عید میلاد النبی ﷺ کی شرعی حیثیت

ف۔قدوسی

محفلین
میلاد ''' منوانے اورمنانے ''' والے مسلمانوں سے یہ پوچھئیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش زیادہ بڑی خوشی ہے یا اُن کا دُنیا سے رخصت ہو جانا زیادہ غم و اندوہ ؟؟؟ جواب سے وہ خود ہی اپنی محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا اندازہ فرما لیں ۔
جی بالکل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 12 ربیع الاول کو ہی حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

طالوت

محفلین
واہ ڑے مسلمانو !
یہ ہے روایتی و خرافاتی "اسلام" کہ ایک ہی عمل قران و سنت سے جائز بھی اور ناجائز بھی ۔۔۔
لگے رہو شاباش !
وسلام
 

طالوت

محفلین
میں ذیل پیغامات پر تھوڑا مسکرا لوں ، امید ہے احباب برا نہیں مانیں گے ۔۔
السلام علیکم
"" اور اسے بدعت و حرام کہنے والے دراصل خود بدعتی و گمراہ ہیں۔""
جب یہ فقرہ کہ میں مسلم تو کافر سامنے آ جائے تو پھر ہدایت کا راہ اختیار کرنا ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہو جاتا ہے ۔
اگر نوازش فرما کر اس فقرے کو حذف کر دیں تو مضمون کی اثر آفرینی دوگنا ہو جائے گی ۔
آپ کے مراسلے کی اثر آفرینی کا کیا ہو گا نایاب :) ۔۔
آپ سے بھی درخواست ہے آپ بھی بحث نا کریں کیونکہ نا آپ مانے گے اور نا میں مانوں گا
اللہ تعالیٰ ہمیں سمجھے کی توفیق عطا فرمائیں آمین
اللہ ہمیں کس کو سمجھنے کی توفیق دے ؟ "حق" تو دونوں طرف ہے ;)۔۔

ساقی بھائی بدعت کیا ہوتی ہے؟ اس کی تعریف بیان فرما دیں تو کافی بہتری ہوگی بات سمجھنے میں کہ ہر بات کی تان اسی بات پر آکر ٹوٹتی ہے۔:)
اس کے ساتھ یہ بھی کہ "عید میلاد النبی" کی نماز کتنی رکعات کی ہوتی ہے؟ اس کے اوقات کیا ہیں اور اس کے چھوٹ جانے پر قضا کیا ہے؟
عید میلاد النبی کا مطلب کیا ہے؟ لفظ "عید" کا مطلب کیا ہے اور عربی زبان میں یہ کن معانی میں مستعمل ہے؟
بلا تبصرہ !
یہ خرم بھائی کا شروع کیا ہوا دھاگہ ہے صرف اس لیئے میں کچھ نہیں کہوں گا۔
ارے کاشان کے ابا یہ خرم سے محبت ہے یا بیزاری :chatterbox:
اور ابھی ہم کہتے ہیں کہ "دین تو آسان ہے"!:grin:
آپ کو کیا شک ہے جناب ، لگتا ہے ابھی آپ کی نظروں سے "دین آسان تحریک" نہیں گزری :rollingonthefloor:
وسلام
 

باذوق

محفلین
ساقی بھائی بدعت کیا ہوتی ہے؟ اس کی تعریف بیان فرما دیں تو کافی بہتری ہوگی بات سمجھنے میں کہ ہر بات کی تان اسی بات پر آکر ٹوٹتی ہے۔:)
بدعت کے مباحث بھی خاصے طویل ہوتے ہیں۔ مگر ایک مرتبہ اس موضوع پر سیر حاصل مواد ایک جگہ جمع ہو جائے تو آئیندہ دوسروں کا وقت ضائع ہونے سے رہ جائے گا۔
اس کے ساتھ یہ بھی کہ "عید میلاد النبی" کی نماز کتنی رکعات کی ہوتی ہے؟ اس کے اوقات کیا ہیں اور اس کے چھوٹ جانے پر قضا کیا ہے؟
یہ سوال تو ان لوگوں سے کیا جانا بہتر ہے جو اس قسم کی نماز کے قائل ہوں۔ اور اگر کوئی بھی ایسی نماز کا قائل نہیں ہے تو پھر قیاسات کے سہارے انہونے مسائل گھڑنا خواہ مخواہ کا انتشار پھیلانے کے معنوں میں آئے گا۔
عید میلاد النبی کا مطلب کیا ہے؟ لفظ "عید" کا مطلب کیا ہے اور عربی زبان میں یہ کن معانی میں مستعمل ہے؟
یہ بہت اچھے سوال ہیں۔ ان کے جوابات بھی اگر کوئی یہیں فراہم کر دے تو بات ریکارڈ میں جمع ہو جائے گی۔
 

