علوی نستعلیق یا جمیل نوری نستعلیق کے ساتھ ورڈ میں کام کرتے ہوئے مسئلہ

محمد مسلم

محفلین
ماہرین فن کی توجہ اس طرف دلانا چاہتا ہوں کہ میں آفس 2007 یا آفس 2010 استعمال کرتا ہوں، لیکن ان میں نستعلیق فونٹس استعمال کرتا ہوں تو ورڈ بار بار ایرر دینا شروع کر دیتا ہے جبکہ نسخ فونٹس میں ایسا نہیں ہے۔ میں جمیل نوری نستعلیق یا علوی نستعلیق استعمال کر رہا ہوں۔
 

محمد مسلم

محفلین
2 جی بی ہے، کم تو نہیں، کافی عرصے سے دو مختلف سسٹمز پر یہ مسئلہ پیش آ رہا ہے، بار بار ونڈوز اور رنگا رنگ آفس انسٹال کر کے دیکھے ہیں، 2013 میں مسئلہ نہیں تھا، لیکن وہ لمٹڈ ورژن ملا تھا۔
 

محمد مسلم

محفلین
مجبوری ہی سمجھیں، اس میں بہت سا کام کر رکھا ہے، اوپن آفس کو چیک کیا تھا، فارمیٹنگ نئے سرے سے کرنا پڑتی اس لیے پھر رجوع کر لیا۔
 

گل خان

محفلین
میرے پاس ایم ایس آفس میں تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتاہے۔۔اردو کے سب فانٹ درست لکھے جاتے ہیں۔۔۔
 

گل خان

محفلین
آپ ونڈو دوبارہ سے فریش انسٹال کر لیں۔۔۔امید ہے آپکا مسئلہ حل ہو جائے گا۔۔۔
 

گل خان

محفلین
آپ customize status bar میں اردو language کو سلیکٹ کر لیں ۔۔شاید مسئلہ حل ہو جائے۔۔آفس اوپن کر کے نیچے رائٹ کلک کریں۔۔۔اور اردو سلیکٹ کریں۔۔
 

دوست

محفلین
یہ مسئلہ پہلی بار سن رہا ہوں۔ ایکس پیس سے سیون اور ایٹ تک ہر ونڈوز میں آفس 2007، 2010 اور 2013 تک یہ فونٹ استعمال کیے ہیں۔ کبھی مسئلہ نہیں آیا۔
 

گل خان

محفلین
33z4j14.jpg
 
Top