جگر غزل۔ مقاماتِ اربابِ جاں اور بھی ہیں۔

فرحت کیانی

لائبریرین
مقاماتِ اربابِ جاں اور بھی ہیں
مکاں اور بھی ، لامکاں اور بھی ہیں

مکمل نہیں ہے جنونِ تجسس
مسلسل جہاں در جہاں اور بھی ہیں

یہیں تک نہیں عشق کی سیر گاہیں
مہ و انجم و کہکشاں اور بھی ہیں

محبت کی منزل ہی شاید نہیں ہے
کہ جب دیکھیے امتحاں اور بھی ہیں

محبت نہیں صرف مقصودِ انساں
محبت میں کارِ جہاں اور بھی ہیں

فقط توڑ کر مطمئن ہو نہ بلبل!
قفس صورتِ آشیاں اور بھی ہیں

بہت دل کے حالات کہنے کے قابل
ورائے نگاہ و زباں اور بھی ہیں

نہیں منحصر کچھ مے و مے کدہ تک
مری تشنہ سامانیاں اور بھی ہیں

خوشا درسِ غیرت ، زہے عشقِ تنہا
وہاں میں نہیں ہوں، جہاں اور بھی ہیں

صبا! خاکِ دل سے بچا اپنا دامن
ابھی اس میں چنگاریاں اور بھی ہیں

انہیں جب سے ہے اعتمادِ محبت
وہ مجھ سے جگر بد گماں اور بھی ہیں

کلام: جگر مُراد آبادی
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بہت شکریہ امید۔ :)
کلیاتِ جگر میں نے دو سال پہلے خریدی تھی شاید۔ ان دنوں اپنی کتابیں دوبارہ سیٹ کر رہی ہوں تو عرصے بعد پھر کوئی شاعری کی کتاب نکال کر پڑھنے کا موقع ملا۔ :)
 
بہت شکریہ امید۔ :)
کلیاتِ جگر میں نے دو سال پہلے خریدی تھی شاید۔ ان دنوں اپنی کتابیں دوبارہ سیٹ کر رہی ہوں تو عرصے بعد پھر کوئی شاعری کی کتاب نکال کر پڑھنے کا موقع ملا۔ :)
آہاں ۔۔اس سے مجھے یہ یاد آیا کہ اتفاق ہے میں نے کبھی جگر کی کوئی مکمل کتاب نہیں پڑھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
محبت کی منزل ہی شاید نہیں ہے
کہ جب دیکھیے امتحاں اور بھی ہیں

فقط توڑ کر مطمئن ہو نہ بلبل!
قفس صورتِ آشیاں اور بھی ہیں

بہت دل کے حالات کہنے کے قابل
ورائے نگاہ و زباں اور بھی ہیں

خوشا درسِ غیرت ، زہے عشقِ تنہا
وہاں میں نہیں ہوں، جہاں اور بھی ہیں

صبا! خاکِ دل سے بچا اپنا دامن
ابھی اس میں چنگاریاں اور بھی ہیں

واو واہ بہت خوب انتخاب ہے ۔

کیا کہنے۔

ویسے اوپر کے تبصرے جب ایک ترتیب سے دیکھے تو مجھے ایسا لگا کہ شاید یہ کلام کہیں خواتین کے سیکشن میں پوسٹ کیا گیا ہے۔ اسی لئے تبصرے سے پہلے تسلی ضروری سمجھی۔ :)
 
:) یہ بھی خوب رہی :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
اور فرحت اس خوب كا مطلب ہے كہ حضرات خواتين سيكشن كے دھاگے پڑھتے ہيں !
آپ نے كبھی مردوں كى بيٹھك ميں جھانكا ہے؟

:openmouthed: یہ تو ہے۔ آپ کو خواتین کا الگ زمرہ بنانے کے بارے میں گفتگو یاد نہیں ہے۔
نہیں نور مجھے کبھی اتفاق نہیں ہوا جھانکنے کا۔ ایویں کسی بھائی نے دیکھ لیا تو چائے بنانے کا آرڈر دے دیں گے :)
 
:openmouthed: یہ تو ہے۔ آپ کو خواتین کا الگ زمرہ بنانے کے بارے میں گفتگو یاد نہیں ہے۔
نہیں نور مجھے کبھی اتفاق نہیں ہوا جھانکنے کا۔ ایویں کسی بھائی نے دیکھ لیا تو چائے بنانے کا آرڈر دے دیں گے :)
جى وہاں بھی كسى فى ميل ممبر نے مردوں كى بيٹھك كے متعلق مشورہ نہيں ديا ليكن مرد حضرات نے خواتين كارنر كے متعلق مشوروں كا ڈھير لگا ديا ہہہہ دل چسپی كا اندازہ لگا ليں ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اور فرحت اس خوب كا مطلب ہے كہ حضرات خواتين سيكشن كے دھاگے پڑھتے ہيں !
آپ نے كبھی مردوں كى بيٹھك ميں جھانكا ہے؟

ایسی بات نہیں ہے میرا تو مرد حضرات کی بیٹھک میں بھی جانا نہیں ہوتا لیکن پچھلے دنوں انجانے میں ایک تھریڈ "مشکوک خواتین" پر کلک کر بیٹھا تھا ۔ وہاں کے مزاج سے اندازہ ہوا اور پھر سیکشن دیکھا تو وہ خواتین کا سیکشن تھا، بس وہی خیال مجھے اس موضوع میں بھی آگیا۔
 
Top