عمران اور شوکت خانم ہسپتال

زرقا مفتی

محفلین
عمران خان کے علاج کے حوالے سے معترضین کے لئے مشورہ ہے کہ پاکستان کے قانون کی کوئی ایسی شق بتائیں جس کے تحت عمران خان کا علاج انصاف کے تقاضوں کے منافی تھا۔
شوکت خانم کے چیر مین عمران خان کو اس اسپتال کے ضابطوں کا معترضین سے زیادہ علم ہو گا۔ اگر معترضین کا خیال اس کے بر عکس ہے تو وہ اسپتال کے ضابطے یہاں پیش کریں

http://www.shaukatkhanum.org.pk/patientcare/clinical-services.html
 
شمشاد

لائبریرین
حیرت ہوتی ہے کبھی کبھی اپنی قوم پر، حالات ایسے ہو گئے ہیں کہ کوئی صاحب استعطاعت شخص اپنے علاج کے پیسے اپنی جیب سے ادا کرے تو وہ بریکنگ نیوز بن جاتی ہے اور لوگ واہ واہ کے ڈونگرے بجانے لگ جاتے ہیں کہ کتنا عظیم کام کیا ہے کہ علاج کے پیسے "خود" سے دے رہے ہیں ۔ میں نے آج تک جتنا علاج کروایا ہے ہمیشہ اپنے خرچ پر ہی کروایا ہے لیکن کسی علاقائی اخبار میں بھی اس کی خبر نہیں چھپی :shock:
حکومتی عہددار تو غیر ممالک میں عوام کے پیسے سے علاج کروانے جاتے ہیں اور وہ بھی بمع اپنے خاندان کے اور عوام کے پیسوں سے خریداری کرکے واپس آ جاتے ہیں۔
 
ساجد

محفلین
قطع نظر سیاسی و نظریاتی اختلافات کے، میں سمجھتا ہوں کہ میرے اور آپ سب بہن بھائیوں کے درمیان موجود خلوص اور اپنائیت کا جو رشتہ قائم ہے وہ ان اختلافات سے کہیں زیادہ مضبوط ہے ۔ میں نہیں سمجھتا کہ ایسے مباحث کی وجہ سے ہمیں ایک دوسرے سے برگشتہ ہونے کی ضرورت ہے اور نہ ہی اس دھاگے کی مشروع کے پیچھے مجھے یہ بات مقصود تھی۔
آپ تمام کا بہت بہت شکریہ جنہوں نے نہایت متانت ، سنجیدگی اور کمال رواداری کے ساتھ یہاں اپنا مطمع نظر پیش کیا۔ اگر بحث کے دوران کسی کو کسی سے کوئی شکایت پیدا ہو گئی ہو تو اسے اپنے ذہن سے جھٹک دیں کیونکہ جہاں خیالات کی فراوانی ہو گی وہاں ایسی صورت حال پیدا ہو ہی جاتی ہے ۔
اللہ آپ سب کو اپنی امان میں رکھے۔
 
عسکری

معطل

اور جنہوں نے متانت سنجیدگی اور کمال رواداری سے نا دیا ہو ان کا کیا قصور ہے ؟:cautious:
 
Top