غزل - دل ہے آئینہء حیرت سے دو چار آج کی رات -عابد علی عابد

غزل

دل ہے آئینہء حیرت سے دو چار آج کی رات
غمِ دوراں میں ہے عکسِ غمِ یار آج کی رات

آتشِ گل کو دامن سے ہوا دیتی ہے
دیدنی ہے روشِ موجِ بہار آج کی رات

آج کی رات کا مہماں ہے ملبوسِ حریر
اس چمن زر میں اگتے ہیں شرر آج کی رات

میں نے فرہاد کی آغوش میں شیریں دیکھی
میں نے پرویز کو دیکھا سرِ دار آج کی رات

جو چمن صرفِ خزاں ہیں وہ بلاتے ہیں مجھے
مجھے فرصت نہیں اے جانِ بہار آج کی رات

مشعلِ شعر کا لایا ہوں چڑھاوا عابد
جگمگاتے ہیں شہیدوں کے مزار آج کی رات

عابد علی عابد​
 

مغزل

محفلین
کیا کہنے پیاسا صحرا صاحب ۔،واہ بہت خوب کلام پیش کیا ، سدا خوش رہیں جناب

یہ شعر دیکھ لیجے گا۔ ( کچھ عجیب محسوس ہورہا ہے )

آج کی رات کا مہماں ہے ملبوسِ حریر
اس چمن زر میں اگتے ہیں شرر آج کی رات
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ آپ کا خوبصورت غزل شیئر کرنے کیلیے۔

مغل صاحب نے جو شعر لکھا اسکے ساتھ ساتھ اس شعر کے پہلے مصرعے میں بھی 'گڑ بڑ' ہے:

آتش و گل کو دامن سے ہوا دیتی ہے
دیدنی ہے روشِ موجِ بہار آج کی رات
 

مغزل

محفلین
شکریہ وارث صاحب ، میں‌روانی میں ’’جو‘‘ کر کے پڑھ گیا تھا۔ نشاندہی کے لیے شکریہ
 
کیا کہنے پیاسا صحرا صاحب ۔،واہ بہت خوب کلام پیش کیا ، سدا خوش رہیں جناب

یہ شعر دیکھ لیجے گا۔ ( کچھ عجیب محسوس ہورہا ہے )

آج کی رات کا مہماں ہے ملبوسِ حریر
اس چمن زر میں اگتے ہیں شرر آج کی رات

السلام علیکم محترم
اس شعر کو میں نے تو ایسے ہی پایا ہے ۔ مجھے اس مین کوئی غلطی نظر نہیں آرہی ہے ۔ کیونکہ بار بار اس شعر کو میں نے دیکھا ہے۔ اگر کوئی غلطی ہو تو معذرت قبول کریں ۔
 
شکریہ آپ کا خوبصورت غزل شیئر کرنے کیلیے۔

مغل صاحب نے جو شعر لکھا اسکے ساتھ ساتھ اس شعر کے پہلے مصرعے میں بھی 'گڑ بڑ' ہے:

آتش و گل کو دامن سے ہوا دیتی ہے
دیدنی ہے روشِ موجِ بہار آج کی رات

شکریہ محترم واقعی اس شعر میں ٹائپنگ کی غلطی سرزد ہو گئی ہے ۔ آتش کے نیچے زیر ہے ۔ بہت بہت شکریہ محترم ۔

آتشِ گل کو دامن سے ہوا دیتی ہے
دیدنی ہے روشِ موجِ بہار آج کی رات
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ برادرم کہ آپ نے تکلیف کی۔

دراصل مسئلہ یہ ہے کہ مغل صاحب نے جو شعر لکھا اور میں نے جو شعر لکھا، ان دونوں میں اوزان ابھی بھی خطا ہو رہے ہیں:

آج کی رات کا مہماں ہے ملبوسِ حریر
اس چمن زر میں اگتے ہیں شرر آج کی رات

آتشِ گل کو دامن سے ہوا دیتی ہے
دیدنی ہے روشِ موجِ بہار آج کی رات

بہرحال، ایک بار پھر شکریہ آپ کا!
 
Top