غزل ڈیزائن کریں

فہداعجاز

محفلین
السلام علیکم !

میں فہد اعجاز آپ کے لیئے ایک دلچسپ چیز لایا ہوں

میں اس فورم پہ نیا ہوں‌اس لیئے زیادہ کچھ تو نہین جانتا کہ کون کون کس کس چیز میں ماہر ہے لیکن پھر بھی یہ ان کے لیئے ہے جو غزل ڈیزائن کرنا جانتے ہوں‌
میں آکے سامنے ایک غزل پیش کرہا ہوں‌جن حضرات کو غزل ڈیزائن کرنے میں مہارت ہے ان لوگوں‌سے میری گزارش ہے کہ وہ غزل آپ لوگ ڈیزائن کریں‌
ویسے میں جانتا ہوں ہے کہ بہت سے لوگ اس فورم پہ چھپے رستم ہوں‌گے جو ڈیزائن کرنا جانتے ہوں‌گے

میری آُپ لوگوں‌سے گزارش ہے کہ اس غزل کو ڈیزائن کریں

تو جناب غزل یہ ہے

امیدوں‌کا رنگ بھرے ارمانوں‌ میں‌
ایسا کوئی شخص کہیں‌انسانوں میں

ایسا کوئی موسم جس کی آمد پر‌
پھولوں کے مہکار اگے ویرانوں ‌میں

ایسی کوئی برکھا جس کی رِم جھم سے
دریاؤں کی ٹھنڈک ہو میدانوں میں

ایسا کوئی ہاتھ بھکرے پھول چنے
اور سجا دے مٹی کے گل دانوں میں‌

ایسا ‌کوئی لمس کہ جس کی حدت سے
کھول اٹھے پھر خون مری شریانوں میں‌

ایسا ایک شناسا جس کی نسبت سے
اپنوں کا سا پیار ملے بے گانوں میں‌

ایسا اک متکلم جس کی خاموشی
گیتوں کا رس گھولے میرے کانوں میں‌

یہ تھی غزل میں نے اپنا کام کر دیا آپ کے ساتھ غزل شئر کی اب کا کام ہے کہ اسے ڈیزائب کر کے اس فورم پہ ہمارے ساتھ شئر کریں‌
 

شمشاد

لائبریرین
فہد بھائی سمجھ نہیں آئی کہ اس کو کیسے ڈیزائین کرنا ہے؟ اور یہ ڈیزائین کرنے سے آپ کا مطلب کیا ہے؟
 
Top