غزل برائے اصلاح و تنقید۔۔۔ فرقتِ یار میں کیا خوب نظارے دیکھے ۔۔۔از محمد ذیشان نصر

متلاشی بھائی ، بہت اچھی غزل ہے ما شاءاللہ ۔ آپ کی فورم میں موجود بہت ساری شاعری پڑھنے کا موقع ملا ہے چند ماہ میں آپ کی غزلیں نہیں آرہی تھیں شکر ہے سلسلہ دوبارہ شروع ہوا ۔ اللہ اسے قائم رکھے ۔

ایک شعر ہوا ہے فی البدیہہ آپ ہی کی زمیں میں ۔۔
ہیں مرے زخم ہرے پھر بھی خوشی دل کو ہے
کچھ تو بدلے ہوئے انداز تمہارے دیکھے
 
سجاد حسین

محفلین
بھائ جان۔ ۔ اصلاح تو اساتذه کرام هی کریں گے۔ ۔ ۔مگر آپ نے جو اپنے داماں میں پھول چنے ھیں۔ ۔۔ ۔ھم نے اپنا حصه لے لیا۔ ۔ اللهم زدفزد
 
متلاشی

محفلین
فرقتِ یار میں کیا خوب نظارے دیکھے
کوچۂ دل میں مکیں چاند ستارے دیکھے
÷÷ درست

راہِ الفت سے جو گذرے تو تڑپتے ہم نے
عشقِ لیلیٰ میں کئی قیس بچارے دیکھے
۔۔عجز بیان کا شکا رہے۔ فاعل بت چارے بہت دور جا پڑے اپنے فعل سے۔

یوں تو عشاق کئی ڈوب کے ابھر ے لیکن
بحرِ الفت کے کسی نے نہ کنارے دیکھے
÷÷درست

معجزہ یہ بھی ہوا پیار میں تیرے اکثر
رات آنکھوں میں کٹی، خواب تمہارے دیکھے
÷÷شتر گربہ، اولیٰ میں ’تیرے‘ اور قافیہ ’تمہارے‘!!

جام و مینا کا رہا ہوش نہ دیوانوں کو
چشمِ ساقی میں چمکتے جو ستارے دیکھے
÷÷درست

چاند چہرے تو کئی دیکھے زمانے نے نصرؔ
کچھ نہ دیکھا ،جو نہ محبوب ہمارے دیکھے
÷÷کتنے عدد محبوب ہیں؟

اب کیسی ہے استاذِ گرامی

فرقتِ یار میں کیا خوب نظارے دیکھے
کوچۂ دل میں مکیں چاند ستارے دیکھے

راہِ الفت سے جو گذرے تو تڑپتے ہم نے
عشقِ لیلیٰ میں کئی قیس بچارے دیکھے

یوں تو عشاق کئی ڈوب کے ابھر ے لیکن
بحرِ الفت کے کسی نے نہ کنارے دیکھے

معجزہ یہ بھی ہوا پیار میں جاناں اکثر
رات آنکھوں میں کٹی، خواب تمہارے دیکھے

جام و مینا کا رہا ہوش نہ دیوانوں کو
چشمِ ساقی میں چمکتے جو ستارے دیکھے

چاند چہرے تو کئی دیکھے زمانے نے نصرؔ
کچھ نہ دیکھا ،جو نہ محبوبﷺ ہمارے دیکھے

محمد ذیشان نصر
9 اگست 2015

استاذ گرامی میرے جیسا کج فہم آپ کے اس ارشاد کو سمجھ نہیں پایا براہِ کرم آسان الفاظ میں وضاحت فرمائیں
۔۔عجز بیان کا شکا رہے۔ فاعل بت چارے بہت دور جا پڑے اپنے فعل سے۔
 
متلاشی

محفلین
متلاشی بھائی ، بہت اچھی غزل ہے ما شاءاللہ ۔ آپ کی فورم میں موجود بہت ساری شاعری پڑھنے کا موقع ملا ہے چند ماہ میں آپ کی غزلیں نہیں آرہی تھیں شکر ہے سلسلہ دوبارہ شروع ہوا ۔ اللہ اسے قائم رکھے ۔

ایک شعر ہوا ہے فی البدیہہ آپ ہی کی زمیں میں ۔۔
ہیں مرے زخم ہرے پھر بھی خوشی دل کو ہے
کچھ تو بدلے ہوئے انداز تمہارے دیکھے

بجلیاں کوند گئیں میرے رگ و پے میں نصر
ان کی آنکھوں سے نکلتے جو شرارے دیکھے
 
ابن رضا

لائبریرین
ہاہاہا۔۔۔ استاذ گرامی وہ ہیں جو بچارے تو بچارے ہی لگیں گے نا :)

بہت خوب ۔۔۔

وہ بچارے ہوتے تو بچارے لگتے بھی مگر وہ "بے چارے" ہیں اور بچارے لگ رہے ہیں اسی کی طرف استاد جی نے اشارہ کیا ہے ۔ مزید گذرے بھی گزرے ہے درست فرما لیں
 
متلاشی

محفلین
بہت خوب ۔۔۔

وہ بچارے ہوتے تو بچارے لگتے بھی مگر وہ "بے چارے" ہیں اور بچارے لگ رہے ہیں اسی کی طرف استاد جی نے اشارہ کیا ہے ۔ مزید گذرے بھی گزرے ہے درست فرما لیں
جی شکریہ ۔۔۔ گذرے کے بارے میں میرے خیال سے میں نہیں کہیں پڑھا تھا کہ اصل تلفظ ذال سے ہے نہ کہ ز سے ۔۔۔ باقی اساتذہ ہی رہنمائی کر سکتے ہیں
 
ابن رضا

لائبریرین
جی شکریہ ۔۔۔ گذرے کے بارے میں میرے خیال سے میں نہیں کہیں پڑھا تھا کہ اصل تلفظ ذال سے ہے نہ کہ ز سے ۔۔۔ باقی اساتذہ ہی رہنمائی کر سکتے ہیں

جہاں کہیں آپ نے پڑھا تھا اسکا حوالہ ہمیں بھی بتا دیں تاکہ ہم بھی اپنی اصلاح کر لیں
 
Top