اجتماعی انٹرویو عید کا پہلا دن کیسا گزرا؟

شمشاد

لائبریرین
الحمد للہ، بہت اچھا گزرا۔
گھر والوں کے ساتھ عید منائی، کافی سارا وقت باورچی خانے میں بھی گزرا۔ دن میں کچھ دیر کے لیے نیند بھی لی، شام کو مہمانوں کے ساتھ عید منائی۔
 
عرفان سعید

محفلین
کرونا کی وجہ سے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی عید کی نماز پڑھنے نہیں جانا ہوا۔ اس لیے صبح تیار ہونے کے بعد بیوی بچوں کو گھر پر ہی ایک مختصر سا عید کا خطبہ دیا اور خود نماز پڑھائی۔ پاکستان میں عزیز و اقارب کو فون پر عید کی مبارکباد دی۔ یہاں فن لینڈ میں جاننے والوں سے فون پر مبارک باد کے پیغامات کا تبادلہ ہوا۔ ایک دوست کے گھر ہفتہ پہلے ایک شہزادی کی آمد ہوئی تو وہ مٹھائی پکڑانے آئے۔ ماسک لگا کر دور سے ہی ورچوئل معانقہ ہوا۔ گھر میں کوئی مدعو تو نہیں تھا لیکن عید کے کھانوں کا اہتمام مکمل کیا کہ میل ملاپ کی پابندیوں میں اب یہ کمی تو محسوس نہ ہو۔ بریانی، دہی بڑے، چکن سینوئچ، چکن رولز، سیخ کباب، گلاب جامن، رس ملائی اور رباب پائی بنانے میں بیگم کے ساتھ ساتھ کام کروایا۔ کچھ چیزیں پہلے سے ہی تیار تھیں۔ اس کے بعد گھر کے افراد کے ساتھ مل کر اچھی طرح سیر ہو کر کھانا کھایا۔ الحمد للہ بہت اچھا دن گزرا۔
 
کرونا کی وجہ سے پچھلے سال کی طرح اس سال بھی عید کی نماز پڑھنے نہیں جانا ہوا۔ اس لیے صبح تیار ہونے کے بعد بیوی بچوں کو گھر پر ہی ایک مختصر سا عید کا خطبہ دیا اور خود نماز پڑھائی۔ پاکستان میں عزیز و اقارب کو فون پر عید کی مبارکباد دی۔ یہاں فن لینڈ میں جاننے والوں سے فون پر مبارک باد کے پیغامات کا تبادلہ ہوا۔ ایک دوست کے گھر ہفتہ پہلے ایک شہزادی کی آمد ہوئی تو وہ مٹھائی پکڑانے آئے۔ ماسک لگا کر دور سے ہی ورچوئل معانقہ ہوا۔ گھر میں کوئی مدعو تو نہیں تھا لیکن عید کے کھانوں کا اہتمام مکمل کیا کہ میل ملاپ کی پابندیوں میں اب یہ کمی تو محسوس نہ ہو۔
اتنی احتیاط ہم سے تو نہ ہوپائے! بڑی بات ہے عرفان بھائی، چلیں اللہ برکت دے آپ اسی طرح سے عید کے علاوہ بھی بھابھی کے ساتھ کھانا بنائیں اور کھائیں۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
X0gmrLz.jpg
الحمد للہ بہت اچھا ۔۔۔پر بچوں کی دوری بڑا دکھ دیتی ہے ۔خاص طور پر عید و بقرعید پر ۔۔۔بہت دیر بات ہوئی کوڈ ۔19 نے مزید دوریاں بڑھا دیں ہیں پر احسان ہے ٹیکنالوجی کا کہ ویڈیو کالز کی سہولت کی بدولت اپنے پیاروں کا دیدار ہوجاتا ہے پر تشنگی باقی رہتی ہے سلامت رہیں جہاں رہیں اللّہ اپنے حفظ و آمان میں رکھے آمین
یہ ہمارے رضا کی بیٹی ہیں ۔۔۔دادی کی اور اپنے ابا کی جان ہیں پروردگار نذرِ بد سے محفوظ رکھے دل سے لگانے کی خواہش دل میں رہی ۔۔۔۔
11XAcSB.jpg

