غزل

انیلہ

محفلین
زمانے کے ساتھ ساتھانسان بدل جاتے ہیں
جن سے ہوتی ہے شناسایٔ وہ چہرے بدل جاتے ہیں
جن جھیل سی آنکھوں میں ملتا ہے عکس اپنا
نجانے وہ آنکھیں کب بدل جاتی ہیں
ساتھ نبھانے کی کھاتے ہیں جو قسمیں ہر پل
پل بھر میں وہ انسان بدل جاتے ہیں
مفلسی میں ہوتے ہیں اطوار یکساں
زر مل جائے تو افکار بدل جاتے ہیں
لوگوں سے سنا تھا خود بھی دیکھ لیا نیلی نے
وقت لے کروٹ تو غمخوار بدل جاتے ہیں۔

شاعر۔ انیلہ نیلی
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
سوائے ایک دو سطور کے، باقی تمام اشعار میں ”وزن کی کمی“ ہے ۔۔۔ آج کل تو اس کی تعلیم آن لائن بھی حاصل کی جاسکتی ہے ۔۔۔
 
انیلہ

محفلین
ذرا دوبارہ دیکھیے، ردیف بھی بے بدل نہیں رہی۔
جناب والا میں کویٔ اتنا موٹا اردو نہیں جانتی پہلے بھی عرض کر چکی میں ماسٹر ان انگلش ہوں اور یہ شاعری ایک زمانہ پہلے لکھی تھی سوچا تھا کویٔ استاد ملے گا اس سے اصلاح کرواؤں گی پر ادھر غم روزگار اور غم زندگانی نے اور ہی سںق پڑھانا شروع کر دۓاسلۓاب اس فورم پہ جیسے تیسے شیٔر کر دی اب ردیف قافیے سر تال بر بحر ہجر شجر کویٔ استاد بندہ درست کر دے ۔
 
انیلہ

محفلین
سوائے ایک دو سطور کے، باقی تمام اشعار میں ”وزن کی کمی“ ہے ۔۔۔ آج کل تو اس کی تعلیم آن لائن بھی حاصل کی جاسکتی ہے ۔۔۔
زندگی اپنی تعلیم دے رہی ہے آج کل اب اس کی تعلیم۔کے لٔئے وقت ہی کہاں اوپر سے اتنا خالص اردو والا پیج ہے کہ میری تو سٹی پٹی گم ہے بھیا توبہ ہے پتا نہیں کس طرح اتنی مشکل اردو لکھ پا رہی
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
جناب والا میں کویٔ اتنا موٹا اردو نہیں جانتی پہلے بھی عرض کر چکی میں ماسٹر ان انگلش ہوں اور یہ شاعری ایک زمانہ پہلے لکھی تھی سوچا تھا کویٔ استاد ملے گا اس سے اصلاح کرواؤں گی پر ادھر غم روزگار اور غم زندگانی نے اور ہی سںق پڑھانا شروع کر دۓاسلۓاب اس فورم پہ جیسے تیسے شیٔر کر دی اب ردیف قافیے سر تال بر بحر ہجر شجر کویٔ استاد بندہ درست کر دے ۔
ایسی کوئی بات نہیں محترمہ، شعر کے اوزان سے متعلق بنیادی علم حاصل کر لیجیے پھر اساتذہ ان شاءاللّه ضرور اصلاح فرمائیں گے۔
"اوزان" شاعری کے علم کے لیے ایسے ہی ضروری ہیں جیسے کہ اردو سیکھنے کے لیے حروفِ تہجی۔
 
انیلہ

محفلین
ویسے اس پیج پہ کونسا منجھا ہوا شاعر ہے میں اس سے خدمات لے کے نوک پلک سنوار لوں باقی پلیز زمانہ غالب والا اردو نہیں بس سادہ جو آج کی نسل کو سمجھ آ جاۓ
 
اب تو شاعری کے علم۔میں بھی کویٔ دلچسپی نہیں رہی اب تو بس دو جمع دو کر کے زندگی کا ردھم بنانے کی ٹرائے کر رہے ۔
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
اگر آپ کو اسی غزل کی اصلاح سے ہی غرض ہے اور آگے شاعری نہیں کرنی، پھر تو پوری غزل کوئی بھی شخص ری رائٹ کرکے آپ کو دے دے گا۔۔ یہ بہت آسان ہے۔۔۔ آپ کو شاعری میں دلچسپی نہیں، تو ایسے لوگوں کیلئے یہ زیادہ اچھی بات ہوگی۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
ویسے اس پیج پہ کونسا منجھا ہوا شاعر ہے میں اس سے خدمات لے کے نوک پلک سنوار لوں باقی پلیز زمانہ غالب والا اردو نہیں بس سادہ جو آج کی نسل کو سمجھ آ جاۓ
اب تو شاعری کے علم۔میں بھی کویٔ دلچسپی نہیں رہی اب تو بس دو جمع دو کر کے زندگی کا ردھم بنانے کی ٹرائے کر رہے ۔
دراصل اوزان کا جاننا شاعری کی بنیاد ہے۔ اور آپ کو علم ہے کسی بھی چیز کی شناخت کے لیے اس کی بنیاد پڑنا لازمی ہے۔ اگر کلام میں اوزان موجود نہ ہوں اسے الفاظ کا ایک ڈھیر تو کہہ سکتے ہیں شاعری نہیں۔ حالانکہ شاعری منظوم کلام سے بہت آگے کی بات ہے پھر بھی وزن سے کلام شاعری کی سی چال ڈھال ضرور اختیار کر لیتا ہے۔
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
شاعری کا منظوم ہونا شرط نہیں، یہ قول عروض کی مختلف کتب میں دہرایا تو گیا، لیکن آج تک آزاد نظم کو یا بے بحر خوبصورت خیالات کو بھی شاعری نہیں سمجھا جاتا۔ شاعری کیلئے ”وزن“ سے بڑی کوئی شرط نہیں۔ زبان و بیان، صرف و نحو اور محاورات کا درست استعمال آسانی سے سیکھا جاسکتا ہے لیکن وہ تو نثر کیلئے بھی اتنا ہی ضروری ہے۔۔۔
 
