غزل #5 برائے اصلاح

انس معین

محفلین
برائے اصلاح
الف عین
محمد خلیل الرحمٰن
عظیم
فلسفی

خیال کے چراغ سے ہے شب میں روشنی ہوئی
بھری ہے دل نے آہ جو لکھی تو شاعری ہوئی
---------------------------------
وفا کا پاس ہم سے ہے محبتیں ہیں غیر سے
کیا یہ دلبری ہوئی کہاں کی عاشقی ہوئی
---------------------------------
بہار کے ہی شوق میں سفر کیا ہے گرد میں
بہت مسافتوں کے بعد شاخ صندلی ہوئی
---------------------------------
گزار دی یہ زندگی منافقت کے روپ میں
کہ ناں ہی دوستی ہوئی نہ کھل کے دشمنی ہوئی
---------------------------------
نہیں جو دور سولی کا تو سرد آہ کھینچ لو
ادا نظام عشق میں یہ کچھ تو بہتری ہوئی
 
“کیا یہ دلبری ہوئی” کو “یہ کیسی دلبری ہوئی” کردیجیے کیونکہ کیا کا درست تلفظ فع ہے ناکہ فعو۔ آپ نے فعو باندھا ہے۔

“کہ نا ہی دوستی ہوئی” کو نہ کھل کے دوستی ہوئی کردیجیے۔

مقطع میں پہلے مصرع کو بھی بہتر کیجیے کہ “سولی” کا ی گررہا ہے۔
 
جی بہتر کرتا ہوں ۔۔۔۔
 
انس معین

محفلین
دوبارہ پیش ہے

خیال کے چراغ سے ہے شب میں روشنی ہوئی
بھری ہے دل نے آہ جو لکھی تو شاعری ہوئی
---------------------------------
وفا کا پاس ہم سے ہے محبتیں ہیں غیر سے
یہ کیسی دلبری ہوئی کہاں کی عاشقی ہوئی
---------------------------------
بہار کے ہی شوق میں سفر کیا ہے گرد میں
بہت مسافتوں کے بعد شاخ صندلی ہوئی
---------------------------------
گزر گئی یہ زندگی منافقوں کے رنگ میں
نہ کھل کے دوستی ہوئی نہ کھل کے دشمنی ہوئی
---------------------------------
نہیں ہے سولیوں کا دور سرد آہ کھینچ لو
ادا نظام عشق میں ہے کچھ تو بہتری ہوئی
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
اب درست ہو گئی ہے غزل۔
دوستی دشمنی دونوں کے ساتھ 'کھل کے' دہرایا گیا ہے، ایک جگہ کچھ بدل دیں ایک یہ صورت سمجھ میں آ رہی ہے
نہ جم کے دوستی ہوئی نہ کھل کے دشمنی ہوئی
اگر مناسب نہ لگے تو ایسے بھی چل سکتا ہے
 
سر تبدیل کر دیا ہے ۔۔

گزر گئی یہ زندگی منافقوں کے رنگ میں
نہ جم کے دوستی ہوئی نہ کھل کے دشمنی ہوئی
 
Top