غزل برائے اصلاح #6 ۔۔۔۔ تری یاد نے جب رلایا قلم کو

انس معین

محفلین
اساتذہ سے اصلاح کی درخواست ہے
الف عین
محمد خلیل الرحمٰن
عظیم
فلسفی
اصلاح کی درخواست ہے

ہے گاغذ نے سینے لگایا قلم کو
تری یاد نے جب رلایا قلم کو
----------------------
ہوئی اس کی قسمت پہ مخلوق رشکاں
مرے رب نے جب تھا بنایا قلم کو
----------------------
کبھی لکھے آنسو کبھی لکھے خوشیاں
خدا نے ہے کیا کیا سکھایا قلم کو
----------------------
ہیں مجھ تک جو آتی یہ حق کی صدائیں
ہے پھر سے کسی نے اٹھایا قلم کو
----------------------
نہ لکھیں گے خط اب سے اس بے وفا کو
یہ کہہ کر ہے ہم نے ستایا قلم کو
 
الف عین

لائبریرین
ہے گاغذ نے سینے لگایا قلم کو
تری یاد نے جب رلایا قلم کو
---------------------- سینے لگانا عجیب لگتا ہے، ممکن ہے کسی علاقے میں درست ہو یہ، یہاں ہم تو گلے سے لگانا، یا محض گلے لگانا بولتے ہیں یا پھر سینے 'سے'،

ہوئی اس کی قسمت پہ مخلوق رشکاں
مرے رب نے جب تھا بنایا قلم کو
---------------------- رشکاں؟ نازاں ہی کہیں

کبھی لکھے آنسو کبھی لکھے خوشیاں
خدا نے ہے کیا کیا سکھایا قلم کو
---------------------- ٹھیک

ہیں مجھ تک جو آتی یہ حق کی صدائیں
ہے پھر سے کسی نے اٹھایا قلم کو
---------------------- واضح نہیں ہوا، صدائیں کے ساتھ 'آتیں' کا محل ہے

نہ لکھیں گے خط اب سے اس بے وفا کو
یہ کہہ کر ہے ہم نے ستایا قلم کو
... پہلا مصرع بحر سے خارج، مفہوم بھی واضح نہیں
مختصر یہ کہ ردیف ہر شعر میں درست نباہی نہ جا سکی ہے
 
بہت شکریہ سر بہتر کرتا ہوں ۔۔
 
Top