غزل برائے اصلاح........

الف عین

لائبریرین
پہلی بات۔ میں اکثر کہتا ہوں کہ غیر مستعمل ردیفوں سے بچنا چاہئے، مبتدیوں کو ہی نہیں، سبھی کو۔ قارئین یا سامعین اس کی بحر کو ہی سمجھنے میں لگے رہیں گے اور شعر کے نفس مضمون کو کوئی دیکھ نہیں پائے گا۔
وہ تو بھلا ہو میاں@شاہد شاہنواز کے کہ انہوں نے تقطیع کر کے دیکھ لیا اور عروضی خامی کی نشان دہی کر دی، ورنہ میرے لئے تو یہ کام تضیع اوقات ہی تھا۔
دوسری بات۔۔ شعر میں ابہام حسن ضرور ہے لیکن اتنا بھی نہیں کہ شاعر کو خود مطلب سمجھانا پڑے۔ کم از کم اظہار بیان سے کچھ اشارہ تو ملنا ہی چاہئے۔
 
صفی حیدر

محفلین

سر مجھے علم نہیں ہے کہ کون سی ردیفیں مستعمل ہیں اور کون سی نہیں ۔۔۔۔ شاہد شاہنواز بھائی نے نفسِ مضمون میں پائے جانے والے ابہام اور ابلاغ کی کمی کی نشاندہی کی ہے جس کے لیے میں ان کا مشکور ہوں ۔۔۔۔ تکنیکی اعتبار سے عروضی خامیوں کی نشاندہی کے لیے آپ سے درخواست گزار ہوں ۔۔۔۔ اظہارِ بیان میں پائے جانے والے ابہام کو تسلیم کرتا ہوں ۔۔۔۔ اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ ابھی سیکھنے کے مراحل میں ہوں تو نفسِ مضمون سے زیادہ توجہ عروضی تکنیک کی طرف ہوتی ہے ۔۔۔۔ آئندہ کوشش کروں گا کہ یہ خامیاں نہ ہوں ۔۔۔ سر آپ کی راہنمائی مجھے ہمیشہ درکار ہو گی ۔۔۔ ابھی تک آپ سے بہت کچھ سیکھا ہے میں نے آئندہ بھی آپ کی راہنمائی چاہیے ہو گی جس کے لیے میں پیشگی شکر گزار ہوں ۔۔۔۔۔۔
 
شاہد شاہنواز

غیر مستعمل بحروں سے بچنا کچھ ایسا مشکل بھی نہیں۔ مثال کے طور پر آپ اپنے شاعر بننے کے اسباب پر ہی غور کرلیجئے۔ آپ کے پسندیدہ کوئی نہ کوئی ایک یا ایک سے زائد شعراء تو ہوں گے۔ اگر یہ بھی نہیں تو مشہور غزلیات تو ہوں گی ہی جو ہم میں سے ہر ایک جانتا ہے۔ آپ کے اشعار سے ہی ہمیں اس کا اشارہ مل جاتا ہے کہ آپ کو کم از کم دو بہت زیادہ استعمال ہونے والی بحروں کا بہت اچھی طرح علم ہے۔
ہے جستجو کہ خوب سے ہے خوب تر کہاں
اور
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں
اسی طرح اور بہت سی بحریں ہیں جنہیں آپ اپنا رہنما بنا سکتے ہیں۔ اس ضمن میں مزمل شیخ بسمل کا یہ مضمون بھی آپ کی بہت رہنمائی کرسکتا ہے:
http://www.aruuz.com/resources/article/1
 
شاہد بھائی ۔۔۔۔ میرے شاعر بننے کی کوشش کے اسباب میں سے سب سے بڑا سبب آپ بیتی ہے ۔۔۔ کلاسیکل شعراء زیادہ پسند ہیں جن کا شمار اساتذہ سخن میں ہوتا ہے ۔۔۔ اس غزل کا پہلا شعر جب دھیان میں آیا تو غلطی یہ ہوئی کہ دیکھا نہیں کہ یہ مستعمل بحر میں ہے یا غیر مستعمل میں ۔۔۔ آپ کا کہنا بجا ہے کہ کچھ بحروں کا پتہ ہے لیکن مستعمل کون سی ہیں اور متروک کون ہیں اس کا خاطر خواہ علم نہیں ہے ۔۔۔ لیکن رفتہ رفتہ علم میں اضافعہ ہو رہا ہے ۔۔۔ محترم سر @ مزمل شیخ بسمل کے مضامین سے بہت استفادہ حاصل کیا ہے ۔۔ ان کے تما مضامین جو میری نظر سے گزرے میرے پاس محفوظ ہیں جن سے راہنمائی لیتا رہتا ہوں۔۔۔ کبھی براہ راست ان سے راہنمائی لینے کا شرف حاصل نہیں ہوا ۔۔ آرزو ہے کہ کبھی ایسا ہو سکے ۔۔۔۔۔
 
Top