طالوت

محفلین
عبداللہ ابنِ عباس رضی اللہ عنہما کا کہنا ہے کہ ''' جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو یہودی دس محرم کا روزہ رکھا کرتے تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کہ ( یہ کیا ہے ) تو اُنہیں بتایا گیا کہ '' یہ دِن نیک ہے ، اِس دِن اللہ نے بنی اسرائیل کو اُنکے دشمن ( فرعون ) سے نجات دِی تھی تو اُنہوں نے روزہ رکھا تھا '' تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ( میرا حق موسیٰ پر تُم لوگوں سے زیادہ ہے ) اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اِس دِن کا روزہ رکھا اور روزہ رکھنے کا حُکم دِیا ) ''' صحیح البُخاری حدیث٢٠٠٤ ۔
::::: ( ٤ ) ابو قتادہ رضی اللہ عنہُ سے روایت ہے کہ’’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اِ س دِن کا روزہ رکھنے کی صُورت میں گزرے ہوئے ایک سال کے گُناہ معاف ہونے کی خوش خبری دِی ‘‘‘ صحیح مُسلم حدیث ١١٦٢ ۔
بلا تبصرہ !
ثواب کی لوٹ سیل !
وسلام
 

باذوق

محفلین
بلا تبصرہ !
ثواب کی لوٹ سیل !
وسلام
آپ "بلا تبصرہ" بھی کہتے ہیں اور اس قدر قابل اعتراض "تبصرہ" بھی عنایت فرماتے ہیں؟؟
جہاں کوئی صحیح حدیث آپ کی نظر میں "صحیح حدیث" نہ ہو تو بےشک نہ مانیں مگر بھائی محترم ۔۔۔۔ اس قدر دلآزاری پر مبنی جملے تو نہ لکھیں۔
 

نایاب

لائبریرین
میں ذیل پیغامات پر تھوڑا مسکرا لوں ، امید ہے احباب برا نہیں مانیں گے ۔۔
وسلام
السلام علیکم
محترم طالوت بھائی
سدا خوش رہیں آمین
خوش قسمتی میری کہ آپ کو میرے کلام نے مسکرانے پر مجبور کر دیا ۔
باقی آپ کے دوسرے تبصروں پر " جزاک اللہ"
ہم ٹھہرے بقول آپ کے " روایتی اور خرافاتی اسلام کے پیروکار "
سو کیا بحث کرنی ۔ بس اک درخواست ہے کہ
اگر وقت ملے تو " جدید اور پکے سچے اسلام " پر ایک موضوع تحریر کر دیں ۔
ہم اپنی قبر کے حساب کے اور اپنے اعمال کے ذمہ دار ۔
اللہ تعالی آپ کو اپنی رحمتوں برکتوں سے نوازے آمین
(مسلم وہی جس کے ہاتھ زبان سے خیر و برکت کی تقسیم ہو )
نایاب
 

طالوت

محفلین
مگر میں نے تو آپ سے متعلق اثر آفرینی کا پوچھا تھا نایاب ۔۔
--
--
--
--
باذوق آپ خود فیصلہ کر لیں کہ اسلام کا یہ مقام ہے کہ ایک روزے سے سال بھر کے گناہ صفا چٹ ۔۔
بلا تبصرہ اوپری پیراگراف کے لیے تھا ۔۔
وسلام
 

arifkarim

معطل
واہ ڑے مسلمانو !
یہ ہے روایتی و خرافاتی "اسلام" کہ ایک ہی عمل قران و سنت سے جائز بھی اور ناجائز بھی ۔۔۔
لگے رہو شاباش !
وسلام

:grin: :biggrin: :party:
پھر اجمائے امت کا عقیدہ کیا معنی رکھتا ہے؟ جسکی مرضی ہے جیسے مرضی اسلام پر چلے۔ ایسی صورت میں تو اسلام کسی کی جاگیر نہ ہوئی!
 

