عورتوں‌کو سمجھنے کے لیئے ایک بہتریں کتاب !

علی ذاکر

محفلین
کتاب کی حالت دیکھ کے لگتا ہے جیسے کباڑیے سے خریدی ہو

جس قسم کا موضوع کتاب کا ایسا ہو جانا کوئ بڑی بات نہیں !

"عورتوں" کو سمجھنے کی کتاب؟ مرد ایک عورت کو ہی سمجھ لے۔۔اتنی ہی بہت بڑی بات ہے۔
اس خالی کتاب کو پڑھنے سے بہتر ہے کہ کسی اور اچھی کتاب پر اپنا وقت لگا لیا جائے۔:grin:

جس نے بنایا ہے عورت کو وہ آج تک نہیں سمجھ سکا مرد بیچارا کیا سمجھے گا ماوراء :grin: ؟

:rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: علی شادی کے نام سے ہی دیکھیں آپ کے مزاج میں کتنی رونق آ گئی ہے

اس کتاب کو پڑھنے کے لیے مردوں کے پاس عقل ہونے کی ضرورت ہے یا نہیں ؟؟؟

تعبیر یہی تو ہسنے کھیلنے کے دن ہیں شادی کے بعد تو آوازاری ہی آوازاری ہے :grin:


اگر عقل ہو تو یہ کتاب ہی کیوں پڑھے:rollingonthefloor:!

مع السلام
 

علی ذاکر

محفلین
یہ کتاب دھیان سے پڑھیں یہ نہ ہو کہ کچھ ماہ بعد یہ اور پھر یہ کتاب پڑھتے پائے جائیں۔ ;)

اسی لیئے تو زیک محفل کے تجربہ کار لوگوں کے ساتھ ان کو شیئر کیا ہے تاکہ ان لوگوں کے تجربہ سے فائدہ اٹھایا جا سکے ویسے آپ اس معاملے میں‌کہاں تک پہنچے ہیں :grin:؟
حضرت ایسی چیزوں کا نتیجہ نہیں نکلا کرتا۔

یعنی کہ شمشاد بھائ جیتے تو مرے ہارے تو مرے؟

مع السلام
 

علی ذاکر

محفلین
کیا بات ہے ماوراء؟ اتنا غصہ بھی اچھا نہیں ہوتا۔


نہیں شمشاد بھائ ماوراء‌غصہ نہیں‌کرتی ویسے ہی غلطی سے لکھ دیا ہو گا چلو ماوراء اچھے طریقے سے لکھیں :grin:!
علی بھائی یہ اس موضوع پر ان خوا-3 (خوشی، ماوراء اور تعبیر) کو کیا ہوا ہے؟

بھائ جی جو کتاب میں‌لکھا ہے اس کو سچ کر کے دکھا رہی ہیں :rollingonthefloor:!

مع السلام
 

علی ذاکر

محفلین
ساری کتاب پڑھی بہت دلچسپ کتاب تھی ۔ کسی کی ساری زندگی کا بھرپور تجربہ لگتا ہے ۔ ایک ایک صفحہ پڑھ ( دیکھ ) کر عورت کو سمجھنے میں بہت آسانی ہوسکتی ہے ۔ مردوں کو اس کتاب سے مستفید ہونا چاہیئے ۔ خصوصاً ان مردوں‌کو جو عورت کو واقعی سمجھنا چاہتے ہیں ۔ ;)

ظفری اس کتاب کے آکری صفحہ پر لکھا ہے اس کتاب کو پڑھنے سے جو بھی فائدہ ہوا ہے اس کا حق ادا کرنے کے لیئے مصنف کے لیئے دعا کریں امید ہے مزید فائدہ ہو گا :rollingonthefloor:!

بہت لاجواب کتاب ہے ۔ مصنّف نے کمال خوبصورتی کے ساتھ عورت کو سمجھنے کے ہر پہلو کا احاطہ کیا ہے ۔ اور پوری ذمہ داری کے ساتھ عورت پر مفصل بہث کی جس سے مصنّف نے کتاب کا حق ادا کردیا ہے ۔

بہت شکریہ جناب علی ذاکر صاحب

شاہ جی عورتوں‌پر ہزاروں کتابیں لکھیں‌گئیں لیکن اس کا مقابل کوئ نہیں !

مع السلام
 

علی ذاکر

محفلین
کتاب بہت خوبصورت ہے۔۔۔اسے میں اپنی لائبریری میں رکھونگا۔۔۔۔

اس کتاب سے ایک بات جو مجھے سمجھ آئی ہے وہ یہ کہ مرد حضرات مطلب مردوں کی اکثریت کتاب پڑھنا ہی نہیں چاہتے ہیں اس لیئےان حضرات کے لیئے مصنف نے خالی صاف شدہ صفحات پر مشتمل ایک کتاب شائع کی ہے تا کہ وہ حضرات اس کتاب کو پڑھ کر عورتوں پر تبصرہ کر سکیں۔۔۔۔۔کہ عورتوں میں کون کون سی خوبیاں ہوتی ہیں اور کون کون سی خامیاں شامیاں۔۔۔۔

لیکن عورت کو سمجھنے کے لیئے کسی کتاب کی ضرورت نہیں ہوتی میرے خیال میں۔۔۔۔ عورت خود ہی ایک چلتی پھرتی کتاب ہے۔۔۔۔۔

