غزل بغدض اصلاح

محترمی الف عین

سفر گو طویل تھا مگر مختصر ہوا
مرا ہم نوا ہی جب مرا ہم سفر ہوا

مُمَدِّ حیات پھر لگا زہر بھی اُسے
جنوں کی گلی سے جب خرد کا گزر ہوا

نہیں خار ہی فقط محبت کے پیڑ پر
اسی پر ہیں گل کھلے اسی پر ثمر ہوا

مقابل میں زیر کے رہا زیر ہی مگر
زَبر کے مقابلے میں آکر زبر ہوا

ہوا ہے یہ آپ کی جہاں پروری میں ہی
خرد سُولی چڑھ گئی ہنر دربدر ہوا
 
گو تھا سفر طویل مگر مختصر ہوا
کی بحر میں موزوں کریں
مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن /فاعلات
محترمی الف عین محمد ریحان قریشی

اک ہم نوا تھا بڑھ کے مرا ہم سفر ہوا
گو تھا سفر طویل مگر مختصر ہوا

یہ آپ کی ہوا ہے جہاں پروری میں ہی
سُولی چڑھی خرد تو, ہنر دربدر ہوا

تھا زیر کے مقابلے میں زیر ہی مگر
آکر مقابلے میں زبر کے, زبر ہوا

پھر زہر بھی لگا ہے مُمِدِّ حیات اس کو
کُوچے سے جب جنوں کے, خرد کا گزر ہوا

بس خار ہی نہیں ہیں محبت کے پیڑ پر
گل بھی کھلے اسی پہ , اسی پر ثمر ہوا
 

الف عین

لائبریرین
محترمی الف عین محمد ریحان قریشی

اک ہم نوا تھا بڑھ کے مرا ہم سفر ہوا
گو تھا سفر طویل مگر مختصر ہوا
درست
یہ آپ کی ہوا ہے جہاں پروری میں ہی
سُولی چڑھی خرد تو, ہنر دربدر ہوا
پہلا مصرع مجہول انداز بیان ہے
خرد اور ہنر میں تعلق،؟
تھا زیر کے مقابلے میں زیر ہی مگر
آکر مقابلے میں زبر کے, زبر ہوا
یہ زبردستی کی قافیہ پیمائی لگتا ہے
پھر زہر بھی لگا ہے مُمِدِّ حیات اس کو
کُوچے سے جب جنوں کے, خرد کا گزر ہوا
پہلا مصرع بحر سے خارج ہے
مفہوم بھی واضح نہیں
بس خار ہی نہیں ہیں محبت کے پیڑ پر
گل بھی کھلے اسی پہ , اسی پر ثمر ہوا
ثمر ہوا محاورہ نہیں، ثمر لگا کہا جاتا ہے
یہ کون سا کی بورڈ ہے کہ، کاما، ہی نہیں اردو والا!
 
درست

پہلا مصرع مجہول انداز بیان ہے
خرد اور ہنر میں تعلق،؟

یہ زبردستی کی قافیہ پیمائی لگتا ہے

پہلا مصرع بحر سے خارج ہے
مفہوم بھی واضح نہیں

ثمر ہوا محاورہ نہیں، ثمر لگا کہا جاتا ہے
یہ کون سا کی بورڈ ہے کہ، کاما، ہی نہیں اردو والا!
محترمی الف عین
بہت شکریہ
براہ مہربانی کی بورڈ تجویز کریں
 
Top