طالوت

محفلین
اجماع امت کے عقیدے کی حیثیت بس اتنی سی ہے کہ جن جن معاملات پر دو دو چار چار فرقے اتفاق رکھتے ہوں وہ اجماع امت بن جاتا ہے ۔۔ مثالیں دوں یا سمجھ گئے ؟
وسلام
 

نایاب

لائبریرین
مگر میں نے تو آپ سے متعلق اثر آفرینی کا پوچھا تھا نایاب ۔۔
--
--
--
--
باذوق آپ خود فیصلہ کر لیں کہ اسلام کا یہ مقام ہے کہ ایک روزے سے سال بھر کے گناہ صفا چٹ ۔۔
بلا تبصرہ اوپری پیراگراف کے لیے تھا ۔۔
وسلام
السلام علیکم
محترم طالوت بھائی
سدا خوش رہیں آمین
میں سمجھا نہیں میرے متعلق اثر آفرینی ،،؟
میں نے تو وہ فقرہ حذف کرنے کی درخواست کی تھی بس ۔
اس میں میری اثر آفرینی ۔؟
سنا ہے سچے دل سے کی گئی توبہ عمر بھر کے گناہ بخشوا دیتی ہے ۔۔؟
اللہ تعالی آپ کو بہت سی رحمتوں سے نوازے آمین
نایاب
 

طالوت

محفلین
بھائی آپ کے مذکورہ مراسلے میں آپ کہہ رہے ہیں کہ "میں مسلم تو کافر" سامنے آنے سے ہدایت کا راستہ مسدود ہو جاتا ہے ۔۔ جبکہ اسی عبارت سے اوپری عبارت میں آپ بھی وہی طرز عمل اختیار کیے ہوئے۔۔ کہ اہل علم کے نزدیک بدعت یا حرام کے بارے صحیح سے جان لینے کے بعد بھی اسی روش پر قائم رہنا کفر کی ہی شکل ہے ۔۔ اور آپ کے نزدیک سیدنا احمد رسول عربی کی ولادت کا دن نہ منانے والے بدعتی اور گمراہ ہیں باوجود اس کے کہ اس سے متعلق آپ احباب کی طرف سے حق پیش کیا جا چکا ۔۔۔ اس لیے پھر آخری عبارت آپ کی پہلی عبارت سے میل نہیں کھاتی اس لیے آپ کی درمیانی عبارت کی اثر آفرینی کا کیا ہو گا ؟
"" اور اسے بدعت و حرام کہنے والے دراصل خود بدعتی و گمراہ ہیں۔""
جب یہ فقرہ کہ میں مسلم تو کافر سامنے آ جائے تو پھر ہدایت کا راہ اختیار کرنا ناممکن نہیں تو مشکل ضرور ہو جاتا ہے ۔
اگر نوازش فرما کر اس فقرے کو حذف کر دیں تو مضمون کی اثر آفرینی دوگنا ہو جائے گی ۔
وسلام
 

ساقی۔

محفلین
:)
ارے بھائی ایک روزے اور سچی توبہ میں کیا تقابل ؟

توبہ کا مطلب تو سمجھتے ہونگے آپ ۔۔
وسلام

میں دونوں پہ (روزہ اور توبہ ) پہ یقین رکھتا ہوں ۔ مثال دینا مقصود تھی ۔ روزہ کو صبح سے شام تک بھوکا رہنا کے معنی میں مت لیں ۔ پھر آپ کو روزہ کی اصلیت معلوم ہو گی کہ اس کا کیا اجرو ثواب و فضیلت ہے۔
اسی طرح حج کرنے پہ بھی تو پیچھلے تمام گناہ معاف ہو جاتے ہیں۔

اللہ تعاٰلی ہمیں سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔
 

زین

لائبریرین
ہم مسلمان اکثریت ہونے کے باوجوود دنیا میں اتنے ذلیل کیوں‌ ہیں ؟

شاید ایک وجہ یہ بھی ہے کہ

آج ایک مسلمان کسی مشرک یا کافر سے اتنی نفرت نہیں‌کرتا جتنے اپنے مخالف فرقے اورمسلک سے تعلق رکھنے والے مسلمان سے ۔

یہ خود میں‌نے دیکھا ہے ۔
 
Top