ایک شادی شدہ عورت کے شوہر کو دیکھ کر بندہ اندازہ لگا سکتا ہے کہ عورت میں کیا کیا خوبیاں ہیں اور کیا کیا خامیاں۔۔۔۔۔

اور غیر شادی شدہ۔۔یعنی کنواری لڑکی کو سمجھنے کے لیئے انسان کو اس لڑکی کی امی کو سمجھنا پڑے گا۔۔۔اور اس کی امی کو سمجھنے کے لیئے اس کے ابو سے مل کر ان کے حالات کا جائزہ لینا پڑے گا۔۔۔پھر آپ کو اندازہ ہو سکتا ہے اور کچھ پیشن گوئی کر سکتے ہیں۔۔۔

لیکن ایک بات میرے سمجھ میں نہیں آرہی ہے کہ بندہ عورتوں کو سمجھے کیوں۔۔۔۔ یہ کوئی سمجھنے کی چیز ہیں۔۔جو چیز آج تک کسی انسان کو سمجھ ہی نہیں آسکی ہے اُس کو سمجھنے کے لیئے بندہ ٹائم کیوں ضائع کرے۔سوچنے کی بات ہے۔۔اور سوچنے کے لیئے مرد حضرات کو دماغ استعال کرنا چاہیئے۔۔۔۔۔ استغفراللہ

کاشفی تم نے تو اس کتاب کو سمجھنے میں اور آسانی کردی :rollingonthefloor:!

مع السلام
 

طالوت

محفلین
میں اور کیا کہوں کہ بس عورتیں کاشفی کے اس جملے کا ذرا ناقدانہ نظروں سے جائزہ لیں ۔۔

لیکن ایک بات میرے سمجھ میں نہیں آرہی ہے کہ بندہ عورتوں کو سمجھے کیوں۔۔۔۔ یہ کوئی سمجھنے کی چیز ہیں۔۔جو چیز آج تک کسی انسان کو سمجھ ہی نہیں آسکی ہے اُس کو سمجھنے کے لیئے بندہ ٹائم کیوں ضائع کرے۔

کتاب دلچسپ تھی ، مرد حضرات کی آراء سے اندازہ لگایا ہے ۔۔ پڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی ۔۔
وسلام
 

کاشفی

محفلین
میں اور کیا کہوں کہ بس عورتیں کاشفی کے اس جملے کا ذرا نقدانہ نظروں سے جائزہ لیں ۔۔

کتاب دلچسپ تھی ، مرد حضرات کی آراء سے اندازہ لگایا ہے ۔۔ پڑھنے کی ہمت نہیں ہوئی ۔۔
وسلام



طالوت بھائی پلیز۔۔

اگر کسی لڑکی کو کوئی بات بری لگی ہے تو دل سے معزرت۔۔۔ :noxxx:
 

طالوت

محفلین
شرمندہ کیوں ہو رہے ہیں جناب میں نے عورتیں کہا ہے ، اب دیکھیں کسی کا بیان نہیں آنے کا ۔۔۔۔
وسلام
 

آبی ٹوکول

محفلین
حضرت مولانا عابد عنائت عابدی رحمۃ اللہ علیہ فرما گئے ہیں کہ عورت ایک ایسی کتاب ہے کہ جس کا سمجھنا مشکل ہی نہیں ناممکن ہے
 

طالوت

محفلین
لیکن ہمارا کالج فیلو راجو اسمارٹ مولانا کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہتا ہے کہ عورت سادے صفحات پر مشتمل تسمے سے بندھا ہوا الگ الگ کاغذ کا ایک ایسا رجسٹر ہے جس میں جو چاہو درج کر لو ۔۔ مگر مٹاتے وقت کچھ نشان رہ جاتے ہیں ۔۔
وسلام
 

آبی ٹوکول

محفلین
درست فرمایا مُولی صاحب نے۔۔شکریہ۔۔۔
ہمیشہ کی طرح بھی کہنا تھا ناں

لیکن ہمارا کالج فیلو راجو اسمارٹ مولانا کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہتا ہے کہ عورت سادے صفحات پر مشتمل تسمے سے بندھا ہوا الگ الگ کاغذ کا ایک ایسا رجسٹر ہے جس میں جو چاہو درج کر لو ۔۔ مگر مٹاتے وقت کچھ نشان رہ جاتے ہیں ۔۔
وسلام
بات تو وہی ہوئی کہ جب لکھا ہوا سب مٹ گیا اور فقط چند نشان باقی رہ گئے تو سمجھنا مشکل ہی ہوا ناں
 

کاشفی

محفلین
لیکن ہمارا کالج فیلو راجو اسمارٹ مولانا کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہتا ہے کہ عورت سادے صفحات پر مشتمل تسمے سے بندھا ہوا الگ الگ کاغذ کا ایک ایسا رجسٹر ہے جس میں جو چاہو درج کر لو ۔۔ مگر مٹاتے وقت کچھ نشان رہ جاتے ہیں ۔۔
وسلام

آپ کے دوست نے تو بہت گہری بات کی ہے۔۔۔
 

طالوت

محفلین
نہ جی مٹا نہیں ، اگر مٹاؤ گے تو ۔۔۔۔۔۔ نشان رہ جائیں گے اور ظاہر ہے جب پھر سے اس پر کچھ لکھنے کی کوشش کرو گے تو جملے پیچیدہ ہوتے چلے جائیں گے ۔۔۔
وسلام
 
Top