کاشفی

محفلین
عمران نقاب میں تھا ہی کب؟ وہ تو اسی رنگ میں ہے جس میں ممی ڈیڈی لوگ رہتے ہیں۔ اسیطرھ کے لوگوں کو قبول ہے
آپ کی اس بات سے میں 500 فیصد متفق ہوں۔۔
اللہ رب العزت آپ کو مزید راہ راست پر آنے کی توفیق عطا فرمائے۔۔آمین
 

کاشفی

محفلین
ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور
1150919_715661525117543_1201347214_n.jpg


تحریکِ انصاف کے مستقبل کے بارے میں عمران خان نے کہا ہے کہ اگر خیبرپختونخواہ گورنمنٹ فلاپ ہوئی تو تحریکِ انصاف بھی فلاپ ہوجائے گی ۔۔
مکمل خبر پڑھنے کے لیئے کلک کیجئے۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
صرف عمران خان ہی کیوں؟

اس لئے کہ ہم لوگ جس پر فدا ہو جائیں اُس پر سات خون معاف اور جس سے ناراض ہو جائیں اُس پر ساری دنیا کے عذاب ہماری طرف سے۔

ہم میں انصاف اور اعتدال کی بات کرنے والا ڈھونڈے سے بھی نہیں ملتا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اس لئے کہ دیگر حضرات پر وقتاً فوقتاً بات ہوتی رہتی ہے۔ دوسرا عمران خان جتنا فرشتہ بھی کوئی پینٹ نہیں ہوتا :)

دیگر حضرات میں کون کون شامل ہے؟

مزید یہ کہ اگر کوئی انسان گزشتہ غلطیوں اور نادانیوں پر توبہ کر لے تو لوگ اسے جینے کیوں نہیں دیتے؟
 

قیصرانی

لائبریرین
دیگر حضرات میں کون کون شامل ہے؟

مزید یہ کہ اگر کوئی انسان گزشتہ غلطیوں اور نادانیوں پر توبہ کر لے تو لوگ اسے جینے کیوں نہیں دیتے؟
نواز شریف کو دیکھ لیں، شہباز شریف کو دیکھ لیں۔ الطاف حسین کو دیکھ لیں۔ پرویز مشرف کو دیکھ لیں۔ زرداری کو دیکھ لیں۔ بی بی اگر زندہ ہوتی تو اس کے ساتھ بھی یہی کچھ ہونا تھا :)
جب ہم دوسروں کی خطائیں معاف نہیں کرتے تو ہماری خطا کون معاف کرے گا :)
جہاں تک بات توبہ کی ہے تو عمران خان کی ابھی کی تصاویر موجود ہیں جو پارٹی فنکشنز اور اجلاسوں میں خواتین کو ہاتھ لگا رہا ہوتا ہے :)
 

شمشاد

لائبریرین
فرشتہ ہونے کا دعویٰ تو اس نے کیا ہی نہیں۔

میرا کہنے کا صرف یہ مطلب ہے کہ جہاں اس کی برائیاں اچھالی جاتی ہیں، اس کی اچھائیاں بھی کبھی اچھال دیا کریں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
فرشتہ ہونے کا دعویٰ تو اس نے کیا ہی نہیں۔

میرا کہنے کا صرف یہ مطلب ہے کہ جہاں اس کی برائیاں اچھالی جاتی ہیں، اس کی اچھائیاں بھی کبھی اچھال دیا کریں۔
آپ کی بات بجا ہے شمشاد بھائی۔ لیکن کاشفی بھائی تبھی عمران خان کی اچھائیاں بیان کریں گے اگر ہم الطاف حسین کی اچھائیاں بیان کریں :)
 

شمشاد

لائبریرین
آپ کی بات بجا ہے شمشاد بھائی۔ لیکن کاشفی بھائی تبھی عمران خان کی اچھائیاں بیان کریں گے اگر ہم الطاف حسین کی اچھائیاں بیان کریں :)
یہ لیں میں ابتدا کر دیتا ہوں۔

الطاف حسین کی یہ بڑی اچھی بات ہے کہ وہ کراچی چھوڑ کر لندن جا کر بس گئے ہیں۔
 

x boy

محفلین
یارو ذرا ہاتھ ہلکا رکھیں ابھی ایک اہم آدمی کا قتل باقی ہے اور قاتل تو پکڑا جاتا ہی نہیں چاہے اس کے پیچھے دنیا کی معروف تفتیشی ٹیم بھی ہو۔
عمران خان کم از کم مداری نہیں ہے یہ اس کی اچھی بات ہے نہ اس نے بی بی بے نظیر کی برائی کی نہ جمایما کی یہ عمران خان صاحب کی اچھی بات
ہے نہ عمران خان لوٹا ہوا ، مشرف کا ساتھ بھی نہیں تھا، نہ زرداری کے ساتھ نہ نواز شریف کے ساتھ یہ اس کی اچھی بات ہے
باقی تو ایک آدھ اور کو چھوڑکر سب کے سب لوٹے ہیں۔
 

کاشفی

محفلین
عمران خان کی ایک اچھی بات یہ ہے کہ عمران خان کے چاہنے والے اس کو پلے بوائے تسلیم نہیں کرتے اور دودھ کو دھلا ہوا ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔۔:)
طنز کرنا دوسروں کو بھی آتا ہے۔۔مکھی وغیرہ کی مثالیں دوسروں کو بھی آتی ہے اور بہت اچھی طرح سے آتی ہیں۔
جب کسی کے بارے میں کچھ کہو تو لوگ ہمیشہ دوسروں کا ذکر کرکے بات کا رُخ موڑنے کی کوشش کرتے ہیں۔
 
آخری تدوین:
Top