غزل (فیاض خلیل)

فیاض خلیل

محفلین
تیری رحمت کو میں کیوں یاد نہ تھا
اے خدا میں کوئی شداد نہ تھا

اول اول بھی میں کچھ شاد نہ تھا
لیکن اس طور سے برباد نہ تھا

میرے اشعار میں کیوں معنی ہوں
میر صاحب مرا استاد نہ تھا

تم بھی شیریں تو نہیں تھی دیکھا
اور میں بھی کوئی فرہاد نہ تھا

یاد آتے ہیں وہ دن جب میرا
دل جگر تشنہ فریاد نہ تھا

سب کو رسما سلام کر ڈالا
ایک فیاض تجھے یاد نہ تھا
 
تیری رحمت کو میں کیوں یاد نہ تھا
اے خدا میں کوئی شداد نہ تھا

اول اول بھی میں کچھ شاد نہ تھا
لیکن اس طور سے برباد نہ تھا

میرے اشعار میں کیوں معنی ہوں
میر صاحب مرا استاد نہ تھا

تم بھی شیریں تو نہیں تھی دیکھا
اور میں بھی کوئی فرہاد نہ تھا

یاد آتے ہیں وہ دن جب میرا
دل جگر تشنہ فریاد نہ تھا

سب کو رسما سلام کر ڈالا
ایک فیاض تجھے یاد نہ تھا
فیاض خلیل صاحب اردو محفل فورم میں خوش آمدید۔ آپ کے خیالات عمدہ ہیں ۔ آپ کی یہ غزل بآسانی

مفاعیلن مفاعیلن فعولن

بحر میں تبدیل کی جاسکتی ہے

پہلا مصرع ہم کردیتے ہیں۔ باقی آپ خود کوشش فرمائیے

تری رحمت ( مفاعیلن) کو میں کیوں یا ( مفاعیلن ) دنا تھا (فعولن)
خدایا میں( مفاعیلن ) کوئی شدّا ( مفاعیلن) دنا تھا ( فعولن)
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
فیاض خلیل صاحب اردو محفل فورم میں خوش آمدید۔ آپ کے خیالات عمدہ ہیں عرض ہے کہ عروض کی کچھ شد بد حاصل کیجیے۔ آپ کی یہ غزل بآسانی

مفاعیلن مفاعیلن فعولن

بحر میں تبدیل کی جاسکتی ہے

پہلا مصرع ہم کردیتے ہیں۔ باقی آپ خود کوشش فرمائیے

تری رحمت ( مفاعیلن) کو میں کیوں یا ( مفاعیلن ) دنا تھا (فعولن)
خدایا میں( مفاعیلن ) کوئی شدّا ( مفاعیلن) دنا تھا ( فعولن)
بھائی خلیل، یہ غزل فاعلاتن فعلاتن فعلن میں ہے، ایک آدھ مصرع ضرور بحر سے اتر گیا ہے، لیکن بدلنے کا مشورہ کیوں دیا جائے، خاص کر جب تمہاری مجوزہ بحر میں ردیف میں ہی دو حرفی 'نا' استعمال کرنا پر رہا ہے!
 
بھائی خلیل، یہ غزل فاعلاتن فعلاتن فعلن میں ہے، ایک آدھ مصرع ضرور بحر سے اتر گیا ہے، لیکن بدلنے کا مشورہ کیوں دیا جائے، خاص کر جب تمہاری مجوزہ بحر میں ردیف میں ہی دو حرفی 'نا' استعمال کرنا پر رہا ہے!
درست ہے استادِ محترم۔ ہم معذرت خواہ ہیں اوراپنی صلاح واپس لیتے ہیں!
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
سب کو رسما سلام کر ڈالا
بس یہ اس بحر میں نہیں، فاعلاتن مفاعلن فعلن میں ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ
تم بھی شیریں تو نہیں تھی دیکھا
'نہیں تھیں' کا محل ہے، 'دیکھا' کی معنویت سمجھ نہیں سکا
میر صاحب کے ساتھ 'تھا' مناسب ہے؟
اور تو کوئی غلطی نہیں، اچھی غزل ہے
 
Top