غزل بغرض اصلاح

امان زرگر

محفلین
سر محمد ریحان قریشی
سر الف عین
محترمہ La Alma
سر راحیل فاروق
حرف بنتے گئے مرا عنواں
میری مشکل نہ پھر ہوئی آساں
سرو و سیمول خوشنما خوش قد
تیری خوش قامتی پہ ہوں قرباں
قرب جاناں طلب کریں کیونکر
لطف ساماں ہے موسم ہجراں
پند و ناصح بھی رشکِ ساماں سے
نوکِ مژگاں کے روبرو حیراں
جہد خاماں عبث تری تدبیر
گر نہ ہو درد عشق کا درماں

.
.
مطلع یوں مناسب لگے شاید
لفظ بنتے گئے مرا عنواں
میری مشکل نہ پھر ہوئی آساں
.
اور چوتھا شعر شاید یوں
سود مندی میں پند و ناصح بھی
نوکِ مژگاں کے روبرو حیراں
 
آخری تدوین:
لطف ساماں اور رشکِ ساماں کی تراکیب سمجھ نہیں آئیں۔
جہدِ خاماں یعنی ناپختگان کی جدوجہد، اس کی تدبیر کا عبث ہونا چہ معنیٰ دارد؟
جہد کی تدبیر کچھ عجیب سا محسوس ہو رہا ہے۔
پند کا حیران ہونا بھی بعید از قیاس ہے۔
 

امان زرگر

محفلین
لطف ساماں اور رشکِ ساماں کی تراکیب سمجھ نہیں آئیں۔
جہدِ خاماں یعنی ناپختگان کی جدوجہد، اس کی تدبیر کا عبث ہونا چہ معنیٰ دارد؟
جہد کی تدبیر کچھ عجیب سا محسوس ہو رہا ہے۔
پند کا حیران ہونا بھی بعید از قیاس ہے۔
اوہ اتنی غلطیاں نکال دیں، اللہ میاں آپ سے پوچھے گا:) بہت شکر گزار ہوں. کچھ لغت نہ دیکھنا شاید خامی ٹھہرا آج.
 

امان زرگر

محفلین
سود مندی میں شیخ و ناصح بھی
نوکِ مژگاں کے روبرو حیراں
قرب جاناں کے ہو رہے اسباب
اب ہے ڈھلنے کو موسم ہجراں
سر الف عین
سر محمد ریحان قریشی
رہنمائی و عطا پر شکر گزار ہوں.
اس میں بھی حکم کی تعمیل کر دی
قرب جاناں کے ہو گئے اسباب
اب ہے ڈھلنے کو موسم ہجراں
 
آخری تدوین:
سود مندی میں شیخ و ناصح بھی
نوکِ مژگاں کے روبرو حیراں
قرب جاناں کے ہو رہے اسباب
اب ہے ڈھلنے کو موسم ہجراں
سر الف عین
سر محمد ریحان قریشی
سودمندی میں حیران ہونا بھی بعید از قیاس ہے۔ دوسرا شعر درست ہے۔ ہو گئے اسباب شاید بہتر رہے۔
 
آخری تدوین:

امان زرگر

محفلین
سودمندی میں حیران ہونا بھی بعید از قیاس ہے۔ دوسرا شعر درست ہے ہو گئے اسباب شاید بہتر رہے۔
کہنا یہ چاہتا ہوں کہ واعظ و ناصح کی عمر بھر کی محنت کارگر نہ ہوئی مگر محبوب کی پلکوں کے اک اشارے نے کام کر دیا. واعظ و ناصح بھی حیران ہیں
 
کہنا یہ چاہتا ہوں کہ واعظ و ناصح کی عمر بھر کی محنت کارگر نہ ہوئی مگر محبوب کی پلکوں کے اک اشارے نے کام کر دیا. واعظ و ناصح بھی حیران ہیں
اسے یوں ہونا چاہیے کہ شیخ و ناصح مژگانِ محبوب کا اثر دیکھ کر حیران رہ گئے۔
جیسے
؎
اثرِ ناوکِ مژہ تیرا
شیخ بھی دیکھ کر ہوا حیراں
 

امان زرگر

محفلین
اسے یوں ہونا چاہیے کہ شیخ و ناصح مژگانِ محبوب کا اثر دیکھ کر حیران رہ گئے۔
جیسے
؎
اثرِ ناوکِ مژہ تیرا
شیخ بھی دیکھ کر ہوا حیراں
رہنمائی و عطا پر شکر گزار ہوں.
اس میں بھی حکم کی تعمیل کر دی
قرب جاناں کے ہو گئے اسباب
اب ہے ڈھلنے کو موسم ہجراں
 

امان زرگر

محفلین
ذرا دیکھیں، اساتذہ کے لطف و کرم نے کیسے ایک قطرے کو گہر کر دیا.
.
فصلِ گل میں جنوں کا ہے ساماں
مرغِ بستاں سنوار لے داماں
سرو و سیمول خوشنما خوش قد
تیری خوش قامتی پہ ہوں قرباں
اثرِ ناوَکِ مژہ تیرا
شیخ بھی دیکھ کر ہوا حیراں
قربِ جاناں کے ہو گئے اسباب
اب ہے ڈھلنے کو موسمِ ہجراں
جہدِ خامہ فقط ہے ورزشِ دست
گر نہ ہو دردِ عشق کا درماں
سر الف عین
سر محمد ریحان قریشی
سر راحیل فاروق
محترمہ La Alma
 
آخری تدوین:
Top