عمران خان وزیر اعظم منتخب

اخبارات کی اردو کا معیار بہت خراب ہو گیا ہے۔
وزیرِ اعظم کے عہدہ کا حلف یا وزارتِ عظمیٰ کا حلف
جی بھیا آپ درست فرما رہے ہیں ،
ہم اس صورتحال سے خود پریشان ہیں کہ ایسا کیوں ہو رہاہے اخبارات کے مالکان کیوں توجہ نہیں دے رہے اس مسئلے پر ،
لگتا ہے ہمیں ہی کچھ کرنا پڑے گا ، ہم اور بھیا اپنی خدمات پیش کیے دیتے ہیں تاکہ عوام الناس کو اچھی اردو پڑھنے کو ملے ۔:D
 
محمدظہیر

محفلین
پاکستان میں حکومت کی باگ ڈور عمران خان صاحب کے ہاتھوں میں آنے کے بعد ہم نیک خواہشات کے ساتھ بہتر پاکستان کی امید کرتے ہیں :)
 
سید عمران

محفلین
پاکستان میں حکومت کی باگ ڈور عمران خان صاحب کے ہاتھوں میں آنے کے بعد ہم نیک خواہشات کے ساتھ بہتر پاکستان کی امید کرتے ہیں :)
بہت شکریہ نیک خواہشات کا۔۔۔
پاکستان بہتر ہی نہیں بلکہ بہترین ہے۔۔۔
بس حکمران کسی طرح اچھے ہوجائیں!!!
 
سید عمران

محفلین
جی بھیا آپ درست فرما رہے ہیں ،
ہم اس صورتحال سے خود پریشان ہیں کہ ایسا کیوں ہو رہاہے اخبارات کے مالکان کیوں توجہ نہیں دے رہے اس مسئلے پر ،
لگتا ہے ہمیں ہی کچھ کرنا پڑے گا ، ہم اور بھیا اپنی خدمات پیش کیے دیتے ہیں تاکہ عوام الناس کو اچھی اردو پڑھنے کو ملے ۔:D
پہلے اپنے پر توجہ دے لیں!!!
ہم اس سے عارضی آرام گاہ کہتے ہیں ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ہماری نیک خواہشات عمران خان اور اُن کی جماعت کے ساتھ ہیں۔

دعا ہے کہ اللہ رب العزت اُن سے ایسے کام لے کہ جو پاکستان کی سلامتی ،خود مختاری اور وقار کو بڑھانے کا سبب بنیں۔ ہم اُمید کرتے ہیں کہ عمران خان عوام کی فلاح اور بے غرض خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں گے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
میری بے جا تنقید کرنے والے پاکستانیوں سے بھی درخواست ہے کہ وہ اپنے رویّے میں بہتری لائیں:

  • عمران خان پاکستان کے وزیرِ اعظم بن چکے ہیں۔
  • ماضی میں اُن کے جو معاملات رہے ہیں اُنہیں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ سو وزیرِ اعظم بننے کے بعد پھر سے اُن کے ایک ایک معاملے کو اچھالنے سے گریز کریں۔
  • چھوٹی چھوٹی باتوں پر نکتہ چینی گو کہ بہت لطف دیتی ہے لیکن اس سے احتراز کریں تاکہ نئی حکومت کو یکسو ہو کر کام کرنے کا موقع ملے۔
  • اب جب زمام اقتدار اُن کے ہاتھ آ ہی گئی ہے تو ہم سب پاکستانیوں کو چاہیے کہ اُن کے ہاتھ مضبوط کریں۔
  • صرف ضروری اور مثبت تنقید جاری رکھیں اور اچھے اقدامات پر تمام تر تعصبات سے بالا تر ہو کر اُن کی حوصلہ افزائی بھی کریں۔
شکریہ۔
 
آخری تدوین:

م حمزہ

محفلین
مبارک ہوآپ سب کو نیا وزیراعظم۔
دعا ہے کہ یہ حکمران اپنی مدت بھی پوری کر پائے اور اپنے وعدوں کو بھی۔ اللہ پاکستان کو سلامت رکھے!
 
عثمان

محفلین
میری بے جا تنقید کرنے والے پاکستانیوں سے بھی درخواست ہے کہ وہ اپنے رویّے میں بہتری لائیں:

  • عمران خان پاکستان کے وزیرِ اعظم بن چکے ہیں۔
  • ماضی میں اُن کے جو معاملات رہے ہیں اُنہیں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ سو وزیرِ اعظم بننے کے بعد پھر سے اُن کے ایک ایک معاملے کو اچھالنے سے گریز کریں۔
  • چھوٹی چھوٹی باتوں پر نکتہ چینی گو کہ بہت لطف دیتی ہے لیکن اس سے احتراز کریں تاکہ نئی حکومت کو یکسو ہو کر کام کرنے کا موقع ملے۔
  • اب جب ضمام اقتدار اُن کے ہاتھ آ ہی گئی ہے تو ہم سب پاکستانیوں کو چاہیے کہ اُن کے ہاتھ مضبوط کریں۔
  • صرف ضروری اور مثبت تنقید جاری رکھیں اور اچھے اقدامات پر تمام تر تعصبات سے بالا تر ہو کر اُن کی حوصلہ افزائی بھی کریں۔
شکریہ۔
اول تو عمران خان خود ان نکات کے خلاف عمل کرتے رہے ہیں۔ بلکہ ان کی بیشتر سیاست اسی پر مشتمل ہے۔
دوسرا یہ کہ حکمران پر تنقید کے یہ معنی نہیں کہ اس کی حاکمیت کو تسلیم نہیں کیا جا رہا۔
تیسرا یہ کہ حکمران بننے کے بعد تنقید اور بھی ضروری ہے اور یہ عین جمہوری رویہ ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اول تو عمران خان خود ان نکات کے خلاف عمل کرتے رہے ہیں۔ بلکہ ان کی بیشتر سیاست اسی پر مشتمل ہے۔
یہ بات درست ہے۔
دوسرا یہ کہ حکمران پر تنقید کے یہ معنی نہیں کہ اس کی حاکمیت کو تسلیم نہیں کیا جا رہا۔
تیسرا یہ کہ حکمران بننے کے بعد تنقید اور بھی ضروری ہے اور یہ عین جمہوری رویہ ہے۔

تنقید کے ساتھ بے جا کا لفظ بھی پڑنا چاہیے تھا آپ کو۔
 
محمداحمد

لائبریرین
شائد ہی کوئی ناقد یہ تسلیم کرے کہ اس کی تنقید بے جا ہے۔

نہ کرے تسلیم۔

لیکن اپنے دل میں جھانک کر تو دیکھ سکتا ہے کہ وہ کیا کہہ رہا ہے اور کیوں کہہ رہا ہے۔

اگر ذاتی پسند نا پسند سے بالاتر ہو کر دیکھا جائے تو نئے آنے والوں کو اسپیس دینا بہت ضروری ہے۔
 
Top