افتخار عارف غزل : سخنِ حق کو فضیلت نہیں مِلنے والی - افتخار عارف

فرحان محمد خان نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اکتوبر 28, 2018

  1. فرحان محمد خان

    فرحان محمد خان محفلین

    مراسلے:
    2,113
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheeky
    غزل
    سخنِ حق کو فضیلت نہیں مِلنے والی
    صبر پر دادِ شجاعت نہیں مِلنے والی

    وقتِ معلوم کی دہشت سے لرزتا ہوا دل
    ڈُوبا جاتا ہے کہ مُہلت نہیں مِلنے والی

    زندگی نذر گزاری تو مِلی چادرِ خاک
    اِس سے کم پر تو یہ نعمت نہیں مِلنے والی

    راس آنے لگی دُنیا تو کہا دِل نے کہ جا!
    اب تُجھے درد کی دولت نہیں مِلنے والی

    ہوسِ لقمۂ تر کھا گئی لہجے کا جلال
    اب کِسی حرف کو حُرمت نہیں مِلنے والی

    گھر سے نکلے ہوئے بیٹوں کا مقدر معلوم
    ماں کے قدموں میں بھی جنت نہیں مِلنے والی

    زندگی بھر کی کمائی یہی مِصرعے دو چار
    اِس کمائی پہ تو عزت نہیں مِلنے والی​
    افتخارعارف
     
    • زبردست زبردست × 6
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  2. یاسر شاہ

    یاسر شاہ محفلین

    مراسلے:
    863
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    واہ صاحب واہ عمدہ شراکت - ایک سے بڑھ کر ایک عالی شعر ہے -
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  3. چودھری مصطفی

    چودھری مصطفی محفلین

    مراسلے:
    407
    ہوسِ لقمہ تر کھا گئی لہجے کا جلال
    اب کسی حرف کو حرمت نہیں ملنے والی
     
  4. فاخر رضا

    فاخر رضا محفلین

    مراسلے:
    2,784
    گھر سے نکلے ہوئے بیٹوں کا مقدر معلوم
    ماں کے قدموں میں بھی جنت نہیں مِلنے والی
     
  5. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    17,898
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    کیا بات ہے واہ ، بہت عمدہ ۔
    زبردست انتخاب۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  6. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,134
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    لاجواب غزل اور انتخاب۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    21,907
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    افتخار عارف کی لاجواب اور سدا بہار غزل ہے۔

    حیرت ہوئی کہ یہ پہلے سے محفل میں موجود نہیں تھی۔

    بہت شکریہ فرحان اس انتخاب کے لئے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر