غزل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

زھرا علوی

محفلین
درپیش کوئی سفر نہیں
کوئی آشیاں کوئی گھر نہیں

دریا میں گہرا سکوت ہے
لہروں میں کوئی بھنور نہیں

میر؁ے ہاتھ میں کوئی ہاتھ ہے
ظاہر کوئی پیکر نہیں

جو بنیں جمالِ نگاہ و دل
وہ بصارتوں کے گہر نہین

کیوں مان لوں زندہ اسے
جو مریضِ شوقِ سفر نہیں

ہوں جس کی صدیوں سے منتظر
اسے میری کوئی خبر نہیں

کیا حقیقتِ حرکت رہے
یہ روکاوٹیں ہوں اگر نہیں۔۔۔
 
بہت خوب بیٹا :)

ظاہر کوئی پیکر نہیں
کیوں مان لوں زندہ اسے
کیا حقیقتِ حرکت رہے

ان مصرعوں میں مجھے کچھ کھٹک رہا ہے آپ پھر سے دیکھ لیں۔
اور ممکن ہے کہ اگر الف عین چاچو دیکھیں تو
یہ روکاوٹیں ہوں اگر نہیں
کو بھی ترمیم کے لئے کہیں۔ ویسے غالباً ضرورت شعری کے لئے اتنا چلتا ہے۔ در اصل چاچو کا کہنا ہے کہ اگر ممکن ہو تو "میں کھا رہا ہوں کھانا" کے بجائے "میں کھانا کھا رہا ہوں" کو ترجیح دیا جائے۔

باقی اساتذہ بہتر صلاح دیں گے۔
 

الف عین

لائبریرین
ارے، یہی میری نظر سے کیوں نہیں گزری اب تک؟؟؟
زہراء اس غزل میں عروض کی بہت گڑبڑ ہے۔ کچھ مصرعے کسی بحر میں ہیں، دوسرے کسی اور میں۔ اور کچھ مصرعے کسی طرح فِٹ ہی نہیں ہوتے۔
دوسرے مصرعے زیادہ تر
متفاعلن متفاعلن
کی بحر میں ہیں۔
تو کچھ
مفعول فعلن فاعلن
میں: جیسے
کیوں مان لوں زندہ اسے
ان کی درستگی کر لو تو آگے کچھ مشورہ دیا جائے۔
 
بھائی مجھے اردو کی اتنی گاڑھی اصطلاحات سمجھ نہیں آئیں۔۔۔۔۔۔کیا کروں :confused: :confused:

بیٹا ایک صلاح دونگا کہ آپ علم عروض کی کسی کتاب کا مطالعہ شروع کر دیں۔ یہ اجنبیت دور ہو جائے گی۔ ورنہ میری طرح ابے کھٹ کھٹ سے کام چلائیں۔ :)
 

زھرا علوی

محفلین
بیٹا ایک صلاح دونگا کہ آپ علم عروض کی کسی کتاب کا مطالعہ شروع کر دیں۔ یہ اجنبیت دور ہو جائے گی۔ ورنہ میری طرح ابے کھٹ کھٹ سے کام چلائیں۔ :)

بھیا جی کسی کتاب کا نام بھی تو بتائیں نہ۔۔۔۔۔ ذرا آسان ہو آپ کو پنہ ہے نہ آج کل میرا پڑھنے پڑھانے کا کوئی موڈ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔:(
 
بھئی میرا عروض وغیرہ سے کبھی کوئی واسطہ تو نہیں پڑا اس لئے نام تو میں کسی کتاب کا بتا نہیں پاؤنگا۔ ہاں یہیں محفل میں وارث بھائی اور چاچو سے کچھ کتابوں کا ذکر سنا تھا۔ آپ انہیں سے پوچھ لیں۔ :)
 

الف عین

لائبریرین
یہاں ہی کہیں وارث اور فرخ نے شاید کچھ کتابوں کے نام بتائے تھے۔ لیکن ایسی کتابیں عام طور پر دستیا نہیں ہیں۔ کسی لائبریری میں دیکھو، جو کتاب مل جائے، اس میں ضرور ہوگا۔ تفسیر نے اصلاحِ سخن فورم میں ہی عروض کے اسباق چسپاں کر رکھے ہیں۔
 

مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]اچھی کوشش ہے زھرا علوی صاحبہ۔

بہت خوب ، مشق جاری رکھیئے ۔۔
منزل کچھ دور نہیں۔۔ہماری دعائیں
آپ کے ساتھ ہیں۔۔

(فنی حوالے سے صاحبانِ فن آپ کو مشورہ دے چکے ہیں ، میں ان باتوں سے اتّفاق کرتا ہوں)
[/FONT]
 
Top