تاسف غلام اسحاق خان وفات پا گئے

شمشاد

لائبریرین
پاکستان کے سابق صدر غلام اسحاق خان طویل علالت کے بعد صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 91 سال تھی۔

انا للہ و انا الیہ راجعون ہ

دعا ہے کہ اللہ تعالی ان پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔۔۔

پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی ترقی اور اس کی کامیابی میں ذوالفقار علی بھٹو کے بعد اگر کسی حکومتی عہدیدار کا احسان ہوسکتا ہے تو وہ انہی کا تھا
 

جیہ

لائبریرین
بقول غالب
حق مغفرت کرے، عجب آزاد مرد تھا۔

سنا ہے وہ آپ بیتی لکھ رہے تھے، پتہ نہیں اس کا کیا بنا؟
 

تلمیذ

لائبریرین
وطن عزیز کی اب تک کی مختصر تاریخ میں مرحُوم کا نام ایک
نمایاں حیثیت کا حامل ہے۔ اللہ تعالےٰ مغفرت فرمائیں۔
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top