مبارکباد عید إکمال دین و إتمام نعمت، عید سعید غدیر خم مبارک

اکمل زیدی

محفلین
يا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ ما أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَبِّكَ وَ إِنْ لَمْ تَفْعَلْ فَما بَلَّغْتَ رِسالَتَه‏(مائده:67)

اے پیغمبر جو کچھ تیرے پروردگار کی طرف سے تجھ پر نازل ہوا ہے اسے کامل طور سے پہنچا دو، اور اگر تم نے ایسا نہ کیا تو گویا تم نے اس کا کوئی کار رسالت سر انجام ہی نہیں دیا

الْيَوْمَ يَئِسَ الَّذينَ كَفَرُوا مِنْ دينِكُمْ فَلا تَخْشَوْهُمْ وَ اخْشَوْنِ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دينَكُمْ وَ أَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتي‏ وَ رَضيتُ لَكُمُ الْإِسْلامَ ديناً(مائده:3 )

آج کے دن کفار تمہارے دین سے مایوس ہو گئے ہیں لہذا ان سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو اور آج کے دن میں نے تمہارے دین کو تمہارے لئے مکمل کر دیا اور اپنی نعمت تم پر تمام کر دی اور اسلام کو تمہارے لیے دین کے طور پر قبول کر لیا۔

إِنَّما وَلِيُّكُمُ اللَّهُ وَ رَسُولُهُ وَ الَّذينَ آمَنُوا الَّذينَ يُقيمُونَ الصَّلاةَ وَ يُؤْتُونَ الزَّكاةَ وَ هُمْ راكِعُونَ(مائده:55)
تمہارا سر پرست اور رہبر صرف اللہ ہے ، اس کا پیغمبر اور وہ ہیں جو ایمان لائے ہیں انہوں نے نماز قائم کی ہے اور حالت رکوع میں زکوۃ ادا کی ہے.

-----------------------------------------------------------------------------
 
:D ابھی ابھی نمٹا کے آرہا ہوں۔۔۔ رات کو بھی ہے ۔۔۔اگر ممکن ہو سکے تو فلائٹ لے کر آجائیں لنگر نمٹا کر چلے جائیے گا ۔۔۔:LOL:
ہم تو کراچی میں ہیں بھیا ،
آپ نے اکیلے ہی نیاز حسین کا فیض اٹھایا ،ہماری ذرا بھی یاد نہ آئی ۔
:(
 
"نذرِ مولا، نیازِ حُسین"، خاکسار ذکر ہی سے سرشار ہو گیا۔ :)
مجھے آپ کی یہ والی تصویر بہتت اچھی لگتی ہے سر وارث صاحب اس میں جو آپ مسکرا رہے ہیں اس پر مجھے اپنے ابو کی ایک بات یاد آرہی ہے وہ میں بتا تو دوں پر یہاں پر بہت سارے لوگ مجھے منع کرتے رہتے ہیں کہ تم اپنے گھر کی ہر بات یہاں پر مت بتایا کرو تو اس لیے میں نہیں بتارہا ہوں لیکن اگر آپ بولیں گے تو بتا دوں گا اور آپ بھی منع کریں گے تو نہیں بتاؤں گا
 
بھائی صاحب کاہے کو ہمیں بھی سسپنس میں ڈال دیا اب اتنی لمبی کر دی تو بتا بھی دیں۔۔۔
 
اکمل زیدی

محفلین
ہم تو کراچی میں ہیں بھیا ،
آپ نے اکیلے ہی نیاز حسین کا فیض اٹھایا ،ہماری ذرا بھی یاد نہ آئی ۔
:(
بھیا جم جم آؤ رجھ کے کھاؤ ورنہ آپ حکم کریں تو پہنچا دوں۔--- فیض تو کہیں سے بھی اٹھایا جا سکتا ہے - - یہ لنگر بہت جگہ ہے کہیں سے بھی کھایا جا سکتا ہے ۔۔:)
 
بھائی صاحب کاہے کو ہمیں بھی سسپنس میں ڈال دیا اب اتنی لمبی کر دی تو بتا بھی دیں۔۔۔
نہیں میں آپ کے کہنے سے ابھی کچھ نہیں بتانے والا میں تو آپ کو بھی ابھی نہیں جانتا ہوں پر سر وارث صاحب کو تھوڑا تھوڑا جاننے لگا ہوں اسلئے وہ بولیں گے تو میں بولوں گا امی منع کرتی ہیں کہ ہر اجنبی لوگوں سے زیادہ فری نہیں ہونا چاہیے
 
بھیا جم جم آؤ رجھ کے کھاؤ ورنہ آپ حکم کریں تو پہنچا دوں۔--- فیض تو کہیں سے بھی اٹھایا جا سکتا ہے - - یہ لنگر بہت جگہ ہے کہیں سے بھی کھایا جا سکتا ہے ۔۔:)
پر آپ کے ساتھ لنگر کھانے کا مزہ ہی الگ ہے
 
اکمل زیدی

محفلین
نہیں میں آپ کے کہنے سے ابھی کچھ نہیں بتانے والا میں تو آپ کو بھی ابھی نہیں جانتا ہوں پر سر وارث صاحب کو تھوڑا تھوڑا جاننے لگا ہوں اسلئے وہ بولیں گے تو میں بولوں گا امی منع کرتی ہیں کہ ہر اجنبی لوگوں سے زیادہ فری نہیں ہونا چاہیے
آپ کے اسکول کب کھلینگے ۔۔۔ ؟؟:D
 
پر آپ کے ساتھ لنگر کھانے کا مزہ ہی الگ ہے
بہت لمبے نام والے انکل میری امی منع کرتی ہیں کہ کسی کے پیچھے ہروقت نہ پڑے رہو کہ مجھے کچھ کھلادو اس سے وہ دوست سمجھے گا کہ تمہاری امی تمہیں کھانے کو کچھ بھی نہیں دیتیں تو پھر وہ ناراض ہوکر تم سے دوستی بھی توڑ سکتا ہے
 
منا ہم بہت ندیدے ہیں۔
ہمیں دوستی سے زیادہ کھانے کی فکر رہتی ہے ۔
 
Top