عید اِس بار جو پردیس میں آئی ہو گی ۔ شہزاد قیس

عمر سیف نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 6, 2013

  1. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,613
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    عید اِس بار جو پردیس میں آئی ہوگی
    یار نے ہچکیاں لے لے کے منائی ہوگی

    چاند بھی بام پہ ماتم کناں آیا ہوگا
    بزمِ غم قطبی ستارے نے سجائی ہوگی

    رَنگ تو میرا پسندیدہ ہی پہنا ہوگا
    نام کی مہندی بھی غلطی سے لگائی ہوگی

    سابقہ عید کا منظر کوئی یاد آتے ہی
    لاج کے مارے نظر اُس نے جھکائی ہوگی

    میرے معیار پہ گھر سارا سجانے کے بعد
    ایک ڈِش میری پسندیدہ بنائی ہوگی

    پھر غزل کھول کے تعویذ پڑھی ہوگی مری
    آہ مشکل سے کلیجے میں دَبائی ہوگی

    اپنے پلو سے مری یاد کو پونچھا ہوگا
    تیز غازے سے ہنسی رُخ پہ سجائی ہوگی

    پہلے تو اُس نے گنے ہوں گے کئی سو تارے
    پھر دَوا نیند کی اُٹھ کر کوئی کھائی ہوگی

    عقل بولی کہ نہیں عید صنم کی ایسے
    دِل بضد ہے کہ نہیں ایسے ہی آئی ہوگی

    یا تو اِحساسِ ندامت نے رُلایا ہو گا
    یا غزل قیس کی شوہر نے سنائی ہوگی

    شہزاد قیس
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
    • زبردست زبردست × 4
  2. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,613
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. غدیر زھرا

    غدیر زھرا لائبریرین

    مراسلے:
    3,150
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Devilish
    جی بھیا :)
    ٹیگ نامہ :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,613
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    میں پہلے ہی بھیا کہنے سے تنگ ہوں آپ مجھے بھی اسی صف میں کھڑا کر رہی ہیں :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. محدثہ

    محدثہ محفلین

    مراسلے:
    225
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Daring
    یا غزل قیس کی شوہر نے سنائی ہوگی :eek::unsure:
    اسکی شادی ہو گئی :confused:
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اچھی غزل ہے۔ خوب !
    مگر یہ مقطع میں کیا ہو گیا :(
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
  6. غلام ربانی فدا

    غلام ربانی فدا محفلین

    مراسلے:
    806
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Question
    اچھی غزل ہے۔ خوب
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  7. زبیر مرزا

    زبیر مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,997
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    اب عید دیس میں آئے یا پردیس میں ایک سی ہوتی جارہی ہے :( دیس سے جو خبریں آرہی ہیں ان سے دل رنج سے بھراجاتا ہے
    عید بچپن کی ہوتی تھی بے خبری میں اپنے آپ میں مگن - اب توعید منانے اور مسکرانے کو بڑی ہمت چاہیے
     
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  8. عمراعظم

    عمراعظم محفلین

    مراسلے:
    1,833
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بہت خوب۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. نایاب

    نایاب لائبریرین

    مراسلے:
    13,422
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Goofy
    واہہہہہہہہہہہہہہ
    اداس کرتی نظم ۔۔۔۔۔
    پہلے تو ہم نے گنے ہوں گے کئی سو تارے
    پھر دَوا نیند کی اُٹھ کر کوئی کھائی ہوگی
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. عینی شاہ

    عینی شاہ محفلین

    مراسلے:
    9,698
    موڈ:
    Cheerful
  11. غدیر زھرا

    غدیر زھرا لائبریرین

    مراسلے:
    3,150
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Devilish
    کیوں بھلا تنگ کیوں ہیں آپ---؟ :eyerolling:
    اور مزید تنگ کرنے کو میں اپنا فرض سمجھ کر ادا کرتی رہوں گی بھیا :devil3:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  12. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,613
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    کچھ اور کہہ لیں بھیا نا کہیں۔ بھائی کہہ لیں۔ لالہ کہہ لیں۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. غدیر زھرا

    غدیر زھرا لائبریرین

    مراسلے:
    3,150
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Devilish
    اوکے لالہ :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  14. عمر سیف

    عمر سیف محفلین

    مراسلے:
    36,613
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Where
    (y)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر