ہے تو ایسا ہوتا ہے۔ Firefox کے کچھ Add-ons کا مسئلہ بھی ہو سکتا ہے۔
:)
 
Top