عدم غزل عدم "بڑی دلچسپ غفلت ہوگئی ہے "

غزل
بڑی دلچسپ غفلت ہوگئی ہے
اچانک ان سےالفت ہوگئی ہے
غم جاناں بھی گو اک حادثہ ہے
غم دوراں سے فرصت ہوگئی ہے
تمہیں کچھ علم ہے کہتی ہے دنیا
مجھے تم سے محبت ہوگئی ہے
دل ناداں ذرا محتاط رہنا
محبت بھی تجارت ہوگئی ہے
تری آنکھوں میں آنسو آگئے ہیں
کہ دنیا خوبصورت ہوگئی ہے
عدم بادی کشی عادت تھی پہلے
مگر اب تو طبعیت ہوگئی ہے
عدم
 
فاتح

لائبریرین
یہ خوبصورت غزل ارسال کرنے پر بہت شکریہ۔ ہم نے کسی زمانے میں اس زمین میں ایک غزل کہی تھی لیکن یہ نہ جانتے تھے کہ حضرت عدم کی زمین ہے یہ۔ آپ کی شیئرنگ سے یہ پتا چل گیا۔ اس پر بھی ممنون۔
 
یہ خوبصورت غزل ارسال کرنے پر بہت شکریہ۔ ہم نے کسی زمانے میں اس زمین میں ایک غزل کہی تھی لیکن یہ نہ جانتے تھے کہ حضرت عدم کی زمین ہے یہ۔ آپ کی شیئرنگ سے یہ پتا چل گیا۔ اس پر بھی ممنون۔
غزل کی پسندیدگی کا بہت شکریہ
انتخاب عدم کے مطالعے نے ان دنوں مجھے بھی بہت سی نئی غزلیات سے روشناس کروایا ہے
 
Top