غزل - جب سے بیوی قطر گئی میری - فرید سحر

عندلیب

محفلین
غزل
جب سے بیوی قطر گئی میری​
زندگی ہی سنور گئی میری​
نوکری جب سے چھوڑی پولس کی​
ہے زباں بھی سدھر گئی میری​
شیر بن کر گرج رہے ہیں خسر​
ساس جب سے گزر گئی میری​
ساتھ رہنے لگا جو نیتا کے​
شرم جانے کدھر گئی میری​
اک ذرا داد کے نہ ملنے سے​
کتنی صورت اتر گئی میری​
مشورہ کرنا جب سے چھوڑا ہے​
شاعری کچھ نکھر گئی میری​
جب سے لینے لگا ہوں میں رشوت​
تھوڑی حالت سدھر گئی میری​
اک نظر کیا پڑی پڑوسن پر​
مجھ پہ بیوی بھپر گئی میری​
بات نکلی سحر جو ترکے کی​
فیملی ہی بکھر گئی میری​
 
جب سے بیوی قطر گئی میری​
زندگی ہی سنور گئی میری​
شیر بن کر گرج رہے ہیں خسر​
ساس جب سے گزر گئی میری​
اک نظر کیا پڑی پڑوسن پر​
مجھ پہ بیوی بھپر گئی میری​

واہ۔ کیا اچھا ہے!۔ بہت خوب
 

bilal260

محفلین
زبردست
بیوی قطر گئی ہے تو اس نے دیکھا کہا سے جو مسائل بڑھ گئے۔
واہ جی واہ مزاحیہ شاعری،کیا بات ہے جناب کی۔:pak:
 

آوازِ دوست

محفلین
غزل


جب سے بیوی قطر گئی میری
زندگی ہی سنور گئی میری

نوکری جب سے چھوڑی پولس کی
ہے زباں بھی سدھر گئی میری

شیر بن کر گرج رہے ہیں خسر
ساس جب سے گزر گئی میری

ساتھ رہنے لگا جو نیتا کے
شرم جانے کدھر گئی میری

اک ذرا داد کے نہ ملنے سے
کتنی صورت اتر گئی میری


مشورہ کرنا جب سے چھوڑا ہے
شاعری کچھ نکھر گئی میری

جب سے لینے لگا ہوں میں رشوت
تھوڑی حالت سدھر گئی میری

اک نظر کیا پڑی پڑوسن پر
مجھ پہ بیوی بھپر گئی میری

بات نکلی سحر جو ترکے کی
فیملی ہی بکھر گئی میری​
بہت خوب ہمیں واقعی ایسی کوششوں سے ہی بہتری کا موقعہ ملتا ہے۔ شاعری کو اپنے شوق کی طغیانیوں سے کام ۔۔۔۔۔۔۔ کشتی غزل کی پار لگے یا درمیاں رہے
 
کیا بتاؤں تجھے بلال اعظم
زندگی کیوں بکھر گئی میری

لوٹ آئی وہ اپنے میکے سے
دیکھ صورت اتر گئی میری

اب گزارہ ہے تین جانوں سے
ایک جاناں گزر گئی میری

آج کل شاعری نہیں لکھتا
جانے پنسل کدھر گئی میری
 
Top