1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

حبیب جالب غزل: کٹی اب کٹی منزلِ شامِ غم

محمد تابش صدیقی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 15, 2018

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    23,909
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    کٹی اب کٹی منزلِ شامِ غم
    بڑھائے چلو پافگارو قدم

    ہمیں سے فروزاں ہے شمعِ وفا
    ہمیں نے بھرا ہے محبت کا دم

    کہیں یاس کے حوصلے بڑھ نہ جائیں
    کہیں آس کے رک نہ جائیں قدم

    پڑھے گا زمانہ بڑے شوق سے
    کیے جاؤں دل کی کہانی رقم

    بدل جائے گا دیکھتے دیکھتے
    یہ عہدِ خرابی، یہ عہدِ ستم

    نکلنے کو ہے آفتابِ سحر
    شبِ تار ہے بس کوئی اور دم

    مٹا کر اندھیروں کا نام و نشاں
    اجالوں کی بستی بسائیں گے ہم

    ٭٭٭
     
    • زبردست زبردست × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر