مبارکباد عید الاضحٰی 2023 مبارک

جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
سب کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔ اللہ پاک ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ آمین!
 

یاسر شاہ

محفلین
دوست آپ کو بھی عید کی خوشیاں مبارک۔
از کجا می آید ایں آواز دوست
اس گرانی میں یہ لو بکرے کا گوشت!
 

شاہد شاہنواز

لائبریرین
جتنے بھی احباب نے مبارکباد پیش کی ہے، آپ سب کا شکریہ ۔۔۔
ہمارے ہاں عید کل منائی جائے گی ۔۔۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سب کو قربانی کی توفیق دے (آمین) ۔۔۔
 
اِس بندہء ناچیز کی طرف سے اُردُو محفل اور جتنی پاکیزہ اور مطہر محفلیں دنیا میں کہیں بھی بپا ہیں اُن سب کے شُرکاء کو عید الاضحیٰ 2023 مبارک ہو۔اللہ تعالیٰ رب العز ت انھیں جو شاعری کرتے ہیں اُن کی شاعری کے ساتھ چمکائے ، جو نثر کے میدان کے مجاہد ہیں اُنھیں اُن کی نثر کے ساتھ چمکائے اور جو نہ شاعری کرتے ہیں اور نہ نثرنگاری ۔۔۔صرف قارئین ہیں وہ شعراء اور ادباء کے فکر کی چمک دمک اخذ کرتے ہوئے ہمیشہ تابندہ رہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عید مبارک!
 
السلام وعلیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

میری طرف سے تمام اردو محفل کے شرکاء کو بہت بہت عیدالضحی کی مبارکباد قبول ہو !
اللہ پاک ڈھیروں خوشیاں نصیب کرے ہمارے اردو محفل کے شرکا وں کو
اور جن محفلین کے اہلِ خانہ اِس دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں اللہ اُن کی بے حساب مغفرت فرمائے آمین !
 

عمار نقوی

محفلین
ہماری طرف سے بھی سبھی محفلین اور ان کے اہل خانہ کو عید مبارک !
خدا کرے اس عید کی برکت سے ہم سب کی زندگی کا ہر دن عید بن جائے !
 
Top