غزل: مے تُمہاری دی ہُوئی، مے کش تُمہارا، جام بھی :: از رشید حسرت

رشید حسرت نے 'آپ کی شاعری (پابندِ بحور شاعری)' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 28, 2021

  1. رشید حسرت

    رشید حسرت محفلین

    مراسلے:
    181
    جھنڈا:
    Pakistan
    مے تُمہاری دی ہُوئی، مے کش تُمہارا، جام بھی
    میں تُمہیں بُھولُوں گا مت رکھنا خیالِ خام بھی

    شاعری سے پیٹ پُوجا ہو کبھی دیکھا نہیں
    شعر کہنا ٹِھیک ہے لیکِن کرو کُچھ کام بھی

    بُھول بیٹھا ہوں تُمہیں پر بر سبیلِ تذکرہ
    نام ہونٹوں پر مچلتا تھا ابھی کل شام بھی

    اپنے بچّوں کے لیئے آرام کی تھی کھوج یُوں
    کھو دیا سُکھ چین اپنا، کھو دیا آرام بھی

    عبد عبادت کرتے ہیں، ہِندو پرستِش، پُوجا پاٹ
    ایک ہی اللہ ہے، بھگوان بھی اور رام بھی

    میں نے اِس جانِب اُترتے ہی جلا دیں کشتِیاں
    لاش لوٹے گی مِری گر ہو گیا ناکام بھی

    مُہر ہونٹوں پر رہی، جُنبِش کبھی دی ہی نہِیں
    ہر گلی کُوچے ہُؤا ہُوں گرچہ میں بدنام بھی

    میں بڑا ہی پوچ گو ہُوں دوستو، سو میری بات
    بے حقِِیقت ہے مُجھے ہوتا رہے اِلہام بھی

    شعر کہنے کا سلِیقہ ہی نہِیں تُجھ کو رشِیدؔ
    سخت مُشکل ہے سُخن کی راہ میں دو گام بھی

    رشِید حسرتؔ
     
    مدیر کی آخری تدوین: ‏مئی 28, 2021
    • زبردست زبردست × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  2. یاسر شاہ

    یاسر شاہ محفلین

    مراسلے:
    1,528
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bitched
    عالی غزل ہے ما شاء اللہ ۔
    واہ ۔خوب۔
     
  3. محمد خلیل الرحمٰن

    محمد خلیل الرحمٰن مدیر

    مراسلے:
    11,682
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Festive
    عمدہ! کیا بات ہے!
     
  4. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    36,482
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    واہ، اچھی غزل ہے ماشاء اللہ
     
  5. گُلِ یاسمیں

    گُلِ یاسمیں لائبریرین

    مراسلے:
    12,916
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
  6. رشید حسرت

    رشید حسرت محفلین

    مراسلے:
    181
    جھنڈا:
    Pakistan
    تم
    تمام احباب کا دل شکر گزار ہوں
     
    مدیر کی آخری تدوین: ‏مئی 30, 2021
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. محمد شکیل خورشید

    محمد شکیل خورشید محفلین

    مراسلے:
    699
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Tolerant
    زبردست، صاحب، اعلیٰ
     

اس صفحے کی تشہیر