نبیل
تکنیکی معاون
عمر خیام کا شمار بلا مبالغہ دنیا کے مقبول ترین شاعروں میں ہوتا ہے۔ ان کی ہمہ گیر شہرت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 1970ء میں چاند کے ایک گڑھے کا نام، جب کہ 1980ء میں ایک سیارچے کا نام عمر خیام کے نام پر رکھا گیا۔ یوجین اونیل، اگاتھا کرسٹی اور سٹیون کنگ جیسے مشہور ادیبوں نے اپنی کتابوں کے نام عمر خیام کے اقتباسات پر رکھے ہیں۔
دل چسپ بات یہ ہے کہ خیام کو زمانہ آج شاعر کی حیثیت سے جانتا ہے لیکن ان کے اپنے دور میں اور بعد میں کئی صدیوں تک انھیں ایک نابغہ ٴ روزگار عالم کی حیثیت سے زیادہ شہرت حاصل تھی۔ شبلی نعمانی اپنی کتاب شعر العجم میں لکھتے ہیں کہ خیام فلسفہ میں بو علی سینا کا ہم سر اور مذہبی علوم اور فن و ادب اور تاریخ میں امامِ فن تھا۔ جب کہ جی سارٹن نے اپنی سائنس کی تاریخ کی کتاب میں خیام کو ازمنہ ٴ وسطیٰ کے عظیم ترین ریاضی دانوں میں شمار کیا ہے۔
مکمل مضمون پڑھیں۔۔