غزل براے اصلاح و تنقید

صدف رباب

محفلین
کیا بتانا ضروری ہوتا ہے
یا جتانا ضروری ہوتا ہے

گر محبت ہے معجزہ جاناں
کیا دکھانا ضروری ہوتا ہے

مفتریٰ کہہ دیا محبت کو
ہاں چھپانا ضروری ہوتا ہے

جنگلوں میں بھٹکنے والوں کا
لوٹ آنا ضروری ہوتا ہے

عالمِ دل میں یادِ یاراں کا
آنا جانا ضروری ہوتا ہے

خود کو تنہا سیاہ راتوں میں
یوں جگانا ضروری ہوتا ہے

فرقتوں کے تمام صدموں کو
خوں رلانا ضروری ہوتا ہے

عشق میں اپنے شوق کے ہمراہ
خاک اڑانا ضروری ہوتا ہے

خون بہتا ہے صدف حسرت کا
یہ بہانا ضروری ہوتا ہے
 
الف عین

لائبریرین
تابش کے نکات کے علاوہ میرا خیال ہے کہ ردیف ضروری کی ی کا اسقاط اچھا نہیں لگتا 'بہت ضروری ہے؟' ردیف بہتر نہیں ہو گی؟
ایطا اس لیے پے کہ جتانا بتانا میں مشترک حروف 'تانا' ہیں،تو قوافی میں تانا کا ہی التزام رکھنا چاہیے تھا (ستانا ہی یاد آتا ہے ) لیکن صرف 'انا' کا ہی نظم پے.
 
صدف رباب

محفلین
جی s

جی سر بہت بہتر ..!!
بہت نوازش ..!!
 
صدف رباب

محفلین
تابش کے نکات کے علاوہ میرا خیال ہے کہ ردیف ضروری کی ی کا اسقاط اچھا نہیں لگتا 'بہت ضروری ہے؟' ردیف بہتر نہیں ہو گی؟
ایطا اس لیے پے کہ جتانا بتانا میں مشترک حروف 'تانا' ہیں،تو قوافی میں تانا کا ہی التزام رکھنا چاہیے تھا (ستانا ہی یاد آتا ہے ) لیکن صرف 'انا' کا ہی نظم پے.
سر اگر مطلع میں تغیر کریں .. یعنی وہاں بھی دیگر اشعار کی مانند' انا ' کر دیا جائے تو ..
جیسا کہ
غم منانا بہت ضروری ہے
دل لگانا بہت ضروری ہے

کیا دکھانا بہت ضروری ہے

مفتریٰ کہہ دیا محبت کو
ہاں چھپانا بہت ضروری ہے

جنگلوں میں بھٹکنے والوں کا
لوٹ آنا بہت ضروری ہے

عالمِ دل میں یادِ یاراں کا
آنا جانا بہت ضروری ہے

خود کو تنہا سیاہ راتوں میں
یوں جگانا بہت ضروری ہے

فرقتوں کے تمام صدموں کو
خوں رلانا بہت ضروری ہے

عشق میں اپنے شوق کے ہمراہ
خاک اڑانا بہت ضروری ہے

خون بہتا ہے حسرتوں کا صدف
یہ بہانا بہت ضروری ہے
 
صدف رباب

محفلین
سر جیسا کہ محبت کے بعد محبت ..گو کہ پہلی کا غم منایا جاتا ہے ...
جیسا کہ حضرت جون ایلیا نے کہا ..
میں تیرا ہجر منا لوں اگر اجازت ہو
دل کہیں اور لگا لوں اگر اجازت ہو
جون کے شعر میں بات بالکل واضح ہے۔
ہجر کے بعد کہیں اور دل لگانے کی بات۔

آپ کے شعر میں ہجر کا ذکر نہ ہونے کی وجہ سے بات میں ابہام ہے۔ :)
 
ابہام یوں ہے سر ..کہ جون ہجر مناتے ہیں ..میں غم منا رہی ہوں :ROFLMAO:
مزید آپ متبادل بتا دیں سر ..
اصلاح ہی کے لئے تو حاضر ہوئے ہیں ہم
 
ابہام یہی ہے کہ کس بات کا غم۔
اساتذہ کی رائے کا انتظار کر لیں۔ ہو سکتا ہے کہ میرا ابہام ہی غلط ہو۔ :)
 
Top