غزل -یہ کیسا روگ لگا مجھے ، میرے چارہ گر بتا مجھے - پیاسا صحرا

السلام علیکم!
ایک غزل پیشِ خدمت ہے ۔اصلاح کیلیے ۔ امید ہے کہ ادھر بھی نظرِ کرم فرمائیں گے ۔
شکریہ

یہ کیسا روگ لگا مجھے ، میرے چارہ گر بتا مجھے
نہ چین ہے رات کو مجھے ، اور دن بھی لگے برا مجھے

یہ طریقہ ہے کوئی سوال کا ، یہ انداز کیا ہے بات کا
نئی نئی بجھارتیں نہ بجھا، ذرا صحیح طرح بتا مجھے

وہ رتیں جو کب کی گزر گئیں، ہیں محوِ خواب خیال میں
یہ رفاقتوں کی داستاں ، پھر لمحہ لمحہ نہ سنا مجھے

پھلججھڑی کے رنگ سب ہوا میں جل کے بکھر گئے، دیکھ لے
دیکھنا ہیں تجھے پھر یہ رنگ ، ذرا آگ میں جلا مجھے

اک منتشر ہجوم میں ، کیوں مضطرب ہے پاس آ
تجھے زندگی کی کلید دوں ، تو لگ رہا ہے خفا مجھے

پیاسا صحرا
 
ایم اے راجا

محفلین
پھلجھڑی کے رنگ سب ہوا میں جل کے بکھر گئے، دیکھ لے
دیکھنا ہیں تجھے پھر یہ رنگ ، ذرا آگ میں جلا مجھے

واہ واہ لاجواب، پیاسا صحرا صاحب، واہ واہ
 
فاتح

لائبریرین
میں تو اس کی بحر ہی سمجھ نہیں سکا ہوں۔
شاید "متفاعلن متفاعلن متفاعلن متفاعلن" کے وزن پر کہنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن اگر ایسا ہی ہے تو ایک بھی مصرع وزن میں نہیں ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
لیکن ذرا سی کھینچ تان سے وزن میں لائی جا سکتی ہے فاتح کی ہی بحر میں۔ میں بھی یہی بحر سمجھا تھا۔ کاپی پیسٹ کر لی ہے۔ انشاء اللہ جلد ہی۔
 
محترم بصد عزت و احترام عرض گزار ہوں کہ میں کوئی شاعر نہیں ہوں ۔ یہ تو ایک غلطی تھی جو میں نے اصلاح کیلیے ادھر پیش کردی ہے ۔ اگر کوئی گستاخی ہو گئی ہے تو در گزر فرمائیں ۔ آئندہ ایسی غلطی سے اجتناب برتیں گے جناب ۔
 
شکریہ جناب کہ آپ نے اس ناچیز کی رہنمائی کا حوصلہ کیا ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم!
محترم بصد عزت و احترام عرض گزار ہوں کہ میں کوئی شاعر نہیں ہوں ۔ یہ تو ایک غلطی تھی جو میں نے اصلاح کیلیے ادھر پیش کردی ہے ۔ اگر کوئی گستاخی ہو گئی ہے تو در گزر فرمائیں ۔ آئندہ ایسی غلطی سے اجتناب برتیں گے جناب ۔

السلام علیکم،

بہتر ہے کہ اصلاح کیلیے آپ اپنا کلام اصلاحِ سخن فورم میں پوسٹ کیا کریں!
 
الف عین

لائبریرین
کل ہی میں اس غزل پر اصلاح کا ڈاکیومینٹ لے کر آیئا تھا جس میں راجا کی بھی اصلاح تھی، لیکن یہ ملی نہیں تو میں نے سوچا کہ شاید انھوں نے حذف کر دی۔ لیکن وارث۔، تم تو اس کے مجاز ہو نا کہ اس کو اصلاح سخن میں منتقل کر دو۔
 
الف عین

لائبریرین
لو بھئی، یہ غزل کا نیا روپ ہے، مکمل وزن میں

مجھے کیسا روگ لگاہے یہ ، مرے چارہ گر یہ بتا مجھے
نہیں چین آتا ہے رات بھر، لگے دن بھی اور برا مجھے

یہ طریقہ کیا ہے سوال کا ، یہ عجیب طرزہے بات کی
یہ بجھارتیں نہ بجھا نئی، ذرا ٹھیک ٹھیک بتا مجھے

وہ رتیں جو کب کی گزر گئیں، رہا محوِ خواب و خیال میں
یہ رفاقتوں کی کہانیاں، یوں نہ لمحہ لمحہ سنا مجھے

لو یہ پھلجھڑی کے تمام رنگ ہوا میں جل کے بکھر گئے
یہ تماشہ دیکھنا ہے تو پھر یہ سلگتی تیلی دکھا مجھے

یوں ہی اضطراب میں مبتلا رہےکب تلک، مرے پاس آ
تجھے زندگی کی کلید دوں ، کہ تو لگ رہا ہے خفا مجھے
 
مجاز ہوں اعجاز صاحب، لیکن سوچا کہیں شاعر برا ہی نہ مان جائیں سو انکی رائے بھی ضروری ہے :)
 
لو بھئی، یہ غزل کا نیا روپ ہے، مکمل وزن میں

مجھے کیسا روگ لگاہے یہ ، مرے چارہ گر یہ بتا مجھے
نہیں چین آتا ہے رات بھر، لگے دن بھی اور برا مجھے

یہ طریقہ کیا ہے سوال کا ، یہ عجیب طرزہے بات کی
یہ بجھارتیں نہ بجھا نئی، ذرا ٹھیک ٹھیک بتا مجھے

وہ رتیں جو کب کی گزر گئیں، رہا محوِ خواب و خیال میں
یہ رفاقتوں کی کہانیاں، یوں نہ لمحہ لمحہ سنا مجھے

لو یہ پھلجھڑی کے تمام رنگ ہوا میں جل کے بکھر گئے
یہ تماشہ دیکھنا ہے تو پھر یہ سلگتی تیلی دکھا مجھے

یوں ہی اضطراب میں مبتلا رہےکب تلک، مرے پاس آ
تجھے زندگی کی کلید دوں ، کہ تو لگ رہا ہے خفا مجھے

شکریہ استادِ محترم ۔
 
Top