غیر حاضر اور خاموش محفلین

نور وجدان

لائبریرین
بہت ہی اچھی تحریر ہے نور
الله کرے زورِ قلم اور زیاده
میٹھی عید کے بعد ملازمت میں الجھا رہا عیدِ قرباں سے پیشتر الحمدالله نوکری کا داغ تو دھل گیا مگر قربانی کے جانوروں کی خریداری اور خریداری کے بعد ان کی نگہداشت اور مزید جانوروں کی تلاش میں منڈی کے چکر ، ایسے الجھے ہوئے ہی‍ں کہ نوکری سے زیاده یہ مصروفیات ہیں ۔
ایسے میں آپ کی تحریر پڑھ کر تازگی کا احساس ہوا. ماشالله
بندہ حاضر ہوتا رہے گا
بہت شکریہ ! ادب کے دوست محفل آتے رہیے گا۔۔ رونق کا سبب ہوتے ہیں آپ جیسے لوگ۔۔
 
نور وجدان

لائبریرین
فیس بکی تو یقیناً ہوں گی :)

یہ تو وہ مرض ہے ۔۔۔مرض بڑھتا گیا جوں جُوں دوا کی ۔۔اس لیے ترکِ فیس بک سے گزارہ چلا رہے کہ مرض بڑھانا نہیں ۔۔ کوئی کتاب پڑھی ہی نہیں جاتی ۔۔ آپ کی فیس بک پروفائل ہم تو دیکھ چکے ہیں ۔۔۔:)
 
آخری تدوین:

شزہ مغل

محفلین
کونسا ملک ہے جی؟ ہمارے یہاں تو عہدہ بڑھ جانے سے ذمہ داریاں کم ہونے اور مراعات بڑھ جانے کا ہی رواج ہے :)
آپ اس ملک کی بات کر رہے ہیں جس کا جھنڈا لگایا ہوا ہے۔ میں اس ملک میں رہتی ہوں جس کا جھنڈا میں نے لگایا ہوا ہے۔
اور ویسے بھی ملک جو بھی ہو انسان نیک نیتی سے کام کرے تو عہدے کے ساتھ ذمہ داریاں بھی بڑھتی ہیں
 
شزہ مغل

محفلین
اگر میں کہوں آپ نے اس دھاگے کی رونق بڑھا دی تو بے جا نہیں ہوگا۔۔آپ نے اتنی معصومیت سے قصے سنائے اور اس سے بڑھ کر ساری منفی ریٹنگز واپس لیں ۔۔ یہ کسی اور دھاگے میں نہیں کیا تھا ۔۔۔ ہم تو آپ کو جی جان سے یاد کرتے ہیں۔۔آپ غیر حاضر تھیں سمجھ نہیں آیا کہ کیا کہیں اور کیسے بُلائیں آپ کو واپس کہ آپ کی اشد ضرورت ہے
حکم کیجیئے آپی
 
نور وجدان

لائبریرین
نور سعدیہ شیخ
اللہ جی جلد از جلد آپ کو کسی لمبی سی پسوڑی میں ڈالیں۔ آمین۔ ثم آمین
اتنے معصوم اور سیدهے سادے ممبران کو وختہ ڈالی رکهتی ہیں۔
بہت خوب۔ تحریر پڑھ کر مزا آیا
شکریہ جناب ! تعریف کا :bighug:
استغفراللہ ! چودھری صاحب ! انے گاڑھے مشکل ٹھیٹ پنجا بی دے '' ورڈز'' باقاعدہ ساکوں ''گوگلی'' دا کھیل کھیڈنا پیا ۔۔ ڈکشنری وچوں ایڈھاں معانی نکالیا! اس کو چھوڑے ۔۔۔ ہم نے کیا گناہ کیا آپ نے ہماری لیے ''پسوڑیاں '' مانگیں :laughing:
 
آخری تدوین:

نور وجدان

لائبریرین
بیٹا بہت زبردست لکھا ہے لیکن عنوان سے پتہ نہیں کیوں مجھے لگا کہ شمشاد اور قیصرانی وغیرہ کا ذکر ہے

ہمیں خود محترم قیصرانی یاد آتے ۔۔۔ مگر جانے کیوں وہ محفلیں بنانے والے محفل ہی چھوڑ گئے ۔۔ کسی دن تو واپس آجائیں گے۔تحریر کے لیے آداب :notworthy:
 
نور وجدان

لائبریرین

کمال ہے پیاری بہنا ! حکم تو آپ کا بنتا ہے ! آپ ناراض ہو ہم سے ! ہمارا تو وہ حال ہے کہ ہم سے خود یوں مخاطب ہو رہے ہیں آپ کی ناراضی کے بعد ۔۔ یعنی خود کلامی

تم چندر مکھی ! میں سندر مکھی !
تم چھت سے چھلانگ لگا کے کود جاؤ
پھر تم بھی سکھی ، ہم بھی سکھی
چار دن کی چاندنی کس نے چکھی

