! عماد نستعلیق کچھ بہتری کیساتھ !

arifkarim

معطل
مزید خوبصورتی!

خاکسار نے آج تاریخ کا نشان (سنہ) کو بہتر بنا کر شامل کر دیا ہے۔ اب یہ تقریباً تمام تاریخیں لکھ سکتا ہے : :)
http://unicodequran.freesitespace.net/unicodequran/Urdu_Umad_Nastaliq4.rar
a89.gif
 
باسم

محفلین
بہت خوب
واقعی یہ اب پاک نستعلیق کے مقابلہ پر آتا جارہا ہے
نوٹ پیڈ پر بہت اچھا کام کررہا ہے
عارف کریم بھائی "ے" کا مسئلہ کچھ باقی ہے
دیکھیے
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]کے ٹیکے[/FONT]
حالانکہ فاصلہ دے کر لکھا ہے
 
arifkarim

معطل
بہت خوب
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]کےٹیکے[/FONT]
حالانکہ فاصلہ دے کر لکھا ہے

بھائی جان؛ اسی مسئلہ کی وجہ سے پہلے ے کی شکل بہت چھوٹی تھی، جسکی وجہ سے یہ فانٹ بہت بد صورت لگتا تھا۔ اس کا فی الحال یہی حل ہو سکتا ہے کہ آپ ایک کی بجائے دو سپیس دے دیں:
a90.gif
 
arifkarim

معطل
یہ shipped ورژن ہے کیا عارف۔۔۔۔
اور کیا وہ نتیجہ کے نون کا مسئلہ حل کیا؟
یہ مسئلہ صرف لفظ نتیجہ میں نہیں، بلہ اس جیسے اور بھی الفاظ میں ہے۔ جب تک وولٹ میں مہارت رکھنے والے اس پر کام نہیں کریں گے، یہ مسائل دور نہیں ہو سکتے۔
میں اسے وولٹ ورک کیساتھ ہی اپڈیٹ کر رہا ہوں، تاکہ اگر کوئی اور اس پر کام کرنا چاہے تو آسانی سے کر سکے۔ ۔ ۔
 
الف عین

لائبریرین
ہمزہ ے کا بھی مسئلہ ہے۔ میری اکثر تحریروں اور ، ای بکس، ’سمت‘ میں ’گئے‘، ’نئے‘ وغیرہ اسی واحد کیریکٹر سے لکھا ہوتا ہے۔ پاک نستعلیق میں بھی یہ پچھلے حرف سے نہیں ملتا۔ اس کو بھی ملنا چاہئے۔ عماد کو بھی درست کریں۔
اور عارف۔ دونوں ورژنس مہیا کرو۔ وولٹ ورک کے ساتھ جو وولٹ پر کام کر سکیں۔ اور شپڈ۔۔ جو تیز رفتاری سے کام کر سکے۔
 
باسم

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]ایک پوسٹ میں دیکھا
لفظ پڑھ دوچشمی ہے کے ساتھ نہیں دکھائی دے رہا۔[/FONT]
 
الف عین

لائبریرین
جو میں لکھتا رہا ہوں
واحد کیریکٹر ہمزہ ے ئے
واحد کیریکٹر ۂ۔ ابتدائی اور‌آخری دونوں شکلوں میں۔
 
arifkarim

معطل
جو میں لکھتا رہا ہوں
واحد کیریکٹر ہمزہ ے ئے
واحد کیریکٹر ۂ۔ ابتدائی اور‌آخری دونوں شکلوں میں۔

"ۂ" کو تو میں نے ٹھیک کردیا تھا۔ اس پوسٹ میں:‌‌
http://www.urduweb.org/mehfil/showpost.php?p=261451&postcount=13

البتہ ئے کو میں شامل نہیں‌ کروں گا۔ کیونکہ میرے نزدیک یہ ایک بے فائدہ اور فالتو لیگچر ہے!
 
الف عین

لائبریرین
کیا ’ۂ‘کی دونوں شکلیں درست کر دی ہیں؟؟ یعنی
ستارۂ سحر
اور
نالۂ دل
میں مفرد اور درمیانی شکلیں۔۔ اگر ہو گئی ہیں تو میں اپنے لئے ہمزہ بڑی ے بھی جوڑ دوں گا،
 
مغزل

محفلین
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]ایک بات اگر ناگوار نہ گزرے۔۔ وہ یہ کہ جیسے اردوپوائنٹ میں نستعلیق (نوری) ان پیج والا ہی استعمال کیا جاتا ہے اگر وہی رسم الخط دائرہ ، کشش ، دامن وغیرہ استعمال کیئے جائیں تو کیسا ہے ؟ گو کہ ان پیج میں بھی صبحیں اور محبتّیں جیسے الفاظ میں کشش انتہائی بھونڈی ہے۔۔ (جبکہ عماد نستعلیق میں یہ اصل کے بہت قریب ہیں ) مگر پھر بھی ان پیج میں نشتِ حرفی انتہائی معقول حد تک درست ہے۔۔ میں چونکہ خود کاتب بھی ہوں۔۔ لہذا اگر میری ضرورت جہاں آپ مناسب خیال کیجئے ۔۔۔ میں اس خدمت کو حاضر ہوں۔۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ عماد نستعلیق (فارسی آہنگ ) میں ہی مزید بہتری لائی جائے اور مذکورہ رسم الخط کو ایک نئے آہنگ میں اغلاط سے پاک کرکے پیش کیا جائے ۔۔ مجھے امید ہے آپ میری بات کا امید افزا جواب عطا فرمائیں گے۔۔
نیاز مشرب
م۔م۔مغل
[/FONT]
 