انیلہ

محفلین
لوگ انگلش سے ڈرتے ہیں اصل ڈر
اگر آپ کو اسی غزل کی اصلاح سے ہی غرض ہے اور آگے شاعری نہیں کرنی، پھر تو پوری غزل کوئی بھی شخص ری رائٹ کرکے آپ کو دے دے گا۔۔ یہ بہت آسان ہے۔۔۔ آپ کو شاعری میں دلچسپی نہیں، تو ایسے لوگوں کیلئے یہ زیادہ اچھی بات ہ

دراصل اوزان کا جاننا شاعری کی بنیاد ہے۔ اور آپ کو علم ہے کسی بھی چیز کی شناخت کے لیے اس کی بنیاد پڑنا لازمی ہے۔ اگر کلام میں اوزان موجود نہ ہوں اسے الفاظ کا ایک ڈھیر تو کہہ سکتے ہیں شاعری نہیں۔ حالانکہ شاعری منظوم کلام سے بہت آگے کی بات ہے پھر بھی وزن سے کلام شاعری کی سی چال ڈھال ضرور اختیار کر لیتا ہے۔
آپ سب لوگ تو مجھے استاد لگ رہے یا شاید مجھے بس اردو بولنے کی حد تک ہی آتا ہے اسلئے لگ رہا میں تو سن صفر میں آ گیٔ ہوں میں جا رہی بھیٔ اس پہج سے مجھے تو لگ رہا کسی اور ہی زمانے میں آ گیٔ پہلے پیج کی سمجھ نہیں آ رہی کہ کہاں کیا لکھنا ہے پتا نہیں کیا کچھ الفاظ ہیں تدوین منظوم قبلہ لڑی مراسلہ تشہیر ۔ seriously i m misfit among you all
 
انیلہ

محفلین
شاعری کا منظوم ہونا شرط نہیں، یہ قول عروض کی مختلف کتب میں دہرایا تو گیا، لیکن آج تک آزاد نظم کو یا بے بحر خوبصورت خیالات کو بھی شاعری نہیں سمجھا جاتا۔ شاعری کیلئے ”وزن“ سے بڑی کوئی شرط نہیں۔ زبان و بیان، صرف و نحو اور محاورات کا درست استعمال آسانی سے سیکھا جاسکتا ہے لیکن وہ تو نثر کیلئے بھی اتنا ہی ضروری ہے۔۔۔
اوہ خدایا یہ اردو تو میری سوچ سے بھی مشکل ہے جس طرح کی آپ لوگ لکھ رہے ہیں اگر اس طرح کی آج کل بول لیں تو سمجھو کہ میرے جیسے بندوں کو لگے گا کہ سافٹ ویٔر انسٹال کیا ہوا۔ lm so sorry ap sb buht hi ihtaram k kabil hain. Allah hafiz.
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
یہاں پر صرف اردو شاعری پر ہی نہیں بلکہ بہت سے اور بھی ٹاپکس topics پر بات چلتی رہتی ہے۔ بس آپ روزانہ آنا شروع کر دیں سب کچھ خودبخود آسان لگنے لگے گا۔
 
انیلہ

محفلین
نہیں محترمہ ایسی کوئی بات نہیں کہ آپ مِس فِٹ ہیں۔ بس کچھ دن محفل میں گزاریں سب کچھ آسان ہو جائے گا
جناب ایک دفعہ میری غزل وہ جذبوں کی تجارت تھی پہ نظر ثانی کر کے بتایے گا کہ کہاں کیا غلط ہے زیادہ ماہر شاعر والی نہیں بس جو زیادہ ضروری ہے
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
جناب ایک دفعہ میری غزل وہ جذبوں کی تجارت تھی پہ نظر ثانی کر کے بتایے گا کہ کہاں کیا غلط ہے زیادہ ماہر شاعر والی نہیں بس جو زیادہ ضروری ہے
میں بالکل بھی ماہر نہیں ہوں 🙂
پھر بھی دیکھتا ہوں۔ حالانکہ اس غزل پر محفل کے بڑے شاعروں نے پہلے ہی تعریف کی ہوئی ہے۔
 
Top