مذاق برطرف ! ایک تو یہ کہ ناراضی ختم کرو ۔۔۔اور محفل میں حاضری دو ،، مصروف ساری دنیا ہے ،، رونق کوئی کوئی ہوتا ہے ،،جیسے آپ
 
شزہ مغل

محفلین
کچھ لکھنے سے پہلے آپ سے معافی طلب کرنا چاہوں گی۔۔۔ میں نہیں جانتی کہ کس کس کا دل دُکھا ہے ۔ آپ نے ظاہر کردیا باقی کسی نے نہ کیا ہو۔ اگرچہ میں نے نام سوچ کر وہ لیے جو برداشت کر لیں اس تحریر کو ۔۔۔ مگر بہنا ! میں آپ سے ایک اس تحریر کی وجہ سے معافی کی طلب گار ہوں اور دوسرا میں نے شاید ایک تحریر میں جواب نہ دے پائی ہوں ۔

آپ کبھی یونی جایا کرتی تھی ۔۔۔ کبھی یعنی کچھ ماہ پہلے ۔۔ تب آپ نے محفل میں آکے رنگ بھردیے تھے ۔ ہم نے تو آپ کو اس صورت یاد کیا ہے ۔
ارے آپی آپ تو یوں ہی پریشان ہو گئی ہیں۔ مجھے کچھ بھی برا نہیں لگا۔ اچھا لگا آپ نے یاد کیا۔
میری طرف سے معذرت قبول کیجیئے کہ شاید میری کسی بات سے آپ کو ایسا محسوس ہوا ہو۔

جی میں یونیورسٹی بھی جایا کرتی ہوں مگر امتحانات کے دنوں میں۔
ایک دفتر میں ایچ آر ڈپارٹمنٹ میں فرائض انجام دے رہی ہوں۔ در حقیقت آج کل نیا دفتر بنا رہے ہیں ہم اور ایچ آر کی مکمل ذمہ داری مجھ ناچیز پر ہے۔
 
شزہ مغل

محفلین
کمال ہے پیاری بہنا ! حکم تو آپ کا بنتا ہے ! آپ ناراض ہو ہم سے ! ہمارا تو وہ حال ہے کہ ہم سے خود یوں مخاطب ہو رہے ہیں آپ کی ناراضی کے بعد ۔۔ یعنی خود کلامی

تم چندر مکھی ! میں سندر مکھی !
تم چھت سے چھلانگ لگا کے کود جاؤ
پھر تم بھی سکھی ، ہم بھی سکھی
چار دن کی چاندنی کس نے چکھی

مذاق برطرف ! ایک تو یہ کہ ناراضی ختم کرو ۔۔۔اور محفل میں حاضری دو ،، مصروف ساری دنیا ہے ،، رونق کوئی کوئی ہوتا ہے ،،جیسے آپ
آپ دعا کیجیئے میں ایک بہترین سا موبائل فون یا ٹیبلیٹ وغیرہ خرید لوں پھر محفل سے رابطہ رہے گا۔ انشاء اللہ

ناراض تو میں رہ ہی نہیں سکتی کسی سے بھی۔ اور محفل سے تو ہو ہی نہیں سکتی
 
تجمل حسین

محفلین
آپ دعا کیجیئے میں ایک بہترین سا موبائل فون یا ٹیبلیٹ وغیرہ خرید لوں پھر محفل سے رابطہ رہے گا۔ انشاء اللہ
اللہ آپ کو بہترین، پیارا سا، نازک سا (اوہ نہیں۔۔۔ نازک تو ٹوٹ جائے گا :)، چلیں پھر ) مضبوط سا، ہلکا پھلکا (وزن میں :))، زیادہ بیٹری ٹائمنگ والا اور ان تمام خوبیوں والا جو مجھے معلوم نہیں یا پھر یاد نہیں، ان سے مزین موبائل فون یا ٹیبلیٹ (سم والا) عطا فرمائے۔ آمین۔ :)
 
سب مل کر بولو
آآآآمیین۔۔۔
ثم آآآمیین۔۔۔۔
 
نور وجدان

لائبریرین
آپ دعا کیجیئے میں ایک بہترین سا موبائل فون یا ٹیبلیٹ وغیرہ خرید لوں پھر محفل سے رابطہ رہے گا۔ انشاء اللہ

ناراض تو میں رہ ہی نہیں سکتی کسی سے بھی۔ اور محفل سے تو ہو ہی نہیں سکتی

ہم نے آپ میں ایک تبدیلی نوٹ کی ہے ۔۔ اچھی تبدیلی ہے ۔۔ اللہ تعالیٰ آپ کو اور خود انحصاری دیں ۔۔ آمین ۔۔ دُعائیں ساتھ ساتھ مگر ہماری لیے دُعا آپ نے کرنی ہے
 
Top