عمران سیریز کو برقیانے کے کام میں شمولیت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

موجو

لائبریرین
جاسوسی ناول کے دلدادہ لوگو

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ !
محترم بھائیو میں بھی اس کام اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہوں جتنا بھی وقت مہیا کرسکا انشاء اللہ کوئی نہ کوئی ناول لکھوں گا یہ بہترین کاوش ہے۔ لیکن میرے پاس ابن صفی صاحب کا فی الحال کوئی ناول کتابی شکل میں موجود نہیں‌ہے۔ اگر سکین شدہ موجود ہوں تو مجھے لنک دیا جائے میں ضرور کچھ لکھوں گا!
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
 
قیصرانی

لائبریرین
جہنم کی رقاصہ، جو کہ عمران سیریز کا پانچواں ناول ہے، کے بارے میں‌ آپ کو پی ایم بھیج دیا ہے
 
فرضی

محفلین
عمران سیریز کی “پراسرار چیخیں“ پڑھا، کافی محنت اور برق رفتاری سے لکھا ہے قیصرانی نے۔ روز پڑھنے آتا تھا۔ شکر ہے آج مکمل ہوگیا۔
 
انتظار

محفلین
عمران سیریز

سلام و علیکم
دوستو آپ کے لیے اطلاع ہے کہ میرے پاس ابن صفی کی عمران سیریز کا مکمل سیٹ موجود ہے جتنی انہوں نے اپنی زندگی میں لکھیں تھیں تمام کی تمام ۔ اب میں اتنا کر سکتا ہوں کے انہیں سکین کر کے آپ لوگوں کو ارسال کر دوں کیوں کہ اسے لکھنے کا وقت ملنا بہت مشکل ہے کیوں کہ میں خود بھی ایک ویب نیٹ ورک میں کام کر رہا ہوں اس لیے وقت کا ملنا ذرا مشکل ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
عمران سیریز

انتظار نے کہا:

نیکی اور پوچھ پوچھ۔ میرے پاس بھی عمران سیریز اور جاسوسی دنیا موجود ہے، لیکن دونوں کی دو دو کتب گم ہیں۔ اگر آپ سکین کر دیں تو بہت اچھا رہے گا۔ میرے پاس یا تو لکھنے کا وقت ہوتا ہے یا پھر سکین کرنے کا :(

جب تیار ہوں توبتا دیجئےگا، آپ کی رہمنائی ہمارا کام ہوگا :)
 
جھانزیب

محفلین
بھائ آپ نےکھاکہ آپ سارےناول سکین کرکےبھیج دینگےاگرسکین ہوگےہوتوبراےمہربانی میرےای میل پربھیج دیں بہت مشکورہونگا میرا ای میل ہے
Email address deleted
ایک بار پھربہت بہت شکریہ
 
قیصرانی

لائبریرین
جہانزیب، ای میل ایڈریس کی ترسیل کے لئے پی ایم یعنی ذپ کا استعمال بہتر رہتا ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
عمران سیریز

انتظار نے کہا:
سلام و علیکم
دوستو آپ کے لیے اطلاع ہے کہ میرے پاس ابن صفی کی عمران سیریز کا مکمل سیٹ موجود ہے جتنی انہوں نے اپنی زندگی میں لکھیں تھیں تمام کی تمام ۔ اب میں اتنا کر سکتا ہوں کے انہیں سکین کر کے آپ لوگوں کو ارسال کر دوں کیوں کہ اسے لکھنے کا وقت ملنا بہت مشکل ہے کیوں کہ میں خود بھی ایک ویب نیٹ ورک میں کام کر رہا ہوں اس لیے وقت کا ملنا ذرا مشکل ہے
جی جناب جی، ناول سکین کرنے کا وعدہ کیا اور اس کے بعد کہاں چلے گئے؟
 
ماوراء

محفلین
انتظار نے ناول سکین کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ :eek:
انتظار کا تو کام ہی انتظار کروانا ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آہنی دروازہ : یونیکوڈ میں لانے والے اراکین

1۔ قیصرانی
2۔ ماوراء
3۔ سیدہ شگفتہ
4۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
5۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
آہنی دروازہ کو برقیانے کے لئے مزید دو اراکین دلچسپی رکھنے کی صورت میں اپنے نام دے سکتے ہیں ۔ شکریہ
 
قیصرانی

لائبریرین
باس صاحبہ: صفحہ نمبر 1 تا 13
ماوراء: صفحہ نمبر 14 تا 25 (کیونکہ صفحہ نمبر 26 اور 27 میں لکھ چکا ہوں :()
قیصرانی: صفحہ نمبر 26 تا 39
فرحت کیانی صاحبہ: صفحہ نمبر 40 تا 52
وارث: صفحہ نمبر 53 تا 65
اس کتاب کے کل صفحات ابھی دیکھے ہیں۔ جو کہ 65 بنتے ہیں۔ فی کس اوسط 13 صفحات بنی ہے :(

فرحت صاحبہ اور ماوراء کو میں شام تک لنک بھیج دیتا ہوں کیونکہ ابھی سکول میں ہوں
 
محمد وارث

لائبریرین
قیصرانی صاحب، خالی "سلاٹ" پر کرنے کیلے ناچیز حاضر ہے اگر آپ اس قابل سمجھیں تو، کہ عمران سیریز، واہ واہ، سبحان اللہ، اول اول کی محبتوں میں سے ہے۔ :)

۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

آہنی دروازہ کی یونیکوڈ میں تکمیل کے لئے ایک ہفتہ کی (تجرباتی) مدت ہے ۔

قیصرانی صاحب ، آپ نے جو ربط دیا ہے وہاں سے صفحات ڈاؤنلوڈ نہیں ہو رہے۔ کوئی اور حل ؟؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top