تعبیر
محفلین
جی علی ذاکر آجائیں میدان میں
ایک بار پھر ہمیں ایک اور شخصیت کو جاننے کا موقع مل رہا ہے ۔ہماری یہ شخصیت یہاں رکن ہونے کے بعد بہت ایکٹو تھیں ہر جگہ ٹاپک پوسٹ کرنا ہر ٹاپک میں حصہ لینا انکا مشغلہ تھا پھر اچانک پتہ نہیں کہاں غائب ہو گئے۔
علی ذاکر کو خطرناک کام کرنے کا بڑا شوق ہے جیسے انٹرویو دینا اور شادی کرنا
محفل ہماری زندگی کا ایک حصہ ہے محفل نے نا صرف ہمیں علم ،آگہی اور شعور دیا ،معلومات بانٹتے کا موقع دیا ہے بلکہ کئی خوبصورت رشتے بھی دیے ہیں۔کافی ممبران کو دوستی جیسے خوبصورت رشتے میں بھی باندھا ہے ۔
امن ایمان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ محفل کے اوائل دنوں میں دوستوں کی ایک تکون بہت مشہور تھی
اسکے بعد محفل کے چند سال اور گزرنے کے بعد ایک اور تکون بہت مشہور ہوئی طالوت
عبداللہ اور علی ذاکر
علی ذاکر کو محفل سے متعارف بھی طالوت نے ہی کروایا تھا۔
آئیے جانتے ہیں انکی شخصیت اور پسند ناپسند کے بارے میں
میں دعوت دیتی ہوں اور خوش آمدید کہتی ہوں
چلیں آغاز کرتےکچھ رسمی سوالات سے
فی الحال کے لیے اتنا ہی باقی دوستوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ میری اور علی کا ساتھ دیں اور کچھ دلچسپ سوالات بھی پوچھیں 

