غزل: محبت سہل ہے مشکل نہیں ہے ٭ نصراللہ خان عزیز

محمد تابش صدیقی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جنوری 16, 2020 4:59 شام

  1. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,317
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    محبت سہل ہے مشکل نہیں ہے
    وہ کیا جانے کہ جس کے دل نہیں ہے

    حیاتِ جادواں دیتی ہے اے دل
    رہِ حق کوچۂ قاتل نہیں ہے

    مرے محبوب اگر تیری رضا ہی
    نہیں حاصل تو کچھ حاصل نہیں ہے

    بھرم کھلتا ہے اربابِ ہوس کا
    جفائے دوست بے حاصل نہیں ہے

    یہ اہلِ حق کی غفلت کا ہے ثمرہ
    یہ غلبہ غلبۂ باطل نہیں ہے

    کہا کس نے کہ ساقی کی نظر میں
    تمیزِ ناقص و کامل نہیں ہے

    بقدرِ ظرف مل سکتا ہے باده
    مگر تجھ کو خبر اے دل نہیں ہے

    ٭٭٭
    ملک نصر اللہ خان عزیزؔ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر