عمر دراز مانگ کے لائے تھے چار دن

پاکستانی

محفلین
عمر دراز مانگ کے لائے تھے چار دن
دو آرزو میں کٹ گئے دو انتظار میں


nonamehm7.gif
 

شمشاد

لائبریرین
بس اسی سے زندگی کی حقیقت سمجھ لیں کہ کتنی پائیدار ہے :

آتے ہوئے اذاں ہوئی جاتے ہوئے نماز
کتنے قلیل وقت میں ہم آئے اور چلے گئے
 

پاکستانی

محفلین
سولہ آنے ٹھیک کہا آپ نے



اب بعد مرنے کے لگا ہے میری میت پر میلہ
کوئی کہتا ہے کہ لکڑی سے جلاؤ اس کو
کوئی کہتا ہے کہ مٹی میں ملاؤ اس کو
غرض سب کی منشا یہی ہے کہ دنیا سے مٹاؤ اس کو
دبا کت چل دیئے قبر میں نہ دعا نہ سلام
ذرا سے دیر میں دیکھو کیا ہو گیا زمانے کو

(عزیز میاں قوال کی آواز میں بہت پرانا سنا ہوا ہے کہیں غلطی ہو گئی ہو تو معذرت چاہتا ہوں۔)
 

تیلے شاہ

محفلین
ہوں
سچ ہے ایسا ہی ہوتا ہے یہی دستور ہے اس زمانے کا
مگر پھر بھی ہم اس کے پیچھے بھاگے چلے جارہے ہیں
 

تیشہ

محفلین
:p تبھی میں کہوں تیلے بھائی کا سانس کیوں پھولا ُ ہوتا ہے ۔ زمانے کے پیچھے بھاگ بھاگ کر ۔
 

پاکستانی

محفلین
جہاں قطرے کو ترسایا گیا ہوں
وہیں ڈوبا ہوا پایا گیا ہوں
سپردِ خاک ہی کرنا تھا مجھ کو
تو پھر کاہے کو نہلایا گیا ہوں
 
Top