اجتماعی انٹرویو عید کا پہلا دن کیسا گزرا؟

سیما علی

لائبریرین
آپ کچھ بھی کہتے رہیں۔۔ ہمیں معلوم ہے۔ ویسے بھی عمروں میں کیا رکھا ہوتا ہے۔ یہ تو بس دنیا میں آنے اور وہاں رہنے کے وقت کا پیمانہ ہیں بس۔ اصل حقیقت انسان اور اس کا رویہ ہوتے ہیں جن سے کسی کی پرکھ ہوتی ہے۔ نا کہ کسی کے ستر یا ایک سو چالیس سال کا ہونے سے۔
خیال کرنا ہے بٹیا بھتنی کا کہیں سنُ گن نہ مل جائے:D:confused:
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
اونٹ کے منہ میں زیرہ جتنی تعریف کی ہے۔۔۔
بدہضمی ہونے کے کوئی چانسز نہیں!!!
زیرہ کی تو سمجھ آ گئی لیکن اونٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اب ایسا تو نہیں کہیں نا۔۔۔ ورنہ ہم نے پٹری سے اتر جانا۔ آج ہم نے بس صلح رکھنی ہے آپ سے۔
آپ ہماری کی گئی تعریف کو ایک لاکھ سے ضرب دے لیجئیے ۔ صفر ذرا دھیان سے لگائیے گا۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کیا ہی اچھا ہوتا جو ہم مارچ کی بجائے جنوری میں پیدا ہو گئے ہوتے۔
اب ہم میدان مین آتے ہیں ۔۔۔۔ ہم آگئے تو گرمیء بازار دیکھنا۔۔۔۔
ہم ریلیز ہوئے تھے فرسٹ جنوری کو اپنی امی کے سنیما میں ۔ اور ہمیں سیلیبریٹ کر نے کی کرہ ارضی ہر سال کے پہلے دن شرق تا غرب بقعہ نور بن جاتی ہے ۔ نیوزی لینڈ سے شروع ہو کر ایشیائی پہاڑوں اور افریقی میدانوں اور سمندروں سے ہوتے ہوئے امریکہ تک شادیانوں اور مسرت کے ترانوں کی گونج رہتی ہے ۔
 
سید عمران

محفلین

آپ اکیلے کے لیے اتنا اسراف ہوتا ہے!!!
:hypnotized: :hypnotized: :hypnotized:
 
Top