arifkarim

معطل
کیا ’ۂ‘کی دونوں شکلیں درست کر دی ہیں؟؟ یعنی
ستارۂ سحر
اور
نالۂ دل
میں مفرد اور درمیانی شکلیں۔۔ اگر ہو گئی ہیں تو میں اپنے لئے ہمزہ بڑی ے بھی جوڑ دوں گا،

آپ خود ہی ٹیسٹ کر لیں۔ میرے پاس اسوقت کالج میں‌وہ فانٹ نہیں‌ ہے
 
arifkarim

معطل
[FONT="Urdu_Umad_Nastaliq"]ایک بات اگر ناگوار نہ گزرے۔۔ وہ یہ کہ جیسے اردوپوائنٹ میں نستعلیق (نوری) ان پیج والا ہی استعمال کیا جاتا ہے اگر وہی رسم الخط دائرہ ، کشش ، دامن وغیرہ استعمال کیئے جائیں تو کیسا ہے ؟ گو کہ ان پیج میں بھی صبحیں اور محبتّیں جیسے الفاظ میں کشش انتہائی بھونڈی ہے۔۔ (جبکہ عماد نستعلیق میں یہ اصل کے بہت قریب ہیں ) مگر پھر بھی ان پیج میں نشتِ حرفی انتہائی معقول حد تک درست ہے۔۔ میں چونکہ خود کاتب بھی ہوں۔۔ لہذا اگر میری ضرورت جہاں آپ مناسب خیال کیجئے ۔۔۔ میں اس خدمت کو حاضر ہوں۔۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ عماد نستعلیق (فارسی آہنگ ) میں ہی مزید بہتری لائی جائے اور مذکورہ رسم الخط کو ایک نئے آہنگ میں اغلاط سے پاک کرکے پیش کیا جائے ۔۔ مجھے امید ہے آپ میری بات کا امید افزا جواب عطا فرمائیں گے۔۔
نیاز مشرب
م۔م۔مغل
[/FONT]

شکریہ مغل صاحب، اصل مسئلہ کتابت کا نہیں ہے۔ نوری نستعلیق فانٹ کیلئے کشیدہ لگچرز تو ہمارے پاس موجود ہیں۔ مسئلہ اصل میں ایک ماہر فانٹ پروگرامر کا ہے۔ جو صابر بھی ہو اور ثابت قدم بھی۔ اکثر فانٹ پروگرامرز اپنے فانٹ کو بیسک اشکل دینے کے بعد اس پر مزید کام ہی نہیں کرتے (پتہ نہیں کیوں؟) مثال: پاک نستعلیق، فجر نوری نستعلیق۔ کسی کے پاس وقت نہیں یا کوئی اپنے ہی فانٹ میں مزید انٹرسٹ نہیں رکھتا۔

ایک بات کی وضاحت کر دوں کہ اردو پوائنٹ پر پاک ڈیٹا کا جوہر نستعلیق ایمبڈ کیا گیا ہے جس میں نوری نستعلیق کی محض 1700 لگچرز ہیں۔ اتنے کم لیگچز میں ایک مکمل نوری نستعلیق فانٹ بن ہی نہیں سکتا۔ دوسرا جوہر نستعلیق متعدد مسائل کا شکار ہے۔ اسکی اشکال فجر نوری نستعلیق سے بھی زیادہ خراب ہیں۔ اگر آپ جیو نیوذ کا ٹیلیپ دیکھیں تو وہاں کوئی انگریزی یا عربی لفظ جو لیگچر میں نہیں‌ہوتا، انتہائی بد صورت نظر آتا ہے۔ جوہر نستعلیق کو ٹیسٹ کرنے کیلئے اس سائٹ پر جائیں: مثال کے طور آپ لفظ : ججز لکھ کر دیکھیں:
www.urduseek.com
 
باسم

محفلین
Valid Ligatures of Urdu
کرلپ والوں نے نستعلیق فانٹ کے لیگچرز پرکھنے کیلیے یہ فائلوں کا مجموعہ مہیا کیا ہے جو نوری نستعلیق کی بنیاد پر بنایا گیا ہے
اس سے فانٹ کی غلطیاں پکڑنے میں آسانی ہوگی
 
الف عین

لائبریرین
ایک مسئلہ مزید محسوس ہو رہا ہے۔ لگیچر ’سے‘ میں سین کے شوشے اتنے مختصر نظر آتے ہیں جیسے محض ’ے‘ ہو۔ اس کو درست کر دیں۔
 
Top