غزل برائے اصلاح :: نیم جاں پھرتے ہو کہتے ہو کہ حال اچھا ہے

تمام احباب خصوصاً اساتذہ سے گزارش ہے کہ برائے مہربانی اصلاح فرمائیں

الف عین
محمّد احسن سمیع :راحل:
سید عاطف علی

ناصحا تو ہی بتا کیا یہ خیال اچھا ہے
طائرِ دل کے لیے عشق کا جال اچھا ہے

دربدر تھے ہی پہ اب عشق نے پاگل بھی کیا
نیم جاں پھرتے ہو کہتے ہو کہ حال اچھا ہے

شاملِ فطرتِ آدم ہے ازل سے ہی خطا
سو خطاؤں پہ جو کرتا ہے ملال اچھا ہے

میں نے پوچھا تھا کہ پھر وصل میسر ہو گا
ہنس کے اس نے یہ کہا تھا کہ سوال اچھا ہے

کام آیا کسی مزدور کے ایندھن بن کر
سنگِ نایاب سے ریحان زغال اچھا ہے

شکریہ
 
اچھی غزل ہے ریحان، میرے خیال میں تو اصلاح کی بس اتنی ضرورت ہے کہ کچھ مصرعوں میں تعقید ہے، جس کی وجہ سے علامات قرأت استعمال کیے بغیر درست مفہوم کا ابلاغ مشکل ہوگا. ہو سکے تو مصرعوں کی بنت مزید چست اور بےغبار کر کرنے کی کوشش کریں، ورنہ کام، سوالیہ نشان وغیرہ لگادیں.

باقی، استاد محترم ہوتے تو بہتر بتا پاتے.
 
باقی، استاد محترم ہوتے تو بہتر بتا پاتے.

راحل بھائی شکریہ
آپ نے کہا کہ استادِ محترم ہوتے تو بہتر بتاتے کہاں میں استادِ محترم؟ اور فورم پر کیوں نہیں آتے

ریحان بھائی یہ جملہ جہاں راحل بھائی کی استادِ محترم الف عین صاحب سے بے پناہ محبت کا اظہار ہے وہیں کسرِ نفسی بھی کی مثال بھی ہے۔

جہاں یہ ایک حقیقت ہے کہ استادِ محترم الف عین صاحب اردو محفل میں اصلاحِ سخن کو فرض سمجھ کر نبھاتے ہیں اور ان کی چند دن کی جدائی بھی ہم محفلین پر شاق گزرتی ہے، وہیں یہ بھی ہے کہ مختلف ادوار میں اردو محفل کو جناب الف عین کے ساتھ ایسے محفلین بھی میسر آئے ہیں جنھوں نے اصلاح سخن کی ذمہ داری کو بہت خوبصورت انداز میں نبھایا، راحل بھائی انہی چند محفلین میں سے ہیں۔ خوبصورت شاعر اور بہت اچھے استاد!
 
آخری تدوین:

یاسر علی

محفلین

بجا فرمایا سر آپ نے۔۔
 
Top