یہ ہمارے میکائیل ہیں یہ ہماری بیٹی رُباب کے بیٹے ہیں ماشاء اللّہ ان سے بھی ٹیلی فونک ملاقات رہی دونوں کی دوری بے حد گراں ہے پر انسان بہت مجبور ۔۔انسان کا رزق جہاں ہوتا ہے وہ وہاں پہنچ جاتا ہے ۔۔
ایک ہی بیٹی پاکستان میں ہیں وہ اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ آئیں اور ماشاء اللّہ بہت اچھا دن گذرا۔۔۔۔
اللّہ سب بچوں کو اپنی امان میں رکھے آمین ۔۔۔۔۔۔
 
آمین ماشااللہ
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
نیت کریں تو اشارے سے سجدہ ہو جاتا ہے، یہ پھر معانقہ ہے!
:)
بہت خوب :)
لیکن سجدہ تو اللہ پاک کے لیے ہوتا ہے وہ تو اشاروں کیا دل کی بات بھی سمجھ لیتا ہے لیکن لوگوں کو جب مفصل بات بھی سمجھ نہیں آتی تو یہ معانقہ کیسے سمجھ آیا :)
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
بہت خوب :)
لیکن سجدہ تو اللہ پاک کے لیے ہوتا ہے وہ تو اشاروں کیا دل کی بات بھی سمجھ لیتا ہے لیکن لوگوں کو جب مفصل بات بھی سمجھ نہیں آتی تو یہ معانقہ کیسے سمجھ آیا :)
یا پھر آپ نے اپنے مرکزی دروازے پر عید ملنے کے آداب کی تفصیل لکھ کر لٹکا رکھی ہو گی :)
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
X0gmrLz.jpg
الحمد للہ بہت اچھا ۔۔۔پر بچوں کی دوری بڑا دکھ دیتی ہے ۔خاص طور پر عید و بقرعید پر ۔۔۔بہت دیر بات ہوئی کوڈ ۔19 نے مزید دوریاں بڑھا دیں ہیں پر احسان ہے ٹیکنالوجی کا کہ ویڈیو کالز کی سہولت کی بدولت اپنے پیاروں کا دیدار ہوجاتا ہے پر تشنگی باقی رہتی ہے سلامت رہیں جہاں رہیں اللّہ اپنے حفظ و آمان میں رکھے آمین
یہ ہمارے رضا کی بیٹی ہیں ۔۔۔دادی کی اور اپنے ابا کی جان ہیں پروردگار نذرِ بد سے محفوظ رکھے دل سے لگانے کی خواہش دل میں رہی ۔۔۔۔
11XAcSB.jpg

یہ ہمارے میکائیل ہیں یہ ہماری بیٹی رُباب کے بیٹے ہیں ماشاء اللّہ ان سے بھی ٹیلی فونک ملاقات رہی دونوں کی دوری بے حد گراں ہے پر انسان بہت مجبور ۔۔انسان کا رزق جہاں ہوتا ہے وہ وہاں پہنچ جاتا ہے ۔۔
ایک ہی بیٹی پاکستان میں ہیں وہ اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ آئیں اور ماشاء اللّہ بہت اچھا دن گذرا۔۔۔۔
اللّہ سب بچوں کو اپنی امان میں رکھے آمین ۔۔۔۔۔۔
ماشاءاللہ، اللہ پاک ہمیشہ شاد و آباد رکھے
 
عرفان سعید

محفلین
بہت خوب :)
لیکن لوگوں کو جب مفصل بات بھی سمجھ نہیں آتی تو یہ معانقہ کیسے سمجھ آیا :)
دوست نے فون کر کے کہا کہ مٹھائی دینے آنا ہے، میں نے کہا ضرور آئیے۔ انہوں نے کہا کہ گھر کے باہر ہی سے پکڑا کر جاؤں گا۔ میں نے کہا کہ عید کا دن ہے اس لیے اصل میں نہ سہی ماسک لگا کر کچھ فاصلے سے ہی عید مل لیں گے۔ جب طے پا گیا تو کوئی دقت نہیں ہوئی!
:)
 
آخری تدوین:
Top