آپکی اس معصومیت والی دلیل سے چند نتائج نکلے:
1- معصوم اور بھولے بھالے لوگ عموماّ   نیکی  اور حق بات ہی کی طرف لپکتے ہیں (اگر ایسا نہ ہو تو پھر وہ معصوم اور بھولے بھالے تو نہ ہوئے ناں)۔۔۔ چنانچہ انہوں نے جس نظریے اور جس صدا پر لبیک  کہا وہ     بھی حق اور سچ بات ہی ہوگی۔ اگر نہیں تو پھر انکے لئے معصومیت  کا لفظ استعمال کرنے کی بجائے بیوقوف کا لفظ استعمال کرنا بہتر ہوگا۔
2-  ان  لوگوں کے معصوم اور بھولے بھالے ہونے  اور   دوسرے لوگوں کے متعصب ہونے کی ایک ہی وجہ ہوسکتی ہے، اور وہ یہ کہ ہر اردو سپیکنگ انڈیا کا مہاجر معصوم اور بھولا بھالا ہوتا ہے، اور ہر نان اردو اسپیکنگ نان انڈین، متعصب ہوتا ہے۔۔۔ یہ نتیجہ آپ کی ہی بات سے مرتفع ہورہا ہے، کیونکہ بظاہر  اتنی بڑی آبادی کے معصوم ہونے اور اس سے بڑی آبادی کے متعصب ہونے کی اور کوئی وجہ سمجھ نہیں آرہی۔
چنانچہ یوں" نظریہِ الطاف"  اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ نکھر کر سامنے آرہا ہے۔۔۔